Urdu news

Tuesday, 30 April 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی۔ جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 مئی کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت بھی کم کی گئی ہے تاہم ڈی ریگولیٹڈ ہونے کے باعث وزارتِ خزانہ نے اسکا اعلان اور نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا، البتہ مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/N9FKxsI

Monday, 29 April 2024

کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرض لینا کامیابی نہیں بلکہ کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے۔

آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط جاری ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا، اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں میرے قائد نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسر ا پروگرام ہے جو مکمل ہو رہا ہے، 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لیے تلخ اور مشکل فیصلے کیے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں، اسی جذبے سے درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور بھی جلد آئے گا، اِن شاءاللہ۔

وزیراعظم نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

The post کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iXfeT0K

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اویس لغاری، عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام ترتیب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔

The post وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BI9328p

Sunday, 28 April 2024

جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا

 اسلام آباد: سینئرسیاستدان سینٹرفیصل واوڈا نے کہاکہ میں نے توالتجاکی تھی کہ جسٹس بابرستارکے خلاف گھٹیاقسم کی سوشل میڈیاپرمہم چل رہی ہے تووہ آکراس کی وضاحت کریں لیکن جب ان کا پریس ریلیزآیاتواس میں اورزیادہ کنفیوژن نظرآگئی۔

نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ پریس ریلیز کے مطابق جسٹس بابرستارنے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کورپورٹ کیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اوران کے پاس گرین کارڈ ہے جوان کو بغیرویزہ کے امریکہ کے سفرکی اجازت دیتاہے۔

کنفیوژن یہ ہے کہ اگریہ کہیں ریکارڈ میں چیزلکھی ہوئی ہے تواس کوپبلش کردیناچاہیے اوراگرانہوں نے وربلی یہ بات بتائی ہے توپھربہت بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہوگیاہے جسٹس بابرستارپر،دوسرا سوال کھڑاہوگیا چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اوپر کہ اگررائٹنگ میں نہیں ہے توسوال ہے کہ وربل توکوئی چیزنہیں ہوتی دنیامیں، توکیسے چیف جسٹس نے رائٹنگ میں نہیں لیا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ وہ اسی پریس ریلیزمیں کہتے ہیں کہ وہ ایک لافرم کے ساتھ یوایس اے میں کام کرتے ہیں اوران کے پاس امریکہ کا ایک مستقل رہائشی کارڈ ہے۔

مان لیتے ہیں یہ بات درست ہے توانہوں نے اس کے لیے کوئی پروفائلنگ توکی ہوگی ناں،کوئی کوائف توجمع کرائے ہونگے ناں، یہ تونہیں کہ ان کوایسے ہی کارڈ مل گیا، تیسرا سوال یہ ہے کہ وہ ویزہ کے بغیرکیسے امریکہ کا سفرکرسکتے ہیں؟،اس وضاحت میں کنفیوژن ہے ،یہ سب کچھ ریکارڈ میں لکھا ہونا چاہیے جودکھادیاجائے کہ یہ ہے، پی ٹی آئی کے بقول باجوہ صاحب بہت برے آدمی تھے انہوں نے رجیم چینج کیا،پھراسی باجوہ صاحب کوپی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے دوران ایک اورایکسٹینشن آفرکردی،یعنی ایک ٹائم پروہ اچھے اورپھربرے بھی تھے،پھرجنرل عاصم منیرآگئے،توپی ٹی آئی نے کہایہ ساراکچھ اس رجیم نے کیاہے،اب کہہ رہے ہیں۔

اسی فوج اورسی ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرنی ہے،تویہ اچھے تھے یابرے ،یہ ڈرامہ کب تک ختم ہوگا،اسی ڈرامے کا یہ حال ہواہے کہ وہ جیل میں بیٹھے ہیں اوردھنستے چلے جارہے ہیں، ہماری عدلیہ پرسوال ہیں، ہم نے بھٹوکوپھانسی دی اور46سال بعد کہاکہ یہ غلط ہواتھا،زرداری صاحب کو14سال جیل میں رکھا،اس کاکوئی قانون میں ثبوت نہیں ہے،پھرنوازشریف کو بلیک ڈکشنری سے نااہل کردیا،پھر عمران خان کوگرادیااتوارکے دن رات بارہ بجے عدالتیں کھول کر،اب میرے لیے یہ غیرمتعلقہ ہوگئے ہیں،اب سی آئی ایف سی جس کوآرمی چیف لیڈ کررہے ہیں میرے لیے حوصلہ افزاچیزہے۔

The post جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O6JykTR

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف

 اسلام آباد / ریاض: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا ہے پہلی سہہ ماہی میں پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چین کی کارکردگی توقعات سے بڑھ کر اچھی رہی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور عالمی معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کیلئے بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے، انڈونیشیا، ملائیشیا، انڈیا جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے۔ ان کا کہنا تھا چین کی کارکردگی پہلی سہہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی، بعض ممالک جیسےکہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے کہا کہ مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں، کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے، کورونا کی وبا کے باعث دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے باعث معاشی نقصان سے کم  آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔

کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا ہمارے لیے اس وقت تین ترجیحات ہیں، اول ترجیح یہ ہے جن ملکوں میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اسے ٹارگٹ تک لایا جائے، کسی حدتک مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم کام باقی ہے۔

The post پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MIwHz6e

Saturday, 27 April 2024

لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سب انسپکٹر باغبانپور ارشد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جانے والے سب انسپکٹر ارشد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مسلح افراد نے پولیس افسر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُسے گردن، چھاتی اور پیٹ میں تین گولیاں لگی اور پھر اُسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب تھانہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی ایس ڈی پی او کاہنہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس یپ ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت امتیاز اور محمود کے ناموں سے ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہواہے۔

سیف سٹی کیمروں ،سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

The post لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VJS874s

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا جس کے بعد رواں سال میں اب تک مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی تھانے کی حدود میں مسلح ڈکیتوں نے ڈیوٹی ختم کر کے واپس جانے والے سیکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر گولیاں مار کر شہید کیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی تو گارڈ نے اسلحہ نکالا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور ایک گولی مقتول کے سینے میں لگی۔

مقتول کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے وقوعہ سے خول و شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک کراچی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر تقریبا 67 افراد کو قتل جبکہ سیکڑوں کو زخمی کردیا ہے۔

The post کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RvgXUH2

Friday, 26 April 2024

خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

 پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ارسال سمری میں ہاؤس رینٹ، سبسڈی اورتزئین و آرائش کیلئے مختص فنڈ کو 5 لاکھ  سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سرگاری گھر نہ ہونے کی صورت میں کرائے کے گھر کیلئے کرایہ 70 ہزار روپے سے بڑھاکر ماہانہ 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 وزرا، 5 مشیر اور4 معاونین خصوصی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں، بل منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایسی کسی بھی سمری سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ جب سمری آئے گی تو دیکھیں گے۔

ادھر دفتر مشیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے وزرا اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کیلئے صرف 7 رہائش گاہوں کی سہولت موجود ہے جبکہ 17 وزرا اور مشیر ذاتی یا کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں جن کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کے بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے۔

The post خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UnHtQdE

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

 راولپنڈی: چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آبدوز کی افتتاحی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ منصوبہ پاک-چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا، حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی اور دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تیار کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

The post چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UQXiKPS

Thursday, 25 April 2024

کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟

  کراچی: شہر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مرکزی مویشی منڈی اگلے ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں قائم کر دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق سال 2024 میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی اگلے ماہ 10 مئی سے شروع کر دی جائیگی جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مویشی منڈی کے لیے تیسر ٹاؤن نادرن بائی پاس پر 1000 ایکڑ رقبے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے جس میں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ مسلسل گشت اور پولیس کے ناکے بھی شامل ہونگے، مویشی منڈی میں خریداروں کے ساتھ بیوپاریوں کے لیے بھی سہولتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ خریداروں کی سہولت کے لیے وسیع پارکنگ ایریا بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں قائم کی جانے والی مرکزی مویشی ایک میلے کی شکل اختیار کر جاتی ہے جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد نہ صرف اپنے قربانی کے جانور خریدنے بلکہ وی آئی پی بلاکس میں فروخت کے لیے لائے گئے خوبصورت جانوروں کو دیکھنے بھی آتے ہیں جس کے باعث شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مویشی منڈی کی حدود میں فوڈ کورٹ سمیت دیگر بنیادی اشیا کی فراہمی کے لیے عارضی اسٹالز بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ رقم کے محفوظ حصول کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے بینکوں کے بوتھ اور اے ٹی ایمز بھی لگائے جائیں گے جبکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال کے لیے ہنگامی طبی امداد کی سہولت کے ساتھ ایمبولینس بھی 24 گھنٹے موجود رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے محفوظ اور باسہولت ماحول فراہم کرنے والی مویشی منڈی پاکستان کی معیشت بالخصوص لائیو اسٹاک کے شعبہ کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے جہاں ملک بھر سے ہزاروں بیوپاری لاکھوں قربانی کے جانور لاکر فروخت کرتے ہیں۔

مویشی منڈی میں فی مویشی 30 لیٹر پانی کی مفت فراہمی کے ساتھ فروخت کے لیے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کے لیے اراضی کی بلامعاوضہ فراہمی بھی شامل ہیں۔ منڈی میں داخلے سے قبل تمام مویشیوں کا معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کے لیے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

The post کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rfsqRM6

سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں سزا اور جزا کے مؤثر نظام کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے جائزے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا۔

اسلام آباد میں معنقد ہونے والے تیسرے اور حتمی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کیلئے بھی ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے جبکہ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ماہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرونگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے جبکہ شہباز شریف نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے درمیان آمدن والے صارفین میں تقسیم کرنے کا فارمولا بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے  بجلی کے ترسیلی نظام بالخصوص نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری دی۔

وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دینے اور اصلاحات و تنظیمِ نو کے اطلاق کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے وزیرِ اعظم آفس میں سیل قائم کر دیا ہے جو پورے عمل کی کڑی نگرانی کرے گا۔

شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں بجلی کی ذیادہ کھپت والے پنکھوں کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں سے تبدیل کرنے کے منصوبے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی اور کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کو کم آمدن والے صارفین کو فراہم کرنے کیلئے جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، سابق وزیرِ بجلی محمد علی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، ارکان قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، انجینئیر قمر الاسلام، وزیرِ اعظن کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین نیپرا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے مسائل اور اسکی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ، تقسیم کار کمپنیوں کی صورتحال، نقصانات اور انکی نجکاری و آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس کو ٹیرف ریشنالائیزیشن، صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ شرکا کو مختلف تجاویز میں گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے علاوہ دیگر استعمال کیلئے گیس کی بجائے بجلی استعمال کرنے کے حوالے سے مختلف لائحہ عمل پیش کئے گئے۔

وزیرِ اعظم نے بریفنگ کی تعریف کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ منظور شدہ اصلاحات کا نفاذ معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔

 

The post سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Xv0mQPf

Wednesday, 24 April 2024

ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل

 لاہور: نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ کی جیت سے ہمیں کافی اعتماد ملا، اگلے دو میچز میں مزید بہتر پرفارم کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیریز کا رزلٹ بہت اہم ہے، جب بھی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی نمائندگی کریں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اچھا کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے خلاف رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں جس کی وجہ سے کامیابی ملی، بابر اعظم پاکستان ٹیم کے بہت بہترین اور اچھے کھلاڑی ہیں۔

کیوی کپتان نے کہا مارک چیپمین کا پاکستان کیخلاف بہت بہترین ٹریک ریکارڈ ہے جس کا ہمیں بھرپور فائدہ ہوا ہے، چیپمین نے بہت زبردست اننگز کھیلی، ان کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہم جیتے۔

مائیکل بریسویل نے کہا کہ شاہین آفریدی شروع کے اوورز میں بہت اچھی بولنگ کرتے ہیں، تاحال بہت ہی بہترین سیریز دیکھنے کو ملی ہے، آئندہ آنے والے میچز بھی امید کرتے ہیں بہترین ہوں گے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے آنے والے سال میں چیمپئنز ٹرافی کی نمائندگی بھی کرنی ہے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، یہاں آکر ہمیں کرکٹ کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

The post ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/STzADhg

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب 29 اپریل کو پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانیکا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہی پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی بھی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی اورقسط موصول ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسط کے بعد چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کیلئے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔۔

The post پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YwtxpeN

امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا

  کراچی: آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ طب میں نیورولوجی کے پروفیسر محمد واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی فار گلوبل پیشنٹ اینڈ نیورولوجی ایڈووکیسی کی جانب سے کولوراڈو میں ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آغا خان یونیورسٹی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر محمد واسع کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ہیں جو جنرل نیورولوجی اور فالج میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ بطور صدرپاکستان  سوسائٹی آف نیورولوجی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے ٹرسٹی اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کے فیلو کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

پروفیسر محمد واسع نے نیورل سائنسز اور نیورل امیجنگ میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں متعدد ٹاسک فورسز اور ایڈوائزری کمیٹیوں کی سربراہی کی ہے۔

اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے پروفیسر واسع نے کہا کہ ان کا تازہ ترین اعزاز اعصابی علوم کے شعبے میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مرحوم ڈاکٹر اور سماجی رہنما کینتھ ایم ویسٹے جونیئر کی پیروی کرنا ہے جن کے نام سے یہ ایوارڈ منصوب ہے۔

اس ایوارڈ سے قبل پروفیسر واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے ٹیچرز ریکگنیشن ایوارڈ اور ایڈووکیسی لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کا ممتاز استاد ایوارڈ، نیز پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے جونیئر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

The post امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5m1pKLx

Tuesday, 23 April 2024

کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت

  کراچی: ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدی کی اردو ترجمہ پر مبنی کتاب ” نسوانی زندگی کا فن” کی کراچی میں رونمائی کردی گئی۔

کتاب کی تقریب رونمائی آئی بی اے سٹی کیمپس میں جامعہ کراچی کے تحت منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ریحانہ رئیسی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدی کو جامعہ کراچی کی جانب سے شیلڈ پیش کی جبکہ جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ اسلامی علوم ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی جانب سے آصفہ بھٹو زرداری کو جامعہ کراچی کا نشان سپاس پیش کیا گیا۔

کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ایرانی خاتون اول کا کہنا تھا کہ معاشرے اور بالخصوص اسلامی تمدن میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ ڈاکٹر جمیلہ نے تقریب میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ہے کہ پاکستانی خواتین بھی اسلامی حجاب کی جانب مائل ہیں۔

اہھوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب سے بھی برسوں قبل پاکستان بھی اسلامی بنیادوں پر وجود میں آیا تھا۔ پاکستانی خواتین کو سائنس ، سوشل سائنس اور اسلامی علوم میں مشترکہ تحقیق کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں رئیس کلیہ معارف اسلامی ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تمدن خواتین کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتی۔

انھوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب جدید اسلامی تمدن کی بنیاد رکھنا ہوگی جس میں خواتین کا کردار اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی جامعہ کراچی کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دیے جانے کی تقریب میں عین اسی وقت شرکت کے سبب مذکورہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔

The post کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/48VDTWt

پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

‏صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے صدر زرداری کو ایئر ایشیا گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا۔

‏صدر مملکت نے وفد سے گفتگو کے دوران دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‏عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے مستفید ہوں۔

The post پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/w3tSaJp

دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر

  کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہاؤس سندھ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ  کامران خان ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان، علمائے کرام، تاجر برادری کے نمائندے، اعلی سرکاری حکام و سفارتکار سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور مذہبی تعلق صدیوں پرمحیط ہے اور دونوں ممالک کے عوام خطے میں امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں، ایرانی صدر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ایران نے نامساعد حالات کے باوجود صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کی اور اب ہم اپنی صلاحیتوں کا تبادلہ پاکستان کے ساتھ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں تجارتی رکاؤٹوں کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں مختلف امکانات پر گفتگو ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارت سرحد کے دونوں اطراف کے عوم کے بہترین مفاد میں ہے، تجارتی سطح پر قریبی تعلقات کا قیام پاکستان اورایران کی باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مذید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوت دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایران کی قیادت اور قوم کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا پیغام لیکر آیاہوں۔

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو دربپش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے باہمی اتحادواتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ فلسطین اور غزہ میں صہونی جارحیت کی پرزورمذمت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے نہتے معصوم عوام پر کئے جانے والے مظالم کو روکنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

ایرانی صدر نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمداقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے استعماریت کے خلاف بھرپورجدوجہدکرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور القدس کی آزادی مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے، فلسطین کے عوام نے اپنی جدوجہد اور ثابت قدمی سے غاصب صیہونی قوتوں کو شکست دے دی۔

انہوں نے پاکستان کے عوام کی جانب سے ہرمشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کو سراہااور کہا کہ ایرانی قوم پاکستان کے لئے محبت کے جذبات رکھتی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خطبہ استقبالیہ میں ایرانی صدر اور ان کے وفد کے ارکان کو کراچی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ، مذہبی، علمی اور تہذیبی روابط وقت کے ساتھ مذید مستحکم ہورہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو سے صدرآصف علی زرداری تک پیپلزپارٹی کے قیادت ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی رہی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی  ور غیر قانونی تجارت کے خاتمے، ماحولیاتی تبدیلوں کے اثرات کے نمٹنے کے لئے دوبوں ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ غزا میں فوری جنگ بندی اور کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہوکر اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہئیے۔

سید مراد علی شاہ نے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، امید کرتے ہیں کہ خطے کی ترقی کا آغاز سندھ کی سرزمین سے ہوگا۔

The post دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kabrQ4

Monday, 22 April 2024

سندھ اور بلوچستان میں گیس و خام تیل کی پیداوار میں اضافہ

  کراچی: پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف تکنیکوں کے زریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔ پی پی ایل کے اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنکینی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔

آدھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔  ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا۔

سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا جبکہ گمبٹ سائوتھ  فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔

The post سندھ اور بلوچستان میں گیس و خام تیل کی پیداوار میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h6MbZvw

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ

 دبئی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ اب کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔

وزارتِ خزانہ حکام کے مطابق دبئی  میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں بلکہ ملک سے ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے دس ارب ڈالر  تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے  پرائیوٹائز ہوجائےگی جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور  یورپ سے بات جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کو  بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکو کم کرنےکی کوشش میں ہیں، جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’’ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے عالمی بینک دس سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے،  اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنائنس ملنےکی امید ہے۔

The post اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/K5HBYnP

Sunday, 21 April 2024

گٹکا ماوا کی فروخت کو بہت اہم سیاسی شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے، پولیس

 کراچی: شہر قائد میں گٹکا ماوا کی فروخت کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کام بہت اہم سیاسی شخصیت کی زیرسرپرستی چل رہا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ٹاسک فورس کی مختلف علاقوں میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چلنے والے جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروایاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جیکسن ، اتحاد ٹاؤن ، مدینہ کالونی اور عزیز آباد سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں گٹکا ماوا کے کارخانوں پر چھاپے مار کر آئی جی سندھ کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس نے اے ایس پی سعد کی سربراہی میں جیکسن تھانے کی حدود میں علاقہ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چلنے والے ماوے گٹکے کی فیکٹری پر چھاپا مار کر 8 ہزار کلو تیار ماوا برآمد کر لیا جب کہ کاشف نامی شخص فیکٹری سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ علاوہ ازیں ٹاسک فورس نے مدینہ کالونی کے علاقے میں عمران قادری ، امجد عرف ڈانسر ، عظیم موٹا اور سموں کے ماوے کے اڈے پر بھی کارروائیاں کیں۔

اس کے علاوہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں طارق تھیبو کے اڈے پر بھی کارروائی کی گئی۔ ٹاسک فورس نے گلشن اقبال اور عزیز آباد کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں۔

آئی جی سندھ کی جانب سے کراچی پولیس چیف کو مبینہ طور پر جرائم کی سرپرستی کرنے والے تھانوں کے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہٹانے کے احکامات دے دیے ہیں ۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ جہاں ٹاسک فورس کا چھاپا ہوگا، وہاں کے ایس ایچ او کو ہٹا دیا جائے۔ منظم جرائم میں منشیات ، گٹکا ماوا ، جوئے سمیت فحاشی کے اڈے بھی شامل ہیں ۔ انکوائری میں ایس ایچ اوز ملوث پائے گئے تو سزا ملے گی ۔ جرائم چلانے والے افسران کو پوسٹنگ نہیں دی جائے گی ۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او جیکسن نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ٹاسک فورس کے افسران کو انکوائری کے دوران جیکسن تھانے کی حدود میں ماوا فیکٹری اور علاقے میں گٹکا ماوا کی فروخت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں ایس ایس پی کیماڑی بھی مبینہ طور پر معلومات رکھتے ہیں، تاہم مذکورہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو ایک بہت اہم سیاسی شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے، جس کی وجہ سے وہ چاہتے ہوئے بھی اس کا کام کو بند نہیں کروا سکے۔

انہوں نے انکوائری کے دوران بتایا کہ نہ صرف جیکسن بلکہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تمام تھانوں کی حدود میں اس سیاسی شخصیت کا دست راست محمود نامی شخص اس کام کی نہ صرف نگرانی بلکہ وصولیاں بھی کرتا ہے۔ ٹاسک فورس کی انکوائری ٹیم نے پولیس افسران سے کی گئی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ارسال کر دی ہے ۔

The post گٹکا ماوا کی فروخت کو بہت اہم سیاسی شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے، پولیس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Xnq97ok

کراچی میں 8 سالہ بچی کو لگنے والی گولی اہلخانہ نے ہاتھ سے نکال لی

  کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 8سالہ فرزانہ  زخمی ہوگئی.

اسے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ او شہزاد الیاس کے مطابق بچی گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی۔

کھیلنے کے دوران اندھی گولی کا سکہ آکر پیٹ میں پھنس گیا جوکہ اس کے اہلخانہ نے ہاتھ سے نکال لیا جبکہ بچی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

The post کراچی میں 8 سالہ بچی کو لگنے والی گولی اہلخانہ نے ہاتھ سے نکال لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YOHq1Rj

ایران اسرائیل تنازعہ… فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا!

غزہ میں اسرائیل ظلم و بربریت کی بدترین داستانیں رقم کر رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ وہاں انسانیت سوز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 33 ہزار سے زائد معصوم بچے، خوتین، جوان اور بوڑھے، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قراردادوں کو امریکا نے بار بار ویٹو کیا۔

آخری قرارداد میں باز رہا جبکہ برطانیہ اور فرانس نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس قرار داد کو اسرائیل خاطر میں نہیںلایا، وہاں ظلم و ستم جاری رکھا بلکہ اس کے بعد ایرانی قونصل خانے پر حملہ کر دیا۔ اس سے پہلے بھی ایرانی کمانڈر اور اہم شخصیات کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل کے بار بار حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل میں براہ راست جوابی کارروائی کی، سینکڑوں ڈرونز اور میزائل داغے۔ اس جواب کے بعد ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافہ ہوا اور دنیا میں تشوش کی لہر دوڑ گئی۔ اسکے پیش نظر ’’مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور دنیا پر اس کے اثرات‘‘ کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

جاوید حسین

(سابق سفارتکار)

اسرائیل کے وجود کے پیچھے مختلف محرکات ہیں۔ یورپی اور مغربی طاقتیں باوجوہ چاہتی تھی کہ یہودیوں کی زیادہ تعداد یورپ سے مشرق وسطیٰ کی طرف چلی جائے کیونکہ اس وقت یہود دشمنی یورپ اور مغرب میں زیادہ تھی، سپین سے ہجرت کرکے یہودی سلطنت عثمانیہ گئے۔ صدیوں سے مسیحیوں اور یہودیوں کے مسائل تھے۔

اس کی قریب ترین مثال ہولو کاسٹ ہے۔ اعلان بالفور و دیگر اقدامات سے یہودیوں کو مشرق وسطیٰ میں چالاکی سے منتقل کیا گیا تاکہ جنگ و جدل اور لڑائی مشرق وسطیٰ میں ہو، یورپ اس سے پاک ہوجائے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی یورپ، امریکا اور برطانیہ اسرائیل کی مدد کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں مغرب کے سٹرٹیجک، سیاسی، معاشی، تجارتی، آمد و رفت، وسائل، توانائی کے ذخائر سمیت دیگر مفادات ہیں۔

امریکا اور مغرب چاہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ان کا اثر و رسوخ رہے۔ اب وہ زمانہ نہیں ہے کہ اس خطے کو کالونی بنا دیں لہٰذا ایک نیا حربہ استعمال کیا گیا کہ وہاں کی سیاسی، معاشی، تجارتی و دیگر پالیسیاں ایسی بنائی جائیں کہ خطے کے ممالک یورپ کے تابع ہوجائیں۔ اس کیلئے خطے کے ممالک کو آپس میں لڑایا جائے تاکہ وہ مدد کیلئے مغرب کے پاس جائیں۔ ایران، عراق جنگ دونوں ممالک کو کمزور کرنے کیلئے کرائی گئی تاکہ مغرب کا اثر و رسوخ بڑھ سکے۔

عراق پر امریکا نے حملہ اس لیے کیا کہ صدام حسین طاقتور ہو رہا تھا اور خود کو بڑا سمجھ رہا تھا۔ میرے نزدیک اسرائیل مغربی دنیا کی ’آؤٹ پوسٹ‘ اور مہرہ ہے لہٰذا یہ تصور کرنا کہ مغربی ممالک، اسرائیل کے مسائل کو حل کرنے میں غیر جانبدار ہونگے ،درست نہیں ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل میں مغرب مثبت کردار ادا کرے ممکن نہیں ہے۔ مسلم امہ اور فلسطینیوں کو ایسی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنی سٹرٹیجی بنانی ہے۔

مغربی ممالک ہر جگہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بات کرتے ہیں۔ کسی ملک میں کوئی شخص جیل میں ہو، کسی کی جان چلی جائے تو یہ ممالک انسانی حقوق کی پامالی کا شور مچا دیتے ہیں۔ غزہ میں 33 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں جس میں بچے، خواتین، جوان، بوڑھے سب شامل ہیں۔ اس پر خاموشی سے مغرب کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو امریکا نے ویٹو کیا۔ آخری قرارداد جس میں امریکا باز رہا وہ بھی مستقل جنگ بندی کی نہیں تھی بلکہ ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تھی۔ اسے بھی اسرائیل نے نہیں مانا اور ماہ رمضان بھی ختم ہوچکا ہے۔

مغرب شور مچاتا ہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوریت کی پامالی ہورہی ہے۔ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے، وہاں تو کمیونزم ہے۔ اسی طرح یوکرین معاملے پر شور مچاتے ہیں لیکن غزہ میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر خاموشی ہے بلکہ قراردادیں ویٹو کر دی جاتی ہیں جو افسوسناک ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل مغرب کا مہرہ ہے۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ دنیا کے بڑے مسائل نرمی سے نہیں بلکہ طاقت کے بل بوتے پر حل ہوتے ہیں، مظلوم کی کوئی داد رسی نہیں ہوتی بلکہ طاقتور کی سنی جاتی ہے۔ عالمی سیاست میں شفافیت اور قانون کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہوتے بلکہ ’پاور پالیٹکس‘ ہے۔ امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرکے عراق پر حملہ کیا، اس پر کیا ہوا؟کیا امریکا اور سابق امریکی صدر جارج بش کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا؟ اگر یہی کام کوئی اور کرتا تو واویلا مچا دیا جاتا۔ بدقسمتی سے مسلمان ممالک کی غلطیوں کی وجہ سے آج مشرق وسطیٰ کی حالت خراب ہے۔

عرب و عجم کے مسائل، آپس کے لڑائی جھگڑے، عربوں کے اندرونی مسائل سمیت بیشتر ایسے مسائل ہیں جن کی وجہ سے اتحاد اور اتفاق پیدا نہیں ہوا، اس کا فائدہ مغرب نے اٹھایا ہے۔ اگر ہم دنیا یا خطے میں موثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو پوری مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔ غزہ میں ہونے والے ظلم و ستم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے اسرائیل کی کوشش ہے کہ خطے میں کشیدگی پھیلے جو کسی کے حق میں نہیں، خود امریکا بھی ایسا نہیں چاہتا، چین اور روس کے بھی مشرق وسطیٰ میں مفادات ہیں لہٰذا وہ بھی کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان اور ایران مزید قریب آرہے ہیں، ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ہمیں سفارتی محاذ پر پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔ پاکستان کے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے روابط ہیں، اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مسلم امہ کو متحد اورمضبوط ہونا ہوگا۔ اسلامی ممالک جدید ٹیکنالوجی، تعلیم، معیشت اور مضبوط سیاسی نظام کی طرف بڑھیں، اپنی خامیاں دور کریں اور آپس میں انتشار کے بجائے اتحاد کو فروغ دیں، اگر ایسا ہوگیا تو مسئلہ فلسطین اور کشمیر سمیت مسلم ممالک کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر امجد مگسی

(ایسوسی ایٹ پروفیسر پاکستان سٹڈی سینٹر جامعہ پنجاب)

ایران، اسرائیل کا تنازعہ عالمی اور علاقائی امن سے جڑا ہے۔ جس طرح یوکرین معاملے کے عالمی معیشت پر برے اثرات پڑے۔ اسی طرح اگر ایران، اسرائیل کشیدگی بڑھتی ہے اور مشرق وسطیٰ میں بحران کی کیفیت پیدا ہوتی ہے تو اس سے عالمی معیشت بھی متاثر ہوگی جو عرب ممالک، یورپ، امریکا، برطانیہ، چین، روس سمیت کسی کے مفاد میں نہیں۔ایرا ن ہمارا ہمسایہ ملک ہے لہٰذا ہمیں معاشی چیلنجز کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، موجودہ حالات میں اس کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر معاشی اور تجارتی معاہدات اور پیش رفت متوقع ہے۔ ہمیں سفارتی محاذ پر بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اسرائیل غزہ میں ظلم و بربریت کی اندوہ ناک داستانیں رقم کر رہا ہے،ا س نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ ایران کو بھی اس نے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

ایران کی بڑی شخصیات کے بعد اب اس کے سفارخانے پر حملہ کیا لہٰذا ایسی صورتحال میں ایران کے پاس جوابی حملے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ اگر اب بھی ایران خاموش رہتا تو اسرائیل کو کوئی بھی روکنے والا نہیں تھا۔ اقوام متحدہ نے بھی محض ’لپ سروس‘ کی اور کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ ایران نے جوابی حملوں سے پہلے وقت دیا، ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیا اور پھر کارروائی کی۔ ایران کے حملے سے اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا بت پاش پاش ہوگیا جس سے فلسطینیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔ ایران نے سینکڑوں ڈرونز پھینکے جو اس کا حربہ تھا۔

میرے نزدیک ایران نے کنٹرولڈ جواب دیا جوبہترین ہے۔ اس پر عرب ممالک کا مجموعی ردعمل بھی اچھا ہے۔ امریکا نے بھی اسرائیل کو باز رہنے کا کہا ہے ، یہ نئی چیز سامنے آئی ہے۔ اس مرتبہ اسرائیل کا معاملہ یکطرفہ نہیں رہا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل نے خود کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کے سامنے اس کا سفاک چہرہ عیاں ہوا ہے۔ دوسری طرف باوجود بدترین ظلم و بربریت کے، فلسطینیوں نے ہتھیار نہیں پھینکے، اسرائیل انہیں دبانے میں ناکام رہا ہے، وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں لہٰذا اسرائیل کو بربریت اور جارحیت سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔

مشرق وسطیٰ میں روس اور چین کے مفادات بھی ہیں۔ ایران کے ساتھ بھی ان کے تعلقات اچھے ہیں۔ پاکستان کے ان تینوں ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ روس اور پاکستان کی ایک ارب سے زائد کی تجارت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے مفادات بھی ہیں لہٰذا چین، روس اور امریکا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے نہیں دیں گے۔ اس وقت تیسری عالمی جنگ کے بارے میں باتیں کی جا رہی ہیں، میرے نزدیک اس کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ایران، اسرائیل کشیدگی کا دائرہ کار بڑھ سکتا ہے، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو سنگین مسائل پیدا ہوجائیں گے۔ پھر دوسرے ممالک کو ناچاہتے ہوئے بھی اس میں آنا پڑے گا۔ ایران اس وقت چین اور روس کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے لہٰذا وہ اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

حالات نارمل کرنے میں پاکستان بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمیں اسرائیل کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ اس موقع پر ہمیں ایران کو ناراض نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں سفارتی محاذ پر بہترین حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہوگا۔ امید ہے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے باب کھلیں گے۔

محمد مہدی

(ماہر امور خارجہ)

غزہ میں حماس نے جس پیمانے پر کارروائی کی ، اسرائیل اور اس کے حمایتیوں نے کبھی بھی اس کی توقع نہیں کی تھی۔ حماس کے حملوں سے یہ ثابت ہوگیا کہ اسرائیل بند قلع نہیں ہے، اس پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ 1948ء سے 1966ء تک، غزہ مصر کے پاس تھا پھر اسرائیل نے چھین لیا۔ آج یہ دنیا کا گنجان ترین علاقہ ہے۔

2005ء تک اسرائیل اس پر پوری طرح سے قابض تھا۔ پھر ایک معاہدہ ہوا جس میں دو ریاستوں کا تصور پیش کیا گیا۔ اسرائیل اس سے مکر گیا۔ غزہ کی بندرگاہ دنیا کی اہم ترین ہے، اسرائیل نے اس پر آج تک اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔ اقوام متحدہ اسے اسرائیل کا حصہ ہی سمجھتا ہے۔ اسرائیل کے داخلی معاملات سنگین ہیں۔

وہاں متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات ہوتے ہیں۔ اسرائیل کے وجود سے لے کر اب تک، کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرسکی بلکہ مخلوط حکومت بنتی ہے۔ اسرائیل کی گزشتہ حکومت میں ایک مسلمان وزیر بھی شامل تھا۔ وہ حکومت سمجھتی تھی کہ فلسطین کے ساتھ بات کرنی چاہیے لیکن نیتن یایو مختلف سوچ کا مالک ہے۔ حماس کے حملے کے بعد اپنے داخلی معاملات کی وجہ سے اسرائیل نے سخت ترین حملے کیے۔اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد تین مرتبہ پیش ہوئی، امریکا نے اسے ویٹو کیا، آخری مرتبہ امریکا باز رہا لیکن برطانیہ اور فرانس نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

یہ سلامتی کونسل کی قرار داد تھی جس کی پابندی ہونی چاہیے تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔اس وقت اسرائیل مخالف تنظیمیں ایران کے قریب ہیں اور اسرائیل ان کے گھیرے میں ہے۔ اسرائیل نے ایران کی بڑی شخصیات کو نشانہ بنایا اور اب ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا۔ یہ حملہ اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی آخری قرارداد کے بعد کیا جس میں برطانیہ اور فرانس نے جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا، اسرائیل کو سمجھ آگئی کہ اس کی طاقت کم ہورہی ہے لہٰذااب وہ چاہتا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظم و بربریت سے دنیا کا دھیان ہٹ جائے۔

اس لیے وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا اسے باز رہنے کا کہہ رہا ہے،اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگر کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی جس سے امریکا سمیت دنیا بھر کو نقصان ہوگا۔ ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد غزہ کا معاملہ پیچھے چلا گیا ہے، ہر طرف حالیہ تنازعہ پر بات ہو رہی ہے۔ اسرائیل کے بار بار حملوں کے بعد ایران مجبور ہوگیا تھا کہ اسے جواب دے۔ ایران نے وہ میزائل استعمال نہیں کیے جو پاکستان میں پھینکے گئے تھے۔

ایران نے اسرائیل میں ڈرونز بھیجے، اسے وہاں میزائل داغنے میں 5 گھنٹے لگے۔ برطانیہ اور امریکا نے اردن کی حدود میں کچھ ڈرونز گرائے۔ حماس کے حملوں کے بعد سے اسرائیل کو اربوں ڈالرز دیے گئے، اسے اسلحہ اور شیلڈ دی گئی مگر اس سب کے باوجود اس میں اتنی قابلیت نہیں تھی کہ وہ اکیلا ایران کے جوابی حملے کو ناکام بناتا، اس کیلئے اسے امریکا اور برطانیہ کی مدد کی ضرورت پڑی۔ ایسی صورتحال میں تیسری عالمی جنگ کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ حالیہ کشیدگی میں پاکستان اہم کردار اد اکر سکتا ہے۔ ہماری تمام اسلامی ممالک سے اچھی دوستی ہے۔

حال ہی میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آیا۔ آئندہ ماہ سعودی ولی عہد کا دورہ متوقع ہے۔ ترکی کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات مثالی ہیں لہٰذا موجودہ صورتحال میں پاکستان ’ ’بیلنسنگ رول‘‘ ادا کرسکتا ہے۔ ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ایسے میں ہمیں سفارتی، معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

The post ایران اسرائیل تنازعہ… فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FRndpjG

وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کو مبارکباد

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، پوری دیانت داری اور محنت سے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، معاشی بہتری کے واضح ہوتے آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور خارجہ تعلقات کی بہتری کی حکومتی خدمت کا عوامی اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری اور عوامی ریلیف میں اضافے کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی، عالمی مالیاتی اداروں، خبررساں اداروں اور سرویز میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے بھی عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے،8 فروری کے بعد اپوزیشن کے غیرسیاسی رویوں نے بھی اُن کے حامیوں اور عوام کو بددِل اور مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے، انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور سیاسی بات چیت سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔

The post وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کو مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nxQIP1T

Saturday, 20 April 2024

علامہ اقبال کا 86 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

 اسلام آباد: پاکستان کے قومی شاعر اور مفّکر اسلام علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔

علامہ اقبال کو اپنی قوم سے بچھڑے 86 برس ہو چکے ہیں مگر ان کی تعلیمات آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔

علامہ محمد اقبال ہی وہ انمول شخصیت ہیں جنہوں نے تصوّر پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد آزادی  کو پہلی دفعہ باقاعدہ شکل میں پیش کیا۔ انہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر، فلسفی اور مفّکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔

بحیثیتِ قوم ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔

The post علامہ اقبال کا 86 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dRXxUQ9

ضمنی الیکشن؛ 5 قومی، 16 صوبائی حلقوں میں پولنگ جاری

اسلام آباد / لاہور: ملک بھر ضمنی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر ضمنی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے حساس پولنگ سٹیشن میں 413کو اے کیٹگری،1507بی کیٹگری اور 1094کو سی کیٹگری میں ڈکلیئر کیا ہے جہاں پر سکیورٹی کوسخت کیاجائے گا۔

پنجاب کے 14حلقوں کیلئے 41لاکھ 74ہزار 900بیلٹ پیئرز پرنٹ کردیئے گئے۔ 7ہزار822پوسٹر اور 1لاکھ 4ہزار500فارم 45پرنٹ کئے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اردگرد ائیرل فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس اقدامات کریگی۔ لاہور اور قصور کے دو قومی اور 12صوبائی حلقوں کیلئے 240 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ۔174امیدواروں کے کاغذات منظور کئے گئے۔

پنجاب کے 14حلقوں کے ضمنی الیکشن میں 40لاکھ 44ہزار 552ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے ۔ان میں 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365خواتین شامل ہیں ۔لاہور میں این اے 119علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ، پی پی147لیگی امیدوار محمد ریاض اور محمد خان مدنی سمیت11 امیدوار مدمقابل،پی پی 149سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی اورقیصر شہزاد سمیت14 امیدوار مدمقابل، پی پی158سے لیگی امیدوار چوہدری محمد نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الٰہی سمیت 22 امیدوار آمنے سامنے،پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت20 امیدوار مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری

الیکشن کمیشن کے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روکیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی شخص پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر داخل نہ ہو۔

مبصرین اور میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہو کر ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

لاہور قصور چکوال، گجرات، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بھکر، وزیر آباد ،ناروال میں موبائل سروس بند رہے گی،پولنگ کے عمل صبح آٹھ سے پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کو بھی طلب کرلیاگیا۔پولیس پولنگ سٹیشن پر تعینات رہے گی جبکہ فوج اور رینجرز کی جانب سے حلقوں میں گشت کیاجائیگا۔

علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل۔ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پولیس ٹیموں نے فلیگ مارچ اور انتظامات چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسلز کیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی، الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز وکلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، مزید کہا کہ سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی۔

لاہور سمیت متعلقہ اضلاع میں خصوصی ناکہ جات کے علاوہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے ، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ضمنی الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی، لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے والے امن دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس)صارفین کے لئے اتوار تک دستیاب نہیں ہوگا۔

The post ضمنی الیکشن؛ 5 قومی، 16 صوبائی حلقوں میں پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ncNflKG

Friday, 19 April 2024

گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی

اسلام آباد: پاکستان کی84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دے دیا ہے۔

گیلپ پاکستان کی طرف سے عوامی آرا پر مبنی جاری کردہ نئے سروے میں ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کیلیے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے۔

سروے میں 11 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس عمل کو درست قرار دیا جبکہ سروے میں دو فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ موقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی ہے۔

The post گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OGeUvLj

پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد

کراچی: جیکب آباد پولیس نے سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر جدید اسلحے کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر کے زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی قبضے میں لے کر بڑی مقدار میں اسلح برآمد کرلیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد کی اسپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سندھ اور بلوچستان کے بارڈر ایریا پر چھاپہ مار کر سندھ میں اسلحے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں اور سندھ کے اہم سیاسی رہنما کے قریبی رشتہ داروں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل اور 2 ہزار 350 گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں و ملزمان کا تعلق شکارپور سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیکب آباد پولیس کی جانب سے پکڑی گئی پولیس موبائل کا نمبر ایس پی این 375 ہے جو کے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے زیر استعمال ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ یہ جدید اسلحہ بلوچستان میں ایک اسلحہ ڈیلر سے خریدا گیا ہے اور یہ سندھ منتقل کیا جارہا تھا، پولیس نے چھاپے کے دوران ایک ڈبل کیبن اور ایک پولیس موبائل تحویل میں لی ہے۔

ایس ایس پی جیکب آباد نے بتایا کہ موبائل کس کے زیر استعمال ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے البتہ اس معاملے پر ایک جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر شامل ہیں۔

ایس ایس پی جیکب آباد سلیم شاہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے رشتے دار ذاکر بھیو، نبیل بھیو، اختیار علی لاشاری اور توفیق احمد گجر شامل ہیں اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں میں موبائل انچارج امتیاز علی بھیو، ثنا اللہ اور بقا اللہ شامل ہیں۔

پولیس ذرائع بتاتے ہیں جیکب آباد پولیس کو اسلحے کی برآمدگی کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کرنی تھی مگر سیاسی مداخلت اور پولیس موبائل کی شناخت ہونے کے بعد پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

The post پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aLRKXdJ

Thursday, 18 April 2024

کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار

کراچی: سائٹ ایریا ولیکا کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او سائٹ اے افتخار خانزادہ اور ایس ڈی پی او سائٹ ڈویژن ڈی ایس پی جان خان نیازی موقع پر پہنچ گئے اور عینی شاہدین سے معلومات حاصل کیں۔ اس حوالے ڈی ایس پی جان خان نیازی نے بتایا کہ متاثرہ شہری سے ان کی بات ہوئی ہے جس نے بتایا کہ اس کی بنارس میں موبائل فون کی دکان ہے اور وہ دکان سے موٹر سائیکل پر ایک کروڑ روپے نقد اور کچھ موبائل فونز لیکر آرہا تھا کہ اٹک پمپ کے قریب اس کے ساتھ واردات ہوئی ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کی مدد سے ملزمان کا جلد سراغ لگا لیا جائیگا۔ واضح رہے رواں ماہ 8 اپریل کو اسی سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروویل بلاک 4 فاطمہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سفید رنگ کی آلٹو گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کر کے پولٹری فارم کمپنی کے 2 ملازمین 30 سالہ ذاکر اور 55 سالہ شیر عالم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور گاڑی میں موجود ایک کروڑ 35 لاکھ روپے نقدی سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے تھے جو کہ مقتولین بینک رقم جمع کرانے جا رہے تھے ۔

The post کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/twqrekZ

پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: سوشل میڈیا پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنےکے معاملے پر پولیس کی لیگل ٹیم نے رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کےخلاف امریکی حکام سے باضابطہ رابطےکا فیصلہ کرلیا۔ 

اےآئی جی لیگل نے خاتون پولیس آفیسر پرلگائے الزامات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت شہبازگل کےخلاف کارروائی کےلیے امریکی سفیرسےرابطہ کرے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹرشہبازگل مذہب کی آڑ لے کرعوام کےجذبات کو مجروع کررہےہیں، انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کےزیرتفتیش مقدمات کو متاثرکرنےکی کوشش کی ہے۔

مراسلہ کے مطابق خاتون پولیس آفیسر ڈاکٹر انوش مسعود سانحہ 9مئی کےمقدمات کی برائےراست انکوائری کررہی ہیں، پنجاب پولیس کو مطلوب شہبازگل کےخلاف امریکا میں بھی قانونی کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب پولیس کی شکایت سےمتعلق مراسلےکوپاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کوبھجوائےگا

The post پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RvjSzr5

پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر 144 کا نفاذ کردیا گیا۔ 

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر،وزیرآباد، ناروال، شیخوپورہ، رحیم یار خان میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا جبکہ دفعہ 144کا نفاذ 18اپریل سے22اپریل تک کیا گیا۔

ہوم سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر بلال احمد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

The post پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yfzmD37

Wednesday, 17 April 2024

کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی

  کراچی: ملیر سٹی کے علاقے برہانی ٹاؤن میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش تشدد زدہ تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 40 سالہ اسما زوجہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائیگا ۔ اس ضمن میں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

The post کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RpSYmZU

سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت

  کراچی: سندھ میں ماری غازج فارمیشن فیلڈ میں گیس کا کنواں دریافت ہوا ہے۔

ماری پیٹرولیم کے مطابق کنویں سے 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، گیس کا کنواں 100فیصد ماری پیٹرولیم کی ملکیت ہے۔

ماری پیٹرولیم نے گیس کی دریافت کے حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

The post سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a5MV4WH

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی متفرق منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر پیر 22 اپریل کو حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو روز قبل درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی۔

The post بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AymVwIH

ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک

  کراچی: ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا، مشتعل عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی منگل بازار کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس پر ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر خاتون اور ایک مرد زخمی ہوگیا۔

اس دوران اہل محلہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جس کی شنانخت 30 سالہ شاہدہ کے نام سے کی گئی، زخمی  55 سالہ نوید حسین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ شاہدہ اس ہی علاقے کی رہائشی تھی جس کا تعلق آبائی تعلق لودھراں سے تھا جو کہ گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جبکہ وہ ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں اپنی پھوپھی کے گھر رہتی تھی۔

ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے اسرار ولد شریف کے نام سے کی گئی جو کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے شفیع گوٹھ کا رہائشی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے تاہم عینی شاہدین سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے، ڈاکو کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔

The post ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ISOMtDV

Tuesday, 16 April 2024

پختونخوا؛ شدید بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو گئی، 41 زخمی

 پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 32 افرادجاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 15 بچے، 12 مرد اور 5 خواتین جب کہ زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا؛ تین روز میں تیز بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق، 85 زخمی

مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1370مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 160گھروں کو مکمل اور 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے۔

مزید پڑھیں: لوئر دیر: چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے، 2 لاشیں برآمد

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں میں متاثرہ 12 اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کردیے۔ نوشہرہ کو 2 کروڑ، لوئر دیر کو 50 لاکھ، سوات اور ملاکنڈ 30، 30 لاکھ اپر دیر اور ٹانک 20، 20 لاکھ، چترال لوئر ، بٹگرام، کرک، پشاور، اور چارسدہ کے اضلاع کے لیے 10، 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ چترال لوئر کو جنرل ریلیف ہیڈ میں ایک کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے 29 مارچ سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ فنڈز ریلیف پالیسی کے مطابق متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔ بارشوں کے باعث متاثرہ خاندان کی مدد اور بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

The post پختونخوا؛ شدید بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو گئی، 41 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MoR27fZ

پاکستان اوربھارت کشیدگی میں کمی، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکا

  واشنگٹن: امریکا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی کرنے چاہیے۔ دونوں ممالک کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کے لیے پیش رفت کی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان کی قرضوں سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار قتل کے الزامات سے متعلق عدم مداخلت کے موقف پر قائم ہیں۔

The post پاکستان اوربھارت کشیدگی میں کمی، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h0f736n

صدر زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، شہلا رضا

 اسلام آباد:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر سیدہ شہلا رضا کا کہنا ہے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

پارلیمنٹ لاجز میں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے امور فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رولز کے مطابق چلائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کی کانگرس قانونی اہمیت کی حامل ہے اورکانگرس کے قانون کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو موثر انداز میں چلایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متوازی فیڈیشن بنانے سے کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک ہوگا، کھلاڑی ہیں تو فیڈریشن کا وجود قائم ہے، چند مفاد پرستوں کا ٹولہ ہاکی کے کھیل میں سیاست کو لے آیا ہے۔ کل جو لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے آج اقتدار کی لالچ میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے ہیں، ان کو اپنی اصلیت کا معلوم ہوا ہے۔

شہلا رضا نے کہا کہ آج بھی ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف نے مجھے بطور صدر اور حیدرحسین کو جنرل سیکرٹری تسلیم کیا ہوا ہے، رواں برس قومی سطح کے اہم ایونٹس کا انعقادکیا جائے گا جس میں فیڈریشن کے ساتھ الحاق شدہ ٹیمیں شرکت کریں گی، طارق بگٹی کو نگراں وزیراعظم نے تعینات کیا تھا اب فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلد ایک وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا اور اس وفد میں سابق اولمپینز اور دیگر ہاکی کے اولمپینز شامل ہوں گے، بطور خاتون صدر بننے پر ایف آئی ایچ نے مکمل سپورٹ کرنے کا یقین دلایا۔ ازلان شاہ ا نٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی اس ضمن میں این او سی موصول ہوگیا ہے۔

The post صدر زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، شہلا رضا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FBcdRqQ

سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے اہم ملاقات

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وفد کے ہمراہ منگل کو چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی مفادات اور پالیسیوں پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیدار اور اسٹریٹجک نوعیت کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وفد کے دورے کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے لیے اس عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے وفد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ریاستوں کے لیے بات چیت کے باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سےسعودی عرب کو سرمایہ کاری پر راغب کرنے کی کوششوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پیر کو پاکستان پہنچا ہے۔

سعودی عرب سے آنے والے وفد میں اہم وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ

یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے اوائل میں ریاض کے دورے کے بعد ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نے سعودی قیادت سے وسیع پیمانے پر بات چیت کی پیش کش کی تھی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے سینئر کابینہ کے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد کا دورہ کریں تاکہ سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کیا جا سکے۔ پاکستان اس دورے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔

The post سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے اہم ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/59KWrFO

Monday, 15 April 2024

انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر ڈیرک انڈروڈ انتقال کرگئے

  کراچی: انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر ڈیرک انڈروڈ پیر کو 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیرک انڈروڈ نے 1966 سے 1982 کے درمیان 86 ٹیسٹ میچوں میں 297 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 26 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 26 وکٹیں اپنے نام کیں۔

وہ انگلینڈ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، 1969 سے 1973 تک انڈروڈ آئی سی سی رینکنگ میں سب سے اوپر تھے۔

ڈیرک انڈروڈ نے 17 سال کی عمر میں اپنی پہلی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنا فرسٹ کلاس کیریئر کینٹ کے ساتھ کھیلا جہاں انہوں نے 19 کی اوسط سے 2,523 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیرک انڈروڈ تکنیکی لحاظ سے بڑے شاندار باؤلر تھے اور انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں ایک بھی وائیڈ بال نہیں کرائی۔ ان کی ان سوئنگ بال بھی بڑی مشہور تھی جس سے بلے باز ایل بی ڈبلیو ہو جاتے تھے۔

The post انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر ڈیرک انڈروڈ انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iNTtbxJ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ 

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8  روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد  پیٹرول  کی قیمت  289.41روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24روپے سے بڑھ کر 290.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

 

The post حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/q03JMHD

Sunday, 14 April 2024

عید پر سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد میں 5 گنا اضافہ

 پشاور: عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبر پختونخوا کے پرفضا مقامات کا رخ کیا، محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے۔

سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار900، وادی کمراٹ میں 92 ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔ وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی دی۔

The post عید پر سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد میں 5 گنا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B7LCYGg

بچے کو کچنے والی مرسیڈیز کار پی پی پی ایم پی اے فاروق اعوان کے فارم سے برآمد

  کراچی: عید الفطر سے دو روز قبل گلشن اقبال بلاک 7 میں ماں اور اس کے 8 سالہ بچے کو روند کر فرار ہونے والی کار میمن گوٹھ میں واقعے سابقہ ایس ایس پی اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کے فارم ہاؤس سے گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے برآمد کر لی۔

حادثے میں زخمی ہونے والا بچہ عید الفطر کی روز دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا گیا جبکہ خاتون کی حالت میں تشویشناک ہے اور وہ کومے میں ہے۔

گلشن اقبال تھانے کی حدود علامہ شبیر عثمانی روڈ غیر ملکی فاسٹ فوڈ کے قریب 8 اپریل 2024 کو ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون نوریہ بی بی زوجہ سید محمد آغا اور ان کا 8 سالہ بچہ سید یوسف آغا زخمی ہوگئے تھے جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد زخمی ہونے والی خاتون کے دیور سید احمد اللہ ولد سید عبد اللہ آغا نے 9 اپریل 2024 گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 235/24 بجرم دفعہ 337G درج کرا دیا۔

مقدمے میں مدعی سید احمد اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ مکان نمبر E-97 آغا ہاؤس بلاک 7 گلشن اقبال میں رہائش پزیر ہے اور اپنا ذاتی کاروبار کرتا ہے ، 11 بجکر 54 منٹ پر میری بھابھی بی بی نوریہ اپنے بیٹے سید یوسف آغا کے ہمراہ کسی ضروری کام کے سلسلے گئی تھی ، علامہ شبیر عثمان روڈ بلاک 7 گلشن اقبال سے روڈ کراس کر رہی تھی کہ مسکن چورنگی کی جانب سے آنے والی گاڑی نمبر AX-695 سلور رنگ کی مرسڈیز کو ڈرائیور نہایت غفلت و لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا اور ان کے روڈ کراس کرتے ہوئے روندتا ہوا فرار ہوگیا جس سے بی بی نوریہ اور بچہ 8 سالہ سید یوسف آغا زخمی ہو گئے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

زخمی ہونے والا سید یوسف عیدالفطر کے پہلے روز نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے وہ کومے میں ہے۔

اتوار کو گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس کے انسپکٹر سرفرار نے خفیہ اطلاع پر میمن گوٹھ کے علاقے میں ایک فارم ہاؤس پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر مذکورہ مرسڈیز برآمد کر لی۔

فارم ہاؤس کے ملازمین نے فوری طور پر فارم ہاؤس کے مالک کو پولیس کے چھاپے کی اطلاع دی جس پر فارم ہاؤس کا مالک سابقہ ایس ایس پی اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان موقع پر پہنچ گئے اور چھاپے کی تفصیلات معلوم کیں۔

رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ مزکورہ گاڑی میرے علم میں لائے بغیر میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کی تھی ، میرے ایک دوست زاہد اعوان کا جاپان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام ہے جو جاپان میں ہی مقیم ہے۔

میرا دوست جاپان سے گاڑیاں منگوا کر میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کرتا ہے ، میرے ملازم نے بتایا کہ فارم ہاؤس پر پولیس آئی ہے فارم ہاؤس پہنچا تو واقعے کا علم ہوا۔

حادثے کا ذمے دار ڈرائیورفرقان تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ، پولیس پارٹی نے زاہد اعوان کے گھر واقعے گلشن اقبال بلاک 7 میں چھاپہ مارا تھا تاہم گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا ، ڈرائیور کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کا مالک زاہد اعوان سابقہ ایس ایس پی کا رشتے دار ہے جسے گرفتاری سے بچانے کے لیے خفیہ مقام پر بھیج دیا گیا ہے ۔

The post بچے کو کچنے والی مرسیڈیز کار پی پی پی ایم پی اے فاروق اعوان کے فارم سے برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wyW7Ple

ایران کا اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتوی

 نیویارک: ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔ ہنگامی اجلاس اسرائیل کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں اسرائیل نے سلامتی کونسل سے ایران حملے کی مذمت کرنے اور ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قراردینے  کا مطالبہ کیا تھا۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کا استعمال منع ہے۔ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ کشیدگی کم اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور سلامتی کونسل ایران اور اس کے شراکت داروں سے حملے بند کرائے۔

The post ایران کا اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7nQyIcf

Saturday, 13 April 2024

سعودی عرب کی ریکوڈک میں 1بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

اسلام آباد / کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری متوقع ہے جس کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سعودی سرمایہ کاری کی ہموار تکمیل کے لیے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

یہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے۔

سعودی سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب معدینات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

The post سعودی عرب کی ریکوڈک میں 1بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yf0B2TK

کراچی میں بیوی نے مارپیٹ اور بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر دوسرے شوہر کو قتل کردیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے گولیمار میں دوسری شادی کرنے والی بیوی نے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گولیمار کھجی گراونڈ محمدی مسجد کے قریب بیوی نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیوں کے خول برآمد کرلیے جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ایس ایچ او رضویہ زبیر نواز نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 ضیااللہ ولد عطااللہ کے نام سے کی گئی جو کہ نیو کراچی کا رہائشی تھا جبکہ ملزمہ ماہم اور مقتول ضیااللہ دونوں کی دوسری شادی تھی جو کہ ایک ماہ قبل ہی ہوئی تھی اور ملزمہ 3 سالہ بیٹے کی ماں ہے، مقتول کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا۔

گرفتار اہلیہ ماہم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے مقتول شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مجھ سے مار پیٹ اور اسلحہ دیکھا کر خوفزدہ بھی کرتا تھا جبکہ پہلے شوہر سے جو بیٹا ہے اس سے بھی ملنے نہیں دیتا تھا تاہم آج اس نے مجھ سے بیٹے سے ملاقات کرانے کا کہا اس دوران اس نے شوہر کا پستول اپنے سامنے رکھ لیا اور ہم دونوں موٹر سائیکل پر پہلے شوہر کے پاس بیٹے سے ملنے اس کے گھر گولیمار جانے کے لیے روانہ ہوئے۔

ملزمہ نے بتایا کہ پہلے شوہر کے گھر سے کچھ فاصلے پر ضیااللہ کے موبائل فون پر کوئی کال آئی تو وہ گلی میں ہی موٹر سائیکل روک کر بات کر رہا تھا کہ اس دوران میں نے موقع پا کر اپنے پرس سے پستول نکال کر اس پر فائرنگ کر دی۔

زبیر نواز نے مزید بتایا کہ مقتول کو سینے اور ہاتھ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ پولیس کو جائے واقعہ سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے چند گلیوں کے بعد رہائش پذیر ملزمہ ماہم کے پہلے شوہر کو بھی تھانے طلب کرلیا جس نے بتایا کہ اس نے ماہم کو اس نے طلاق دیدی تھی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتول ضیااللہ سے اس کی پہلی بیوی نے چند سال قبل خلع لے لی تھی تاہم واقعہ کے حوالے سے پولیس نے مقتول کے ورثا سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

The post کراچی میں بیوی نے مارپیٹ اور بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر دوسرے شوہر کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qO6wGYd

منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں، شرجیل میمن

  کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں، حکومت سندھ نے صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس اور ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کے جوانوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ منشیات فروش ہماری نئی نسل کی نسوں میں زہر گھول رہے ہیں، ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، منشیات سے پاک معاشرے کے لئے زندگی کے تمام مکاتب فکر کو آگے آنا ہوگا۔

شرجیل میمن کی ہدایت ہر مختلف اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران مزید  56 منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا جن سے 10 کلوگرام چرس، 28 گرام ہیروئن، 5 گرام آئس، 1036 لیٹر دیسی شراب اور مضر صحت گٹکا برآمد کیا گیا۔

بدین کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 27 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ ضلع دادو کی پولیس نے ایک خاتون سمیت 29 منشیات فروش ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے 5720 گرام چرس، 21 لیٹر دیسی شراب، 28 گرام ہیروئن، 5 گرام آئس اور 6000 گرام مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

The post منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں، شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/287pDKr

Friday, 12 April 2024

کراچی؛ بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

 کراچی: قائد آباد کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

لانڈھی مجید کالونی سیکٹر ون میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہارنے والے رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقتول رکشہ ڈرائیورمحسن کے بڑے بھائی راشد نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ بھائی رکشہ لے کر گھرآرہا تھا کہ بچوں کی لڑائی کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس نتیجے میں میراچھوٹا بھائی گولی کا نشانہ بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران جب فائرنگ ہوئی تو میرا بھائی وہاں سے بھاگا، اسی دوران پیچھے سے کسی نے فائرنگ کی تو بھائی کو کمرپر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔

مقتول کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تعاون کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ مقتول کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ شور شرابا سن کر گھر سے باہر آئے تو معلوم ہوا کہ بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والےعناصر کی جانب سے محلے کے بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 3 ماہ قبل مقتول کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوا تھا ۔ مقتول ایک بیٹے کا باپ تھا ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مقتول کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

The post کراچی؛ بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FhJHXSg

پختونخوا میں شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل

 پشاور: پختونخوا میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عید الفطر کے روز سے 15 اپریل تک صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت میں بھی گزشتہ رات ایک بجے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پشاور میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

بارش سے ندی نالوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ اور ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ پشاور میں نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور شہری مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر ٹریفک کم ہے، تاہم سیر پر جانے والی فیملیز اور دیگر لوگوں کو زحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش سے مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

The post پختونخوا میں شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WiwYVog

نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا

کوئٹہ: نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسٰی خیل نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ کو بند کرکے نہ رُکنے پر ایک بس پر فائرنگ کی‘ فائرنگ کے نتیجے میں ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی اُلٹ گئی جس سے اس میں سوار ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ گاڑی الٹنے اور فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا، مسلح افراد نے بس میں سوار 8 مسافروں کو اُتار کر اغوا کرلیا اور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے، بعدازاں کچھ فاصلے پر ایک پُل کے نیچے سے اغوا ہونے والے تمام 9 مسافروں کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس، ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں 8 بیگناہ مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل، ناقابل معافی جرم ہے، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، ان کا قلع قمع کرکے دم لیں گے، انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔

میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ امن کے دشمن ملک کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو ثبوتاژ کرنا ہے تاہم ریاست اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔

The post نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/giDMor0

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

 کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان کے سوراب، پشین اور قلعہ سیف اللہ اضلاع میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دو درجن کے قریب اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ، پشین، مستونگ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔

لیویز کے مطابق یہ ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں، مرنے والوں میں سوراب ضلع میں مارے گئے دو نوجوان بھی شامل ہیں۔ لیویز نے بتایا کہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا۔

علاوہ ازیں پشین کے رہائشی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایک اور شخص، جسے بعد میں لیویز نے ظاہر شاہ کے نام سے شناخت کیا، ضلع قلعہ سیف اللہ میں اسی طرح کے ایک واقعے میں جاں بحق ہوا۔

بلوچستان بھر میں طوفانی بارش نے صوبے کے مختلف علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچایا۔ مزید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے ساتھ پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

The post بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Lwd0EKz

Thursday, 11 April 2024

پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، آئی ایم ایف

  واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔

آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کچھ بہتری آئی ہے اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسی راستے پر چلنے کے بارے میں پرعزم ہے اور اس نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے کہ ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول فراہم کرنا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں گزشتہ ماہ  3 بلین ڈالر کے دوسرے اور آخری جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کا آئی ایم ایف کا بورڈ رواں ماہ کے آخر میں جائزہ لے گا۔

The post پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PBcKEyp

عید پر ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے 44 لاکھ نقد، 25 تولہ زیورات چوری

 کراچی: عید الفطر کے دوسرے روز ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے چور 44 لاکھ نقد اور 25 تولہ زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھرسے ملزمان 25 تولہ کے طلائی زیورات اور دیگر اشیا چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8خیابان فیصل کے رہائشی ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو نے ساحل تھانے آکر اطلاع دی کہ وہ 9 اپریل کو عید الفطر کے سلسلے میں اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے جب کہ ان کے بچے 10 اپریل 2024 کو دوپہر تقریباً ڈھائی بجے گھر لاک کر کے اپنے ماموں کے گھر گارڈن گئے ہوئے تھے ۔

میرا بیٹا افنان تقریباً 11 بجے شب واپس گھر آیا تو دیکھا کہ کمرے کی الماریوں کے لاک اور لاکر کھلے ہوئے تھے اور میری ویگو فروخت کیے جانے سے حاصل ہوئی رقم 44 لاکھ روپے غائب تھے ۔ میرے بیٹے برہان نے بتایا کہ الماری کا لاک اور لاکر ٹوٹا ہوا تھا اور اس کے اندر رکھے بیوٹی باکس کے اندر سے میری مرحوم زوجہ کے طلائی زیورات جس میں چوڑیاں کنگن وغیرہ جن کا مجموعی وزن تقریباً 25 تولہ تھا سمیت بیٹے برہان کا شناختی کارڈ ، سی سی ٹی وی راؤٹر بھی ساتھ لے گئے۔

ملزمان اس کے علاوہ بھی سامان چوری کرکے لے گئے، اس حوالے سے بچوں سے معلومات حاصل کررہا ہوں۔ ساحل پولیس نے ریٹائرڈ ایس ایس پی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد 11 اپریل 2024 کی شب10 بجے نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف 457 ، 454 اور 380 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 78/2024 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

The post عید پر ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے 44 لاکھ نقد، 25 تولہ زیورات چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ulayEn9

اہل کراچی عید پر بھی غیر محفوظ؛ گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

 کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں عید کے دوسرے روز ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کردیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔

روشنیوں کے شہر کراچی کے رہنے والے جہاں عام دنوں میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہیں، وہیں عید پر بھی شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں۔ تازہ واقعے میں عید کے دوسرے روز گلشن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ۔

مقتول نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے مقتول سے رقم اور اس کے دوست سے موبائل فون چھین کر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔مقتول کی کنپٹی پر ایک گولی لگی جو گردن سے باہر نکل گئی ۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او گلشن اقبال کو معطل کر دیا ۔ مقتول کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی ۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ گلشن چورنگی پر واقع سپراسٹور کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ سید تراب حسین زیدی ولد سید نثار حسین زیدی کے نام سے کی گئی ۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے رشتے داروں نے بتایا کہ تراب حسین گلشن اقبال بلاک 3 گلشن چورنگی پر واقع سپر اسٹور والی بلڈنگ کے

فلیٹ نمبر 1108 کے رہائشی اور 5 بچوں کے باپ تھے ۔مقتول نے 2شادیاں کیں تھیں ، پہلی اہلیہ سے 3 بچے تھے ۔ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی تھی، جس سے ان کے 2 بچے ہیں جو کال سینٹر میں ملازمت کرتے تھے ۔

واقعے کے وقت وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ اپنی رہائشی بلڈنگ میں واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلے تو باہر گھات لگائے کھڑے ڈاکوؤں نے ان سے رقم چھینی، ان کے دوست کا موبائل فون چھینا اور دوبارہ اے ٹی ایم میں جا کر مزید رقم نکالنے کا کہا تو انہوں نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے کنپٹی پر ایک گولی ماری جو گردن سے باہر نکل گئی۔ مقتول کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے ۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گلشن اقبال غلام یاسین کو کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اور ایس ایس پی ایسٹ کو انکوائری کرکے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

The post اہل کراچی عید پر بھی غیر محفوظ؛ گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yE23dih

منڈی بہاؤالدین: عید پر پارک آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

منڈی بہاؤالدین میں عید پر پارک میں پکنک منانے آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال کے پارک میں عید الفطر کے دوسرے روز پکنک منانے کیلئے آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

شہد کی مکھیوں سے بچنے کیلئے پکنک پر آنے والے شہری محفوظ مقامات کی طرف دوڑتے ہوئے نظر آئے۔

میونسپل کمیٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جسے اسپرے کے بعد کھولا جائے گا۔

The post منڈی بہاؤالدین: عید پر پارک آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/klrAqU4

ٹانک؛ پٹاخہ پھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

ٹانک: گاؤں رنوال میں پٹاخہ پھٹنے سے 6 سالہ بچہ آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچے پٹاخے چھوڑ رہے تھے کہ 6 سالہ بچہ زد میں آگیا، بچے کو ٹانک سے اسلام آباد لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

عید کے پہلے روز بھی 8 سالہ بچہ پٹاخوں کی زد میں آکر جھلس گیا تھا۔ ٹانک میں دو دنوں کے دوران پٹاخے پھٹنے سے جھلسنے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

The post ٹانک؛ پٹاخہ پھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JHQ2Akz

Wednesday, 10 April 2024

وزیراعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، عید کی مبارکباد

 اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو کویت کے وزیرِ اعظم عزت مآب شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے موقع پر کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیرِ اعظم کو شکریہ کا پیغام دیا۔

انہوں نے پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ و تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پاکستان کے ان تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سلسلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نہ صرف پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا بلکہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور بالخصوص نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔

کویت کے وزیرِ اعظم نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کویتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

The post وزیراعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، عید کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HotpWdL

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...