Urdu news

Friday, 12 April 2024

کراچی؛ بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

 کراچی: قائد آباد کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

لانڈھی مجید کالونی سیکٹر ون میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہارنے والے رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقتول رکشہ ڈرائیورمحسن کے بڑے بھائی راشد نے بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ بھائی رکشہ لے کر گھرآرہا تھا کہ بچوں کی لڑائی کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس نتیجے میں میراچھوٹا بھائی گولی کا نشانہ بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران جب فائرنگ ہوئی تو میرا بھائی وہاں سے بھاگا، اسی دوران پیچھے سے کسی نے فائرنگ کی تو بھائی کو کمرپر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔

مقتول کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تعاون کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ مقتول کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ شور شرابا سن کر گھر سے باہر آئے تو معلوم ہوا کہ بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والےعناصر کی جانب سے محلے کے بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 3 ماہ قبل مقتول کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوا تھا ۔ مقتول ایک بیٹے کا باپ تھا ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مقتول کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

The post کراچی؛ بچوں کی لڑائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FhJHXSg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...