Urdu news

Sunday, 14 April 2024

عید پر سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد میں 5 گنا اضافہ

 پشاور: عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبر پختونخوا کے پرفضا مقامات کا رخ کیا، محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے۔

سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار900، وادی کمراٹ میں 92 ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔ وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی دی۔

The post عید پر سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد میں 5 گنا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B7LCYGg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...