Urdu news

Tuesday, 30 April 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی۔ جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 مئی کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت بھی کم کی گئی ہے تاہم ڈی ریگولیٹڈ ہونے کے باعث وزارتِ خزانہ نے اسکا اعلان اور نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا، البتہ مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/N9FKxsI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...