Urdu news

Wednesday, 3 April 2024

کراچی میں راہ چلتی  خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

  کراچی: کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ایک شخص نے با پردہ راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کے مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش خاتون سنسان گلی سے گزر رہی ہیں  کہ اچانک عقب سے ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی۔  ملزم نے خاتون کو پیچھے سے آکر دبوچ لیا۔ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے بعد ملزم تیزی سے فرار ہوگیا۔

ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت رضا کے نام سے کی گئی ۔ گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

The post کراچی میں راہ چلتی  خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AB0Pqs2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...