Urdu news

Tuesday, 9 April 2024

امریکا نے پاکستان کو اعلیٰ سطح کے اقتصادی مذاکرات کی دعوت دیدی

اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو دو طرفہ اعلیٰ سطح کے اقتصادی مذاکرات کی دعوت دے دی، مذاکرات 29 اپریل سے 3 مئی کے دوران واشنگٹن میں ہوں گے۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کی دعوت اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ہے، امریکا کے انڈر سیکریٹری برائے اقتصادی ترقی خوزے فرنانڈز مذاکرات میں امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ بھی امریکہ کی جانب سے اٹھایا جائے گا۔

دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان اور برطانوی جریدے کی رپورٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ امریکا دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کے حل کا خواہش مند ہے۔

The post امریکا نے پاکستان کو اعلیٰ سطح کے اقتصادی مذاکرات کی دعوت دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zyl6W5D

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...