Urdu news

Friday, 12 April 2024

پختونخوا میں شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل

 پشاور: پختونخوا میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عید الفطر کے روز سے 15 اپریل تک صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت میں بھی گزشتہ رات ایک بجے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پشاور میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

بارش سے ندی نالوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ اور ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ پشاور میں نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور شہری مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر ٹریفک کم ہے، تاہم سیر پر جانے والی فیملیز اور دیگر لوگوں کو زحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش سے مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

The post پختونخوا میں شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WiwYVog

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...