Urdu news

Saturday, 13 April 2024

سعودی عرب کی ریکوڈک میں 1بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

اسلام آباد / کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری متوقع ہے جس کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سعودی سرمایہ کاری کی ہموار تکمیل کے لیے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

یہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے۔

سعودی سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب معدینات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

The post سعودی عرب کی ریکوڈک میں 1بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yf0B2TK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...