Urdu news

Friday, 15 March 2024

سعودی ولی عہد کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

 اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھیجے گئے مبارکباد کے پیغام پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان  اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کو بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔  دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

The post سعودی ولی عہد کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7xroO4W

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...