Urdu news

Friday, 5 April 2024

لکی مروت؛ نامعلوم افراد کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان گن مین سمیت شہید

لکی مروت: نامعلوم افراد کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی لکی مروت گل محمد خان کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مینوں سمیت شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ایک گن مین کانسٹیبل نسیم گل سمیت شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں باقی زخمی اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا ہے۔

The post لکی مروت؛ نامعلوم افراد کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان گن مین سمیت شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tpmEh2r

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...