Urdu news

Tuesday, 2 April 2024

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

 راولپنڈی: ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم صابر محمود میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

The post ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ToPKGYj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...