Urdu news

Wednesday, 31 October 2018

 لاہور: اولپمیئن محمد عرفان ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پرعزم

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ان فٹ ہونے والے ہاکی اولمپئن محمد عرفان تیزی سے روبصحت ہیں اور ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے کیمپ میں شرکت کریں گے۔

242 میچز کھیلنے والے قومی ہاکی ٹیم کے سینئر ترین رکن محمد عرفان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنی انجری سے ریکوری کو تسلی بخش قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے خلاف اینگل ٹوئسٹ ہواتھا، جس کی وجہ سے چل نہیں پارہا تھا۔ فائنل میں بھی شرکت ممکن نہ تھی، اب پہلے سے کافی بہتر ہوں، تکلیف بھی کافی حدتک کم ہوگئی ہے۔سوجن ضرور ہے اور یقین ہے کہ چند دن میں وہ بھی اتر جائے گی۔ مکمل صحت یابی کے لیے اسٹرینتھ ورک جاری ہے۔ ورلڈکپ کے کیمپ میں یقینی طور پر شرکت کروں گا۔

اسٹارکھلاڑی نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد ورلڈکپ میں کام آئے گا۔ محمد عرفان دوسری بار ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز پائیں گے، انہوں نے پہلا ورلڈ کپ 2010 میں بھارتی سرزمین پر ہی کھیلا تھا، 2014 میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں جگہ نہیں بنا پائی تھی ۔

6 بار ہمسایہ ملک جاکر کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے عرفان کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا پول یقینی طورپر بہت سخت ہے، یکم دسمبر کو جرمنی سے پہلا میچ ہے، ہم چار سال بعد اس کا سامنا کریں گے، 4 دسمبر کو ملائیشیا جبکہ 9 دسمبر کو ہالینڈ سے جوڑ پڑے گا، ملائیشیا کو ہم لگاتار 3 بار شکست دے چکے ہیں،ان پر نفسیاتی برتری کے ساتھ میدان میں جائیں گے، جرمنی اور ہالینڈ کو ہرانے کے لیے ہمیں مسنگ کو کم کرنے پر کام کرنا ہے، پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری آئی ہے، اس کو کیمپ میں مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ورلڈکپ کے پول میچز میں جو چیز بہت پازیٹو ہے، میچز کے دوران تین سے چار روز کا وقفہ ہے، جس سے کھلاڑیوں کو ریکوری کرنے اور حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی۔

The post appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Oj61ou

انڈونیشیا؛ سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا

جکارتہ: انڈونیشیا میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس کی مدد سے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔

پیر کے روز انڈونیشیا میں دارالحکومت جکارتہ سے سماٹرا جزیرہ جانے والے نجی ایئرلائن ’لائن ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا تھا۔ واقعے میں جہاز میں سوار 189 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ غوطہ خور آج طیارے کا بلیک باکس سمندر سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 189 افراد ہلاک

تاحال طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ طیارہ ٹیک آف کے 15 منٹ بعد ہی سمندر میں گر گیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعے سے ایک روز قبل طیارے کی پرواز کے دوران بھی اس میں تکنیکی مسائل پیدا ہوئے تھے۔

اس کے باوجود حکام نے اس تکنیکی خرابی کو نظرانداز کیا اور طیارے کو پرواز کی اجازت دی۔ اس مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں یہ المناک سانحہ رونما ہوا۔ دوسری طرف لائن ایئر کے چیف ایگزیکٹیو ایڈورڈ سریت نے کہا ہے کہ طیارے کو پرواز سے قبل ٹھیک کر لیا گیا تھا۔

The post انڈونیشیا؛ سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yJKq3U

ہر میچ آخری سمجھ کر کھیل رہا ہوں، محمد حفیظ

ابوظہبی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہر میچ آخری سمجھ کر کھیل رہا ہوں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مرد میدان قرار پانے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملنے پر ذہن بنایا تھا کہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر بہتر سے بہترکارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، خوش ہوں کہ بیٹ اور بال دونوں سے پرفارمنس ٹیم کے کام آئی جب کہ  بولنگ پر بڑی محنت کی ہے صرف بیٹسمین کے طور پر کھیلتے ہوئے اس چیز کی کمی بڑی شدت سے محسوس کرتا رہا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آصف علی کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے پلان تھا کہ 160 تک کا مجموعہ بہتر ہوگا لیکن وکٹیں گرنے سے تھوڑی مشکل پیش آئی، بہرحال آخر میں آنے والے بیٹسمینوں کے اچھے اسٹروکس نے ہمیں بہتر ٹوٹل حاصل کرنے میں مدد دی، بعد ازاں بولرز نے اپنا کام کر دکھایا، کیویز نے بہت اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کی لیکن پاکستان ٹیم جیت کے جذبہ سے سرشار ہونے کی وجہ سے کم بیک کرتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔

The post ہر میچ آخری سمجھ کر کھیل رہا ہوں، محمد حفیظ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DhUa9x

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DhUa9x

ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے، اسد عمر

 کراچی: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے۔

کراچی میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان چین کا دیرینہ پارٹنرہے، سی پیک عظیم پروگرام ہے، اس سے بڑے بڑے منصوبے وابستہ ہیں، چین کے تجربے سے ہمارے زرعی شعبے کوبھرپورفائدہ ملے گا، بنیادی طور پرسی پیک دو ملکوں کا منصوبہ ہے، سی پیک سے جُڑے منصوبوں پر تیسرے فریق کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔

اسد عمرنے کہا کہ پاکستان نے چین سے دیرینہ تعلقات کا زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، چین کی عالمی سطح پر سپلائی مضبوط ہے، جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا ہے جب کہ ٹیکس نظام میں بہتری کوئی راکٹ سائنس نہیں، صرف اصلاحات کی ضرورت ہے۔

The post ٹیکس نظام میں بہتری کیلیے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CSbxws

حکومت نے سپریم کورٹ سے نئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری کی اجازت مانگ لی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے آئی جی کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں امن و عامہ کی صورتحال بہترنہیں، ایسی صورت حال میں عدالت عظمیٰ وفاقی حکومت کونئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری کی اجازت دے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج ہی کرے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ روک دیا تھا۔

The post حکومت نے سپریم کورٹ سے نئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری کی اجازت مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zlVRhu

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zlVRhu

ملک کے بیشتر حصوں میں تعلیمی ادارے بند، عوام کو مشکلات کا سامنا

ناخوشگوار حالات کے پیش نظر ملک کے بہشتر حصوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

گزشتہ روز آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہونے والے احتجاج کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں نظام زندگی جزوی طور پر مفلوج ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور جب کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر دھرنوں کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور میں احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند ہے جب کہ مال روڈ کی طرف جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔ کراچی میں بھی کئی اہم سڑکوں پر دھرنے جاری ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام دہری مشکلات کا شکار ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تمام جب کہ سندھ میں نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت آج بارہویں جماعت، راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے آج کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے تدریسی سرگرمیوں کی معطلی کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم سرکاری تعلیمی اداروں میں حاضریاں نا ہونے کے برابر ہیں جب کہ صوبے بھر کے کے نجی تعلیمی ادارے آج بند ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بھی تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں تاہم بلوچستان میں تمام نجی و سرکاری تدریسی مراکز آج کھلے ہیں۔

The post ملک کے بیشتر حصوں میں تعلیمی ادارے بند، عوام کو مشکلات کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q9HLqJ

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q9HLqJ

عامر خان شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کے لیے بے چین

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کنگ خان کی فلم’زیرو‘کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے فلم دیکھنے کے لیے انتظار نہیں ہورہا۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں ہر طرف کنگ خان کی فلم’زیرو‘کے چرچے ہیں، فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز یعنی کل جاری کیاجائے گا تاہم اداکار عامر خان پہلے ہی فلم کا ٹریلر دیکھ چکے ہیں۔

گزشتہ روز ٹریلر دیکھنے کے بعد عامر خان نے اسے بہترین قرار دیتے ہوئے فلم میں کترینہ اورانوشکا کی اداکاری کو خوب سراہا۔جب کہ کنگ خان کی اداکاری کے بارے میں انہوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ٹریلر میں شاہ رخ سب پر سبقت لے گئے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر خان نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم دیکھنے کے لیے انتظار نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان ڈبل رول ادا کررہے ہیں جن میں سے ایک پستہ قد کردار ہے، فلم میں کترینہ اور انوشکا کے علاوہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی، عالیہ بھٹ، کاجول، رانی مکھرجی اور ابھے دیول بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

The post عامر خان شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کے لیے بے چین appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q5r5AG

ہاکی ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا گرین سگنل مل گیا

لاہور: اٹھائیس نومبر سے بھونیشور میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کرنے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد میں موجود بھارتی ویزا حکام کو کلیئرنس لیٹر بھی موصول ہوگیا ہے۔ جونئیر ورلڈکپ میں بروقت  ویزوں کے لئے اپلائی نہ کرنے پر  قومی جونئیر کھلاڑی ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے۔ اس بار پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام اور ٹیم انتظامیہ نے تمام ضروری سفری دستاویزات وقت سے بھی پہلے ایمبیسی بھیج دی تھیں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور بھارتی ہاکی منتظمین نے بھی ویزوں کے اجرا کے لئے خصوصی دلچسپی لی ہے۔ جس پر بھارتی حکومتی حکام اور متعلقہ محکموں نے پاکستانی ٹیم کو ویزے ایشو ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صرف اٹھارہ رکنی ٹیم کے ساتھ چھ آفیشلز، صدر  اور سیکرٹری پی ایچ  ایف کو ہی ہمسایہ ملک کا ویزہ ملے گا۔

ہاکی فیڈریشن کے مہمانوں کو ویزے  نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوں سیر سپاٹے کے شوقین پی ایچ ایف کے عہدیدار بھارت نہیں جا سکیں گے۔ صرف کسی خصوصی کیس کے طور پر ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔ ہاکی فیڈریشن کی طرف سے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی  کے آغاز سے چند دن پہلے ممکنہ  کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں جمع کروائی جاچکی ہیں۔ چند روز میں قومی کھلاڑیوں کے پاسپورٹس منگوا کر ویزے لگادئیے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم میچز شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے بھارت جائے گی۔

The post ہاکی ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا گرین سگنل مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qb3r5U

پاکستانی سوئمرز کے لیے ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں کا پلیٹ فارم تیار

لاہور: پاکستانی سوئمرز کے لیے ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا پلیٹ فارم تیار کرلیا گیا۔

لاہور میں جمعے سے پاکستانی سوئمرز پانی پر حکمرانی کرکے انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے خود کو اہل ثابت کریں گے۔ مردوں اور خواتین کی تیراکی کے قومی مقابلے 2 سے 4 نومبر تک اسپورٹس بورڈ پنجاب کے سوئمنگ پول میں ہوں گے۔

یہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے اوپن ٹرائلز بھی ہیں، اس میں بہترین پرفارمنس دینے والوں کا انتخاب ساوتھ ایشین گیمز نیپال، فینا ورلڈ جونئیر چیمپئن شپ ہنگری اور کوریا میں شیڈول فینا سینئر ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کیا جائے گا۔ اس میں 12 ٹیمیں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کی شریک ہورہی ہیں۔ مجموعی طورپر لڑکوں اور لڑکیوں کے چالیس ایونٹس رکھے گئے ہیں۔ آرمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بہترین سوئمرز کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

سوئمنگ فیڈریشن کے صدر ماجد وسیم کے مطابق ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں، تمام مقابلوں کے لیے شیڈول پہلے سے جاری کیا جاچکا ہے، انتظامات مکمل ہیں، سوئمرز کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یہ بہترین موقع ہے، جو کامیاب ہوگا، اس کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔

The post پاکستانی سوئمرز کے لیے ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں کا پلیٹ فارم تیار appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PttDf5

نوجوان کرکٹرز کی فائٹنگ اسپرٹ نے محمد حفیظ کا بھی دل جیت لیا

ابو ظبی: اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کیویز کی طرف سے اچھے آغاز کے باوجود بولرز نے کم بیک کرتے ہوئے فتح کا راستہ بنایا۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز میں بڑی توانائی اور جذبہ ہے، مشکل صورتحال اور دباؤ سے گھبراتے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتیں منوانے کی کوشش کرتے ہیں، مضبوط حریفوں کے ساتھ سخت مقابلوں میں انہیں مزید سیکھنے اور اعتماد حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کا حوصلہ جوان رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، سب سے کہتا ہوں کہ کسی بھی صورتحال میں دل میں جو پلان ہو اس پر پورے یقین اور عزم کے ساتھ عمل کرو۔ شاہین آفریدی آخری اوور کر رہے تھے تو ان کو بھی یہی کہا کہ جہاں چاہتے ہو بال کرو مگر کسی بے یقینی کیفیت کا شکار مت ہونا، حسن علی اچھا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔

The post نوجوان کرکٹرز کی فائٹنگ اسپرٹ نے محمد حفیظ کا بھی دل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jtg6hR

ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا میں پیش کیا جائیگا

 لاہور: ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔

لاہور آرٹس کونسل، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی خصو صی ہدایت پر 3 نومبر سے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔

چیئرمین الحمرا توقیر ناصر کی زیر نگرانی پیش کردہ اس ڈرامہ کو نامور ادیب و محقق اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات عامر نواز اور قیصر جاوید کی ہونگی۔دوسری جانب ڈرامے کی کاسٹ میں راشد محمود، پرویز رضا، سرفراز ، تنویر شاہ ودیگر شامل ہونگے۔

The post ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا میں پیش کیا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CXd18u

کیا شماریات ایک خشک اور مشکل مضمون ہے؟

وہ طالب علم، شماریات جن کا باقاعدہ مضمون نہیں ہوتا، وہ اسے ریاضی کی طرح ایک خشک اور مشکل مضمون سمجھتے ہیں۔ میں نے خود بھی شماریات کے کئی کورس، ایک غیر شماریاتی طالب علم کی حیثیت سے پڑھے ہیں۔ لیکن میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اس مضمون کو پڑھنے اور پڑھانے کی تمام تر مشکلات ہماری اپنی پیدا کردہ ہیں ورنہ شماریا ت تو ایک معجزانہ اور دلفریب مضمون ہے۔

کچھ روز پہلے میں ایف ایم 93 پر کسی امریکا پلٹ ماہر شماریات کی گفتگو سن رہا تھا۔ وہ بتا رہے تھے کہ شماریات دو طرح کے لوگ پڑھتے ہیں: ایک وہ، شماریات جن کا باقاعدہ مضمون ہوتا ہے؛ اور دوسرے وہ جو بنیادی طور پر تو زراعت، میڈیکل یا سوشل سائنس وغیرہ کے طالب علم ہوتے ہیں لیکن شماریات اپنی تحقیقی ضروریات کے پیش نظر پڑھتے ہیں۔

گفتگو کرنے والے کا خیال تھا کہ شماریات کے باقاعدہ طالب علموں کو تو یقینا شماریات کی تھیوری وغیرہ پڑھائی جانی چاہیے لیکن دیگر طلباء کو شماریات پڑھانی کم اور سکھانی زیادہ چاہیے۔ انہوں نے مثال دے کر بتایا کہ جس طرح ایک مستری اور سول انجینئر کی مہارت میں فرق ہے، یہی فرق شماریات کے باقاعدہ طلباء اور دیگر طالب علموں میں ہوتا ہے۔ مستری کو جب کام سکھایا جاتا ہے تو ہمارا تمام تر فوکس، انجینئرنگ کے علمی پہلو کی بجائے سیکھنے والے کی عملی مہارت پر ہوتا ہے۔ غیر شماریاتی طالب علم کو شماریات کی تھیوری پڑھانا بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی شخص کو – مستری بننا جس کی ضروت ہے – سول انجینئرنگ پڑھانے لگ جائیں۔

آپ میں سے جو لوگ میری عمر کے ہیں، وہ یہ بات جانتے ہوں گے کہ ہمارے بزرگوں کو دو، تین، چار والے پہاڑوں کے ساتھ ساتھ سوا دو، ڈھائی اور پونے تین وغیرہ کے پہاڑے بھی یاد کروائے گئے تھے؛ اور یہ پہاڑے انہیں 2 سے 20 تک یاد کرنے پڑتے تھے۔ لیکن جب ہماری باری آئی تو ہم نے بھی 20 تک پہاڑے تو یاد کیے لیکن بیچ میں سے سوا دو، ڈھائی اور پونے تین وغیرہ والے پہاڑے نکل گئے۔ لیکن آج کل کا بچہ جب پہاڑے یاد کرتا ہے تو اسے صرف 2 سے 10 تک پہاڑے یاد کروائے جاتے ہیں۔ یہ تبدیلی آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ پچھلے تیس چالیس سال میں کیلکولیٹر نے رفتہ رفتہ ان پہاڑوں کی جگہ لے لی ہے۔

شماریات کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو پچھلے بیس تیس سال میں شماریاتی سافٹ ویئر کی دنیا میں انقلابی تبدیلی کے باوجود ہمارا پڑھنے پڑھانے کا انداز وہی ہے کہ جو بیس تیس سال پہلے تھا۔ خاص طور پر غیر شماریاتی طالب علموں کو بے جا فارمولوں میں اس طرح الجھا دیا جاتا ہے کہ وہ شماریات کو ایک خشک اور مشکل مضمون سمجھنے لگتے ہیں۔ ہمارے پوسٹ گریجویٹ کے ریسرچ اسکالر شماریات کے کئی کئی کورسز پاس کرنے کے باوجود اپنے ریسرچ ڈیٹا کا شماریاتی تجزیہ نہیں کر پاتے؛ اور اس کام کےلیے وہ ان لوگوں کے پاس بیٹھے ہوتے ہیں جن کی اپنی تعلیم تو شاید بی اے بھی نہیں ہوتی لیکن انہوں نے چند دن کسی استاد کے پاس بیٹھ کر یہ کام سیکھ لیا ہوتا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ شماریات کا باقاعدہ مضمون پڑھنے والے بھی اپنے ریسرچ ڈیٹا کا شماریاتی تجزیہ کم ہی کر پاتے ہیں۔

تو پھر سوال یہ ہے کہ ہم اپنے طلباء کو شماریات کی کلاسوں میں کیا پڑھا رہے ہیں؟

ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ آج کے طالب علم کو شماریات پڑھانے کا چیلنج، آج سے 40 سال پہلے کے چیلنج سے بالکل مختلف ہے۔

میں نے اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا ہوا ہے کہ سوشل سائنس میں ایم فل کرنے والا ایک طالب علم بیٹھ کر 140 مربع فٹ کی ٹیلی شیٹ پر اپنے ریسرچ ڈیٹا کا انداراج کر رہا ہے۔ ٹیلی شیٹ پر درج شدہ ڈیٹا کے شماریاتی تجزیے کےلیے طالب علموں کو سینکڑوں ہزاروں کیلکولیشنز کرنا پڑتی تھیں؛ اور پھر حاصل شدہ نتائج کی مدد سے انہیں کئی کئی طرح کے ٹیبل اور چارٹ، پنسل اور پیمانے کی مدد سے بنانا ہوتے تھے۔ اس کام میں انہیں کئی کئی مہینے لگ جاتے تھے۔ لیکن آج کل ڈیٹا کا اندراج 140 مربع فٹ والی شیٹ کے بجائے کمپیوٹر میں موجود سافٹ ویئر ایس پی ایس ایس پر ہوتا ہے – اور کیلکولیشن، ٹیبل اور چارٹ والا سارا کام آپ ایک کلک کی مدد سے کر سکتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آج کل طالب علموں کےلیے کیلکولیشن وغیرہ کا چیلنچ وہ نہیں جو 40 سال پہلے تھا۔ آج کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم سافٹ ویئر کی مدد سے مطلوبہ نتائج کیسے حاصل کرسکتے ہیں؛ اور پھر ان نتائج کی کون کونسی ممکنہ توضیحات اور تشریحات ہوسکتی ہیں۔ لیکن اگر ہم اپنی کلاسوں میں پڑھائے جانے والے اسباق کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم آج بھی یہی سمجھ رہے ہیں کہ ہمارے طالب علموں کو اپنی ریسرچ کا ڈیٹا 140 مربع فٹ والی ٹیلی شیٹ پر درج کرنا ہے اور پھر انہیں سیکڑوں ہزاروں کیلکولیشنز کرکے نتائج حاصل کرنے ہیں۔

ہمیں یقینی طور پر شماریات پڑھانے کےلیے اپنے زاویہ نگاہ اور اپنی سمت کو بدلنا ہوگا۔

میرے خیال میں ہمیں عمومی شماریات (جنرل اسٹیٹسٹکس) پر اکتفا کرنے کے بجائے اسپیشلائزڈ اسٹیٹسکس کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مثلاً زرعی (ایگریکلچرل) شماریات کےلیے جو مہارت چاہیے وہ سماجی (سوشل) شماریات سے بہت مختلف ہے۔ خاص طور پر شماریاتی تجزیئے کے بعد نتائج کی تشریح و توضیح کےلیے آپ کو اسپیشلائزڈ اسٹیٹسٹکس میں مہارت درکار ہوتی ہے۔

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں شماریات کا علیحدہ شعبہ موجود ہے جس کا مقصد تحقیقی افسران کی رہنمائی کرنا ہے۔ میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے شماریاتی افسران کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے کہ وہ فیلڈ میں جاکر زرعی ماہرین کے ریسرچ ٹرائلز دیکھیں گے اور ان ریسرچ ٹرائلز کے بارے میں رپورٹ کریں گے جن کے ڈیزائن شماریاتی اصولوں کے مطابق نہیں۔ ادارے میں کام کرنے والے شماریاتی افسران کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے فیلڈ میں موجود ریسرچ ٹرائلز کا جائزہ لینا شروع کیا ہے، ان کی ایگریکلچرل شماریات سے متعلق سمجھ بوجھ بہت بہتر ہوئی ہے۔

میرا اپنا تجربہ یہی ہے کہ ایسا ماہر شماریات جو ایگریکلچرل ریسرچ کی شدھ بدھ نہیں رکھتا، اسے ایگریکلچر ریسرچ کے نتائج کی تشریح و توضیح میں اچھی خاصی مشکل پیش آتی ہے۔ لہذا میرے نزدیک ایک زرعی تحقیق کار کےلیے شماریات کو سمجھنا جتنا اہم ہے، اتنا ہی اہم اس شماریاتی ماہر کےلیے زرعی تحقیق کے بنیادی اصولوں کو سمجھنا ہے؛ کیونکہ ایک دوسرے کے شعبوں کا مناسب ادراک ہونے سے ہی بات بہتر طور پر سمجھی اور سمجھائی سکتی ہے۔ اور ظاہر ہے اگر ایسا ہو جائے تو اس سے بہت بہتر اور درست نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میں اپنے ان خیالات کو حرف آخر نہیں سمجھتا۔ یہ مضمون صرف مکالمے کےآغاز کےلیے لکھا جارہا ہے تاکہ سوچنے سمجھنے والے لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔ ہمارا مقصد تحقیق اور شماریات کے باہمی تعلق میں بہتری لانا ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post کیا شماریات ایک خشک اور مشکل مضمون ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qlS5kf

دھونی کو 10ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے کیلیے ایک رن کی ضرورت

نئی دہلی: وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کو 10ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں بھارتی پلیئر کا اعزاز پانے کیلیے مزید ایک رن درکار ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات کو شیڈول پانچویں ون ڈے میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر سکتے ہیں، گزشتہ مقابلے میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا، ایک رن کی کمی سے دھونی کا انتظار طویل ہوگیا۔

اگرچہ ایشیا الیون بمقابلہ افریقہ الیون کے 2007 کے ون ڈے میچز کے 174 رنز کی شمولیت سے وہ 10173 رنز بناچکے مگر بھارتی جرسی میں انھوں نے اب تک 9999 رنز اسکور کیے ہیں۔ ادھر بھونیشور کمار کو وکٹوں کی سنچری کیلیے مزید 2 شکار درکار ہیں۔

The post دھونی کو 10ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے کیلیے ایک رن کی ضرورت appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qbc2ph

سری لنکن کوچ کرپشن الزامات کی لپیٹ میں آگئے

کولمبو:  سری لنکا کے فاسٹ بولنگ کوچ نوان زوئسا بھی کرپشن الزامات کی لپیٹ میں آگئے۔

آئی سی سی نے سری لنکن فاسٹ بولر کوچ اور سابق سیمر نوان زوئسا کو اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے فوری طور پر معطل بھی کردیا ہے۔ ان پر فکسنگ کی کوشش، کسی پلیئر کو غلط سرگرمی پر اکسانے اور آئی سی سی کو تحقیقات کے دوران مکمل معلومات نہ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیشلز نے کولمبو میں زوئسا سے پوچھ گچھ کی جہاں وہ پریکٹس سیشن میں مصروف تھے۔ اس طرح وہ سری لنکا کے دوسرے ہائی پروفائل کرکٹر بن گئے جنھیں حالیہ دنوں میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، 2 ہفتے قبل سابق اسٹار کرکٹر سنتھ  جے سوریا پر بھی کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سابق ہارڈ ہٹر ان الزامات کی تردید کرنے کے ساتھ اپنے وکلا کے ذریعے آئی سی سی کو جواب بھی جمع کرا چکے ہیں۔ نوان زوئسا کے پاس چارجز کا جواب دینے کیلیے اب یکم نومبر سے 14 دن کا وقت ہے،آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ اب اس کی جانب اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن چیف الیکس مارشل نے کچھ عرصے قبل اپنے ٹیم ممبران کے ہمراہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا، جس میں انھوں نے حکومتی سربراہان کو ملاقات میں کرکٹ کرپشن کے حوالے سے جاری تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔

The post سری لنکن کوچ کرپشن الزامات کی لپیٹ میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qnHF3s

جنوبی افریقہ سے میچ، جارج بیلی کا غیرمعمولی بیٹنگ اسٹانس موضوع بحث بن گیا

کینبرا:  آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے کپتان جارج بیلی کا غیرمعمولی بیٹنگ اسٹانس موضوع بحث بن گیا۔

جنوبی افریقہ سے میچ میں بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر لونگی نگیڈی کی گیند کا جارج بیلی نے منفرد انداز میں سامنا کیا،اس دوران ان کے جسم کا زیادہ تر عقبی حصہ بولر کے سامنے تھا، سلپ میں موجود فاف ڈوپلیسی بھی یہ منظر دیکھ کر مسکراتے رہے، بیلی نے اس اننگز میں ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔

The post جنوبی افریقہ سے میچ، جارج بیلی کا غیرمعمولی بیٹنگ اسٹانس موضوع بحث بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q5mBKm

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی پر چوٹ لگ گئی

کولمبو:  سری لنکا بورڈ پریذیڈینٹ الیون سے 2 روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی زخمی ہوگئی۔

پریکٹس میچ میں بیٹنگ کے دوران لاہیرو کمارا کی شارٹ ڈلیوری کو پل کرتے ہوئے بین اسٹوکس اپنی کہنی پر چوٹ کھا بیٹھے جس کی وجہ سے انھیں 10 رنز پر ہی ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا، انجری کی نوعیت کے بارے میں جاننے کی کوشش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو پہلے ہی سری لنکا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں انجرڈ جونی بیئر اسٹو کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

The post انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی پر چوٹ لگ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qjU0FW

اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت آسان

بیجنگ: اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ٹچ اسکرین صرف ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون تک ہی محدود ہے تو اس خیال کو بدل لیجئے کیونکہ چینی کمپنی نے ایک آلہ تیار کیا ہے جو کسی بھی ہموار سطح کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کردیتا ہے۔

اسے پپی کیوب کا نام دیا گیا ہے جو دیوار یا فرش پر ظاہر کرنے والی کسی بھی تصویر کے 10 مختلف پوائنٹس کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کردیتا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کلوگرام وزنی پپی کیوب پروجیکٹر لیزر کے ذریعے کسی بھی سطح پر تصویر دکھاتا ہے۔ اس پر فرش کو چھوکر بچےاپنی پسندیدہ ایپس چلاسکتے ہیِں، ویڈیو دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اساتذہ پڑھاتے وقت بلیک بورڈ یا وائٹ بورڈ کو بھی ٹچ اسکرین بناسکتے ہیں۔

اس حیرت انگیز پروجیکٹر میں ایم اسٹار کواڈ کور پروسیسر ہے جو بہترین انداز میں ویڈیو ڈیکوڈنگ کرتا ہے ۔ اس میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہے۔ لیکن اس کی خاص بات 0.3 انچ ڈی ایل پی لیزر ڈسپے ہے جو انتہائی شفاف لینس سے تصویر نشر کرتا ہے۔

پپی کیوب ہموار سطح پر فل ایچ ڈی، ٹو کے اور فورکے ویڈیو دکھاتا ہے۔ مناسب روشنی اور کنٹراسٹ کی وجہ سے ئی 100 فیصد این ٹی ایس سی رنگوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکرین کو 100 انچ تک بڑھا کر لمبا کیا جاسکتا ہے۔ فوکس اور رنگوں کی تصحیح کے علاوہ روشنی میں کمی اور بیشی کے آپشن بھی موجود ہیں۔

پپی کیوب میں نصب 5000 ایم اے ایچ بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے پر 150 منٹ کے لیے قابلِ عمل ہے ۔ اس کے ساتھ دو عدد اسپیکرز بھی ہیں۔ تاہم اس کی قیمت 1500 ڈالر ہے۔

The post اب فرش اور دیوار کو ٹچ اسکرین میں بدلنا بہت آسان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qg9fv6

سارو گنگولی ملکی کرکٹ معاملات سے ناخوش

نئی دہلی: سابق کپتان سارو گنگولی بھارتی کرکٹ معاملات اور ’می ٹو‘ تنازع سے بیحد ناخوش ہیں۔

سارو گنگولی نے بورڈ کے اعلیٰ حکام کو ای میل میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ گنگولی کو خاص طور پر بی سی سی آئی چیف راہول جوہری پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام اور پھر بورڈ کی جانب سے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کے طریقہ کار پر شدید اعتراض ہے، انھوں نے لکھا کہ اس تنازع سے بورڈ کی بدنامی ہوئی ہے۔

The post سارو گنگولی ملکی کرکٹ معاملات سے ناخوش appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qltY59

تنہا رہنے سے ڈیمنشیا لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

فلوریڈا: ہزاروں افراد پر کئے گئے ایک سروے سے انکشاف ہوا ہےکہ اکیلا پن ایک جانب تواُداسی اور ڈپریشن کی وجہ بنتا ہے لیکن مسلسل تنہائی ڈیمنشیا جیسے مرض کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس سروے میں مختلف افراد کی تنہائی کے مختلف ذہنی اثرات اور سماجی روابط کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی (ایف ایس یو) کے ماہرین نے  12030 افراد کا جائزہ لیا جن کی اوسط عمر 50 برس یا اس سے ذیادہ تھی۔ اس طویل مطالعے کے تفصیل’ دی جرنلز آف گیرنٹولوجی‘ میں شائع ہوئی ہیں۔ سروے میں شامل ڈاکٹر اینجلینا سیوٹن نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ تنہائی اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق کی پہلی کوشش نہیں لیکن اس میں ایک طویل فالواپ ہوگا اور اس میں مختلف آبادیوں اور گروہوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سروے کے دوران وقفے وقفے سے شرکا سے سوالات کئے گئے جن میں تنہائی اور ذہنی کیفیت کے متعلق پوچھا گیا۔ مسلسل دس برس تک ہر دو سال بعد لوگوں سے سوالات کئے گئے اور اختتام تک 1104 افراد کو ڈینمشیا لاحق ہوگیا تھا۔ اس کے بعد جمع شدہ ڈیٹا کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔

دس سالہ طویل سروے اور ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ تنہائی کے شکار افراد میں ڈینمشیا کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ایک اور بات یہ سامنے آئی کہ اگر بزرگ افراد کی قلبی صحت درست ہو تو ان میں ڈیمنشیا کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اس سے قبل طبی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ تنہائی سے ڈپریشن، ذہنی تناؤ، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی کیفیات لاحق ہوجاتی ہیں۔ پھر ورزش نہ کرنے اور تمباکو نوشی سے مزید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر تنہائی کو ڈیمنشیا کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ڈیمنشیا کی تعریف کرتے ہوئے اسے وہ مرض قرار دیا جس میں حافظہ شدید متاثر ہوتا ہے، سوچنے ، سمجھنے اور برتاؤ میں تبدیلی ہوتی ہے اور انسان روزمرہ کام بھی نہیں کرپاتا۔ اس وقت دنیا بھر میں 5 کروڑ افراد اس تکلیف دہ کیفیت کے شکار ہیں اور دوسروں کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

The post تنہا رہنے سے ڈیمنشیا لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q8TGVJ

دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگنے والی ’’ٹوتھ پالش‘‘

 لندن: ایک کمپنی نے کروم کے نام سے دانتوں کو رنگین بنانے والا روغن تیار کیا ہے جسے دانتوں کی نیل پالش کہا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ 24 گھنٹے تک دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگ سکتے ہیں جبکہ اس کے بعد رنگ اتر جاتا ہے۔

اگر آپ اپنے سفید دانتوں سے بور ہوچکی ہیں یا دانتوں کو بھی نیل پالش جیسا رنگ دینا چاہتی ہیں تو اس کے لیے کروم نامی دانتوں کی پالش تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے دانتوں کو کسی بھی رنگ میں رنگا جاسکتا ہے۔ اس کا فارمولہ ایک دندان ساز نے تیار کیا ہے جس میں الکحل اور اعلیٰ درجے کے پِگمنٹ (رنگ) شامل ہیں جو دانتوں کی اصل رنگت کو متاثر نہیں کرتے۔ اس کا کوئی ذائقہ نہیں اور رنگ کھانے کے ذائقے پر بھی اثرانداز نہیں ہوتا۔

کروم برانڈ کے بانی ڈیوڈ سِلورمین نے کہا ہے کہ اسے لگا کر آپ کسی بھی تقریب میں جاسکتی ہیں یا دفتر جاتے ہوئے اپنے دانتوں کا رنگ بالوں کا نیل پالش سے میچ کرسکتی ہیں۔ تاہم کمپنی نے اس کے تمام اجزا کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔ لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹوتھ پالش 100 فیصد محفوظ اور بے ضرر ہے۔ اسے کسی بھی ٹوتھ پیسٹ سے باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔

تاہم ڈینٹسٹ حضرات اس کی منظوری دینے میں ہچکچا رہے ہیں۔ ایک دندان ساز نے کہا ہے کہ روغن کا کچھ حصہ جسم منہ کے ذریعے جسم کے اندر جاتا ہے اور کمپنی کو اس میں شامل اجزا کو کاروباری راز بتانے کی بجائے اس سے صارفین کو آگاہ کرنا ہوگا۔

کروم 10 رنگوں میں دستیاب ہے اور ایک بوتل کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگنے والی ’’ٹوتھ پالش‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CS6agM

ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا میں پیش کیا جائیگا

 لاہور: ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔

لاہور آرٹس کونسل، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی خصو صی ہدایت پر 3 نومبر سے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔

چیئرمین الحمرا توقیر ناصر کی زیر نگرانی پیش کردہ اس ڈرامہ کو نامور ادیب و محقق اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات عامر نواز اور قیصر جاوید کی ہونگی۔دوسری جانب ڈرامے کی کاسٹ میں راشد محمود، پرویز رضا، سرفراز ، تنویر شاہ ودیگر شامل ہونگے۔

The post ڈرامہ ’’سپاہی مقبول حسین‘‘ 3 نومبر سے الحمرا میں پیش کیا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CXd18u

پاک بحریہ و میرین اکیڈمی نے ساحل سے 15 ٹن تیل صاف کردیا

 کراچی: پاک بحریہ اور پاکستان میرین اکیڈمی نے مبارک ولیج کے ساحل سے 15ٹن سے زائد تیل صاف کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر تیل کے رساؤ سے پیداہونے والی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے پاک بحریہ نے پاکستان میرین اکیڈمی اور دیگر اداروں کے تعاون سے 5ویں روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صفائی کے کام میں 100سے زائد جوانوں نے حصہ لیا اور طویل ساحل سے 15ٹن کے قریب آئل کو صاف کیا گیا،جس کوگاڑیوں کے ذریعے مخصوص مقامات پر لے جاکرتلف کردیاگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپورکردار اداکرتی رہے گی۔ ماہی گیروں نے ساحل کے صفائی کے لیے پاک بحریہ اوراداروں کے مشترکہ آپریشن کو سراہا،اور جوانوں کی تعریف کی۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق بائیکوپیٹرولیم نے 3روز قبل جو اعلامیہ جاری کیا،اس کی جوابی تردید کرتے ہیں کیونکہ بائیکو نے اپنی تنصیبات سے تیل کے رساؤ نہ ہونے کی تصدیق میری ٹائم سیکیورٹی سے منسوب کی تھی تیل کے رساؤ کی تفتیش بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کررہی ہے۔

The post پاک بحریہ و میرین اکیڈمی نے ساحل سے 15 ٹن تیل صاف کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PydqVT

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کہاں گئے، حافظ نعیم الرحمٰن

 کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کہاں گئے۔

نیو ایم اے جناح روڈ پر آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اورجماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ عدالت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا، آسیہ کو ملک سے فرار کرانے کی سازش اور کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

مظاہرین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود آگے بڑھیں اور سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکریں، آسیہ کی رہائی کا فیصلہ سنانے والے سانحے بلدیہ کے مجرموں کو سزا کیوں نہیں دیتے،جمعہ کو بھرپور یوم احتجاج منایا جائے گا

مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا ڈاکٹر اسامہ رضی ،مسلم پرویز ،ڈپٹی سکریٹری حافظ عبد الواحد شیخ ،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید نے بھی خطاب کیا،احتجاج مظاہرے میں عدالتی فیصلے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے سے پورے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں،31اکتوبر غازی علم دین کی شہادت کے دن کے موقع پر یہ فیصلہ کیاگیا،ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت اور اس کے سربراہ جو مختلف درباروں میں جاکر تو سر جھکاتے ہیں وہ تحفظ ناموس رسالتؐ کے پرستار ہونے کا ثبوت دیں۔

The post پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کہاں گئے، حافظ نعیم الرحمٰن appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RqyNpf

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PydqVT

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RqyNpf

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

 اسلام آباد: نیب کے زیر حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں6 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ریفرنس میں نیب کے زیر حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں6 نومبر تک توسیع کردی۔

شہباز شریف نے استدعا کی کہ اسمبلی سیشن 9 نومبر تک چلے گااس لیے راہداری ریمانڈ بھی 9 نومبر تک دیا جائے تاہم فاضل جج محمد بشیر نے کہا ابھی نیب کی6 نومبر تک کے راہداری ریمانڈکی درخواست منظورکر رہے ہیں۔

The post شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CToUMN

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CToUMN

کراچی میں بدترین بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک کو20 لاکھ روپے جرمانہ

 اسلام آباد: کراچی میں بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن پرنیپرانے کے الیکٹرک پر 20 لاکھ روپے کاجرمانہ عائدکردیا ہے۔

نیپرا کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کراچی صارفین کوبروقت بجلی فراہمی میں ناکام رہاہے جس پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر 20 لاکھ روپے کاجرمانہ عائدکردیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال 28جون کوبارشوں کے باعث 700 سے زائد فیڈرزبند ہوگئے تھے۔

The post کراچی میں بدترین بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک کو20 لاکھ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P2sICV

ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف آج پاکستان پہنچیں گے

 اسلام آباد:  ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف 5رکنی وفدکے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف 5رکنی وفدکے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔ ازبک وزیر خارجہ اپنے منصب شاہ محمودقریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے، رواں سال ازبک وزیر خارجہ کایہ دوسرا دورہ ہے۔

The post ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف آج پاکستان پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rq4UFC

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان آج ریکارڈ ہوگا

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کا بیان ریکارڈکرنے کیلیے آج (جمعرات) کی تاریخ مقررکر دی تاہم ان کا342کا بیان وکیل صفائی خواجہ حارث کی دستیابی سے مشروط ہو گا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے تفتیشی افسرکو فلیگ شپ ریفرنس میں آج طلب کرنے کی استدعا مسترد کردی،خواجہ حارث نے کہاپراسیکیوشن کی مرضی ہے آج ہی سارے بیان ریکارڈکرکے آج رات ہی فیصلہ سنایا جائے، فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔

سابق وزیر اعظم نواز عدالت میں پیش ہوئے تاہم شہر میں امن وامان کی صورتحال کے باعث جج ملک ارشد نے حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ آج دوپہر سے پہلے میں دستیاب نہیں ہوںگا کیونکہ سپریم کورٹ میں کیسز مقرر ہیں ،نواز شریف کا بیان میری موجودگی میں ریکارڈکیا جائے۔

عدالت نے کہا اگر خواجہ حارث موجود ہوئے تو نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہاخواجہ حارث جرح کیلیے دستیاب نہیں تو تفتیشی کو بلا لیں، صبح کے وقت تفتیشی کا بیان بھی جتنا ہو سکے قلمبندکر لیں تاہم خواجہ حارث نے مخالفت کی اورکہا اتنی جلدی کیوں کی جا رہی ہے،یہ لوگ ایک شخص کے پیچھے ہی پڑگئے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کو پیشگی سوالنامہ دینے پر اعتراض کیا اورکہا جس طرح گواہ کو جرح سے پہلے سوالنامہ نہیں دیا جا سکتا ایسے ہی ملزم کو بھی پیشگی سوالنامہ نہیں دیا جا سکتا ،ملزم کو سوالنامہ دینے سے متعلق فیصلہ دلائل کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کیلیے العزیزیہ ریفرنس میں سوالنامہ تیارکر لیا گیا جسکی کاپی اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی کو دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف سے 100 سے زائد سوالات پوچھے جائیں گے،فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث کی واجد ضیاء پر جرح آٹھویں روز بھی جاری رہی۔

واجد ضیا نے کہا کہ درست ہے کہ تمام گواہان کے مطابق گلف اسٹیل کا نیا نام اہلی اسٹیل مل رکھا گیا، درست ہے کہ تمام افراد نے یہی کہا باقی 25فیصد شیئرز بھی1980میں عبداللہ اہلی کو فروخت ہوئے، عدالت نے مزید سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

The post العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان آج ریکارڈ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PAYnL8

ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف آج پاکستان پہنچیں گے

 اسلام آباد:  ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف 5رکنی وفدکے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف 5رکنی وفدکے ہمراہ ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔ ازبک وزیر خارجہ اپنے منصب شاہ محمودقریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے، رواں سال ازبک وزیر خارجہ کایہ دوسرا دورہ ہے۔

The post ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کاملوف آج پاکستان پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Rq4UFC

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان آج ریکارڈ ہوگا

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کا بیان ریکارڈکرنے کیلیے آج (جمعرات) کی تاریخ مقررکر دی تاہم ان کا342کا بیان وکیل صفائی خواجہ حارث کی دستیابی سے مشروط ہو گا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے تفتیشی افسرکو فلیگ شپ ریفرنس میں آج طلب کرنے کی استدعا مسترد کردی،خواجہ حارث نے کہاپراسیکیوشن کی مرضی ہے آج ہی سارے بیان ریکارڈکرکے آج رات ہی فیصلہ سنایا جائے، فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔

سابق وزیر اعظم نواز عدالت میں پیش ہوئے تاہم شہر میں امن وامان کی صورتحال کے باعث جج ملک ارشد نے حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ آج دوپہر سے پہلے میں دستیاب نہیں ہوںگا کیونکہ سپریم کورٹ میں کیسز مقرر ہیں ،نواز شریف کا بیان میری موجودگی میں ریکارڈکیا جائے۔

عدالت نے کہا اگر خواجہ حارث موجود ہوئے تو نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہاخواجہ حارث جرح کیلیے دستیاب نہیں تو تفتیشی کو بلا لیں، صبح کے وقت تفتیشی کا بیان بھی جتنا ہو سکے قلمبندکر لیں تاہم خواجہ حارث نے مخالفت کی اورکہا اتنی جلدی کیوں کی جا رہی ہے،یہ لوگ ایک شخص کے پیچھے ہی پڑگئے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کو پیشگی سوالنامہ دینے پر اعتراض کیا اورکہا جس طرح گواہ کو جرح سے پہلے سوالنامہ نہیں دیا جا سکتا ایسے ہی ملزم کو بھی پیشگی سوالنامہ نہیں دیا جا سکتا ،ملزم کو سوالنامہ دینے سے متعلق فیصلہ دلائل کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کیلیے العزیزیہ ریفرنس میں سوالنامہ تیارکر لیا گیا جسکی کاپی اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی کو دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف سے 100 سے زائد سوالات پوچھے جائیں گے،فلیگ شپ ریفرنس میں خواجہ حارث کی واجد ضیاء پر جرح آٹھویں روز بھی جاری رہی۔

واجد ضیا نے کہا کہ درست ہے کہ تمام گواہان کے مطابق گلف اسٹیل کا نیا نام اہلی اسٹیل مل رکھا گیا، درست ہے کہ تمام افراد نے یہی کہا باقی 25فیصد شیئرز بھی1980میں عبداللہ اہلی کو فروخت ہوئے، عدالت نے مزید سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

The post العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان آج ریکارڈ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PAYnL8

ڈالر کے انٹربینک ریٹ برقرار اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے کمی

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد13پیسے کی کمی پر بند ہوئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں محدود رہیں جس کے سبب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 132 روپے رہی تاہم انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد13پیسے کی کمی سے 132 روپے 48 پیسے پر بند ہوئی۔

The post ڈالر کے انٹربینک ریٹ برقرار اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے کمی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PzBkjN

کراچی کو نظرانداز کیا جانا پاکستان کی بدقسمتی ہے، ورلڈ بینک

 کراچی: ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کراچی کو نظرانداز کیا جانا پاکستان کیلیے بدقسمتی ہے۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر، شہری ٹرانسپورٹ، صفائی میں بہتری پانی کی فراہمی، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے اور حفظان صحت کی ضروریات کو پورا کرکے میگاسٹی بنانے کے لیے اگلے 10سال میں تقریباً 10ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کی ٹیم کی سربراہ ناموس ظہیر نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کہا کہ کراچی کو ملک کی ترقی کا انجن ہونے کے باوجود خطرات لاحق ہیں، پاکستان کو 20 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کے لیے تقریباً 7 سے8 فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں کراچی کو اہم کردار ادا کرنا پڑ ے گا لیکن بدقسمتی سے اس شہر کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک کراچی میں مختلف خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مالی امداد فراہم کر رہا ہے جن میں ییلو لائن، پانی منصوبہ اور شہری انتظام کے امور شامل ہیں۔ حکومت کے محدود وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے ڈیولپمنٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمائے کی ضرورت ہے جس کے بہت بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

ناموس ظہیر نے کہا کہ ڈیولپمنٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمائے کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے نجی شعبے کو فعال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب کم ازکم 15 فیصد ہونا چاہیے تاکہ حکومت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنا سکے۔ کراچی ملک کا مالیاتی اور اقتصادی مرکز ہے جو پاکستان کی مجموعی پیداوار کا 12سے15فیصد پیدا کرتا ہے اور ملک میں روزگار کی پیداوار کا پاور ہاؤس ہے۔

انہوں نے کراچی چیمبرکو مشورہ دیا کہ وہ دستیاب سرکاری اراضی پر حکومت کے ساتھ مل کرنجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو راغب کریں جہاں ہوٹلز قائم کرکے سیاحوں کو متوجہ کیاجاسکتا ہے۔

The post کراچی کو نظرانداز کیا جانا پاکستان کی بدقسمتی ہے، ورلڈ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RyjHhN

سپریم کورٹ نے آبادی میں اضافہ روکنے کی سفارشات حکومت کو بھیج دیں

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے آبادی میں اضافہ روکنے کیلیے عدالتی کمیٹی کی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آبادی میں اضافہ روکنے کیلیے سفارشات میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورسزکی تشکیل، دس ارب کے فنڈز دینے،لیڈی ہیلتھ ورکرزکو خاندانی منصوبہ بندی اورزچگی سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر معلومات فراہمی شامل ہے۔ٹاسک فورسز میں وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت، تعلیم ، خزانہ ،آبادی کے وزرا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل کرنیکا کہا گیا۔

سفارشات میں کہا گیا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی خدمات تک سب کو یکساں رسائی یقینی بنائی جائے ۔ فیملی پلاننگ کی خدمات تمام اداروں میں لائی جائیں اورتمام نجی اہسپتالوں میں بھی مشاورت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مردوں کی رہنمائی کیلیے مرد موبلائزرزکے کیڈرکو فعال کرنیکا بھی کہا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کو سالانہ 10ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کیساتھ ساتھ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو خاندانی منصوبہ بندی کا بجٹ دگنا کرنیکی سفارش کی ہے ،سپریم کورٹ نے پشاورہائیکورٹ کوکیلاش قبیلے کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس کا ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیتے از خود نوٹس کیس نمٹادیا،چیف جسٹس نے کہا اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے دین میں اقلیتوں کے بارے میں خاص احکامات ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی ۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کیلاش قبیلے کی چراہ گاہ کی زمین پر قبضہ کی شکایت ہے۔مقامی ایم پی اے نے بتایا کیلاش برداری پر مذہب تبدیلی کا کوئی دباؤ نہیں،کیلاش قبیلے کی تعداد 4500 ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس نے سماعت ختم ہونے کے بعد مقامی ایم پی اے کے ذریعے کیلاش قبیلے کو سلام بھیجا۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سروسز اہسپتال لاہورمیں لفٹس لگانے کے معاملے کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

The post سپریم کورٹ نے آبادی میں اضافہ روکنے کی سفارشات حکومت کو بھیج دیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CXb4JB

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

ہٹیاں بالا: بھارتی فوج نے ایک بار پھرآزادکشمیرکے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اورگولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے بدھ کی شام لائن آف کنٹرول کے لیپاسیکٹر میں بجلدار، غئی پورہ اوربٹلیاں میں سول آبادی کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان محمدہارون ولد عبدالرشید ساکن بجلدار شہید ہوگیا جب کہ آخری اطلاعات تک گولہ باری اورفائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیااوران بھارتی پوسٹوں کو جوابی فائرنگ کا نشانہ بنایا جہاں سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی تھی۔

بھارتی گولہ باری کے باعث کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے ہیں اورعلاقہ میں شدید خوف وہراس ہے۔

The post بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P361hF

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CXb4JB

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P361hF

راولپنڈی میں خاتون تیزاب گردی کی بھینٹ چڑھ گئی

 راولپنڈی:  راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں گھروں میں کام کرکے بچیوں کا پیٹ پالنے والی خاتون کے چہرے پرتیزاب پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری کے قریب گلی نمبر 2 میں و اس وقت پیش آیاجب بہنوئی کے گھرمقیم قصورسے تعلق رکھنے والی42 سالہ خاتون کام کاج کیلیے جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کے چہرے کا کچھ حصہ متاثر ہوا اور چھینٹیں آنکھوں میں بھی پڑگئیں۔

خاتون کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کے بہنوئی ارشادمسیح جو سرکاری ادارے میں سینیڑی ورکر ہے کی مدعیت میں قصور کے رہائشی لیاقت نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کاکہنا تھاکہ ملزم لیاقت تعلقات استوارکرنا چاہتا تھا اور خاتون کے انکار پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی۔ ملزم واردات کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم کو قصور روانہ کردیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون 3 بچیوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔

The post راولپنڈی میں خاتون تیزاب گردی کی بھینٹ چڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q5i1vE

باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کا اعلان

 اسلام آباد: برطانیہ میں ڈیم فنڈ کیلیے ہونے والی مہم میں پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد عامرخان کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈکے سلسلے میں ہوئی، ڈیمز پاکستان کیلیے بہت ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر میں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہوگا جس میں چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

The post باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qkpuM6

کینیڈین سکھ کمیونٹی نے پاکستان ڈیم فنڈ میں50 ہزار ڈالر جمع کرادیے

 لاہور: کینیڈا میں بسنے والے سکھ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرکے لیے50 ہزار ڈالرفنڈزجمع کروائے ہیں۔

کینیڈا کے شہرہملٹن میں سکھ کمیونٹی نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرکے لیے 50ہزار ڈالر دیے ہیں، 50 ہزار ڈالرکا چیک کینیڈامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حوالے کیا گیا جب کہ یہ رقم پاکستانی سفارتخانے کودی جائیگی تاکہ ڈیم فنڈمیں جمع ہوسکے۔

The post کینیڈین سکھ کمیونٹی نے پاکستان ڈیم فنڈ میں50 ہزار ڈالر جمع کرادیے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q5hY2W

راولپنڈی میں خاتون تیزاب گردی کی بھینٹ چڑھ گئی

 راولپنڈی:  راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں گھروں میں کام کرکے بچیوں کا پیٹ پالنے والی خاتون کے چہرے پرتیزاب پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری کے قریب گلی نمبر 2 میں و اس وقت پیش آیاجب بہنوئی کے گھرمقیم قصورسے تعلق رکھنے والی42 سالہ خاتون کام کاج کیلیے جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کے چہرے کا کچھ حصہ متاثر ہوا اور چھینٹیں آنکھوں میں بھی پڑگئیں۔

خاتون کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کے بہنوئی ارشادمسیح جو سرکاری ادارے میں سینیڑی ورکر ہے کی مدعیت میں قصور کے رہائشی لیاقت نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کاکہنا تھاکہ ملزم لیاقت تعلقات استوارکرنا چاہتا تھا اور خاتون کے انکار پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی۔ ملزم واردات کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم کو قصور روانہ کردیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون 3 بچیوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔

The post راولپنڈی میں خاتون تیزاب گردی کی بھینٹ چڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q5i1vE

باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کا اعلان

 اسلام آباد: برطانیہ میں ڈیم فنڈ کیلیے ہونے والی مہم میں پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد عامرخان کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سے ملاقات ڈیم فنڈکے سلسلے میں ہوئی، ڈیمز پاکستان کیلیے بہت ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر میں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہوگا جس میں چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

The post باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2qkpuM6

کینیڈین سکھ کمیونٹی نے پاکستان ڈیم فنڈ میں50 ہزار ڈالر جمع کرادیے

 لاہور: کینیڈا میں بسنے والے سکھ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرکے لیے50 ہزار ڈالرفنڈزجمع کروائے ہیں۔

کینیڈا کے شہرہملٹن میں سکھ کمیونٹی نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرکے لیے 50ہزار ڈالر دیے ہیں، 50 ہزار ڈالرکا چیک کینیڈامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حوالے کیا گیا جب کہ یہ رقم پاکستانی سفارتخانے کودی جائیگی تاکہ ڈیم فنڈمیں جمع ہوسکے۔

The post کینیڈین سکھ کمیونٹی نے پاکستان ڈیم فنڈ میں50 ہزار ڈالر جمع کرادیے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q5hY2W

بے ایمان پارسا قوم

عمرے کا سیزن یکم محرم کو شروع ہوتا ہے‘ رمضان کی 25 تاریخ تک عمرے کے ویزے جاری ہوتے ہیں اور 15 شوال کو مکمل طور پر بندکر دیے جاتے ہیں یوں عمرے کا سیزن تقریباً نو ماہ جاری رہتاہے‘ اس سال بھی یکم محرم (12 ستمبر) کو عمرے کا سیزن شروع ہوا اور اتوار 28 اکتوبر 2018ء (18 صفر المظفر)کو اس سیزن کو ایک ماہ اور 17 دن ہو گئے‘ سعودی حکومت نے ان 47 دنوں میں ساڑھے چھ لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے‘ آپ شاید یہ جان کر حیران ہوں گے پوری دنیا میں عمرے کے سب سے زیادہ ویزے پاکستانیوں نے حاصل کیے۔

پاکستانیوں نے 47 دنوں میں ایک لاکھ 70 ہزار 8 سو 24 ویزے لیے‘ بھارت کا نمبردوسرا تھا‘ انڈیا میں 19 کروڑمسلمان ہیں‘ ان کے لیے 95 ہزار 7 سو 49 ویزے جاری ہوئے جب کہ ترکی نے سب سے کم 4 ہزار 6 سو 52 عمرہ ویزے لیے‘ یہ47 دنوں کی صورت حال تھی‘ آپ اگر گزشتہ سال کے اعداد و شمار بھی دیکھیں تو آپ مزید حیران ہو جائیں گے‘ 2017ء میں پاکستان کے ایک لاکھ 79 ہزار210شہریوں نے حج اور13 لاکھ لوگوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

ہم اگر عمرہ اور حج دونوں کو ملالیں تو یہ کل پونے پندرہ لاکھ لوگ بنتے ہیں اور یہ دنیا میں حج اور عمرے کی سب سے بڑی تعداد ہے‘ انڈونیشیا ہمارے بعد آتا ہے‘ 2017ء میں 8 لاکھ75 ہزار958انڈونیشین مسلمانوں نے عمرے اور حج فرمائے جب کہ انڈیا کے 5 لاکھ 24 ہزار 609 لوگوں نے یہ سعادت حاصل کی‘ پاکستان گزشتہ کئی برسوںسے حج میں دوسرے نمبر پر آ رہا ہے‘ 2016ء میں بھی ہم دوسرے نمبر پر تھے‘ ہم نے ایک لاکھ 43 ہزار 368 لوگوں کے لیے حج کے ویزے حاصل کیے تھے جب کہ انڈونیشیا ڈیڑھ لاکھ حجاج کرام کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا‘ یہ ایک صورتحال ہے‘آپ اب دوسری صورت حال بھی ملاحظہ کیجیے۔

پاکستان بے ایمانی (کرپشن) میں 180ممالک میں 117نمبر پر آتا ہے‘ دنیا میں نیوزی لینڈ‘ ڈنمارک‘ فن لینڈ‘ ناروے‘ سوئٹزرلینڈ‘ سنگاپور‘ سویڈن‘ کینیڈا‘ لکسمبرگ‘ نیدرلینڈ اور برطانیہ ایمانداری میں پہلے دس نمبروں میں آتے ہیں جب کہ ٹوگو‘ آذربائیجان‘ جبوتی‘ قازقستان‘ لائبیریا‘ ملاوی‘ مالی‘ نیپال‘ مالدوا‘ گیمبیا‘ میانمار‘ سیرا لیون‘ ہنڈوراس‘ لاؤس اور پاپوا نیوگنی ہم سے زیادہ بے ایمان ہیں‘ ہم جہالت میں بھی197ملکوں میں 143نمبر پر ہیں‘ہم تعلیم میں یونیسکو کے 120 رکن ملکوں میں 113 نمبر پرآتے ہیں‘ سری لنکا اورفلپائن جیسے غریب ملک بھی تعلیم میں ہم سے آگے ہیں‘ سری لنکا میں 92فیصد لوگ پڑھے لکھے ہیں اور یہ تعلیم یافتہ ملکوں میں83نمبر پر ہے جب کہ ہمارے اڑھائی کروڑ بچے آج بھی اسکول کی نعمت سے محروم ہیں‘ پاکستان کی 80فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی بھی نہیں ملتا‘عالمی ادارہ صحت نے2016ء میں184 ممالک میں پاکستان کو فضائی آلودگی میں چوتھا بدترین ملک قرار دیا تھا گویا 180ملکوں کی فضا ہم سے صاف قرار دی گئی۔

پاکستان نائیجیریا اور افغانستان کے ساتھ ان تین ملکوں میں بھی شامل ہے جہاں پولیو ابھی تک موجود ہے‘ہمارا ملک ہائیپاٹائٹس سی میں دنیا میں دوسرے ‘ ٹی بی میں پانچویں‘ شوگر میںساتویںاور گردے کے امراض میں آٹھویں نمبر پر ہے ‘ہمارے ملک میں ہر سال تین لاکھ لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں ‘ہم دماغی امراض اور کینسر میں بھی خطرے کی لکیر پر کھڑے ہیں‘ ہم روڈ ایکسیڈنٹس میں بھی ٹاپ پر آتے ہیں اور ہم قتل‘ ڈکیتیوں ‘زنا بالجبر‘ لڑائی جھگڑوں ‘ گندگی ‘آلودہ پانی ‘ اغواء برائے تاوان ‘بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے اور ناانصافی کے شکارملکوں میںبھی سرفہرست ہیں‘ ہمارے ملک کی 52 فیصد آبادی بلڈ پریشر کی شکار ہے‘ ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں۔

جہاں صدر اور وزیراعظم کو بھی خالص دودھ‘ خالص آٹا‘ خالص گوشت اور خالص دوائیں دستیاب نہیں ہیں‘ جس میں نمازی بھی گندے پانی سے وضو کرتے ہیں اور اسپتال میں بھی خالص آکسیجن نہیں ملتی‘ ہم پانی کی انتہائی کمی کے شکار پہلے تین ملکوں میں بھی شمار ہوتے ہیں‘ اسپتالوں میں مریضوں کے گردے چوری ہو جاتے ہیں‘ سرجن دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹ لگا دیتے ہیں‘ ہم جعلی دواؤں میں بھی دنیا میں 13نمبر پر ہیں‘ جنوری 2012ء میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 100سے زائد مریض غلط دوا کھانے سے مر گئے تھے‘ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے اسپتالوں میں چوہے نومولود بچوں کو کھا جاتے ہیں‘ گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق ملک کی 32.6فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے‘ وزیراعظم عمران خان کے مطابق 10 بلین ڈالر ملک سے سالانہ منی لانڈر ہو جاتے ہیں اور نیب کے اپنے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں روزانہ چھ سے سات ارب روپے کرپشن کی نذر ہوتے ہیں۔

آپ اگران اعدادو شمار کو ایک سائیڈ پر رکھ دیں اور خود تحقیق کرلیں تو بھی ثابت ہو گا ہمارے ملک میں چپڑاسی سے لے کر ایوان صدر تک پورا سسٹم کرپشن میں لتھڑا ہوا ہے‘ پولیس رشوت کے بغیر ایف آئی آر نہیں لکھتی‘ ایف آئی آر ہو جائے تو یہ رقم کے بغیر ملزم گرفتار نہیں کرتی اور یہ اگر ملزم گرفتار بھی کر لے توبھی یہ دوسری پارٹی سے پیسے لے کرملزم کو بے گناہ قرار دے دیتی ہے‘ محکمہ مال پورے کا پورا کرپٹ ہے‘ وزیراعظم عمران خان کو بھی رشوت اور سفارش کے بغیر فرد نہیں ملے گا‘ نیب کی حالت پوری دنیا کے سامنے ہے‘ نظام عدل کے بارے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے اپنے تبصرے کافی ہیں‘ ہمارے ملک میں مسجدوں تک سے جوتے‘ پنکھے‘ ٹوٹیاں اور قالین چوری ہو جاتے ہیں۔

لوگ داڑھی رکھ کر مسجد کا چندہ‘ یتیموں کا مال اور بیواؤں کی کمائی کھا جاتے ہیں‘ پولیس نے فروری 2017ء میں راولپنڈی سے اشرف نام کا ایک مجرم پکڑا تھا‘ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد ظالم انسان تھا‘ یہ مختلف علاقوں میں خواتین سے شادی کرتا تھا‘ بچہ یا بچی پیدا کرتا تھا‘ یہ بچی یا بچہ بیچ دیتا تھا اور بیوی کو طلاق دے کر غائب ہو جاتا تھا‘ وہ پکڑے جانے تک آدھ درجن بچے بیچ چکا تھا‘ پاکستان میں اس وقت 80لاکھ نشئی ہیں‘ ہم دنیا میں نشئیوں میں بھی اولین نمبروں پر آتے ہیں‘ آپ بازاروں اور محلوں میں بھی دیکھ لیں‘ آپ عموماً حاجی حضرات سے لٹیں گے‘ لوگ داڑھی رکھ کر آئیں گے‘ آپ ان کی پارسائی سے متاثر ہوں گے اور وہ آخر میں آپ کو لوٹ لیں گے‘ آپ کو لاکھوں لوگ پیروں‘ مبلغوں اور مذہبی رہنماؤں کے ہاتھوں بھی لٹتے ملیں گے‘ 2013ء میں مضاربہ سکینڈل آیا تھا‘ اس میں مفتی حضرات 9584لوگوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے‘ یہ ساڑھے چھ ارب روپے کا سکینڈل تھا‘ ڈبل شاہ خود کو سید زادہ کہتا تھا‘ وہ سید بن کر 2158لوگوں کو لوٹ کر کھا گیا۔

آپ اب تک جانوروں کی آنتوں اور چربی سے گھی‘ لکڑی کے برادے سے مرچیں‘ کالے چنے سے کالی مرچ اور عام بادام کو تیزاب میں بھگو کر کاغذی بنانے کی درجنوں کہانیاں سن چکے ہوں گے‘ آپ کو گندے نالے میں سبزی دھونے‘ کیپسول میں آٹا ڈال کر بیچنے اور ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے دودھ بنانے کے واقعات بھی ازبر ہو چکے ہوں گے‘ میں نوجوان صحافی اقرارالحسن اور فوڈ ایکسپرٹ محسن بھٹی کو داد دیتا ہوں‘ ان دونوں نے پورے ملک کی آنکھیں کھول دیں‘ آپ نیک لوگوں کے اس ملک میں منرل واٹر خریدیں وہ جعلی نکلے گا‘ ادویات لیں وہ غیر معیاری ہوں گی‘ آپ اسپتال چلے جائیں ڈاکٹر کھانسی کو ٹی بی بنا کر آپ کا پیٹ کھول دیں گے‘ گھی خریدیں وہ چربی نکلے گا۔

دالیں‘ سبزی‘ گوشت اور آٹا چاول لیں وہ غیر معیاری اور دو نمبر ہوں گے‘ آپ بچے کو اسکول داخل کرا دیں فیس پچاس ہزار ہو گی لیکن بچہ سارا دن کھیل کود کر واپس آ جائے گااورآپ مسجد جائیں گے تو جوتا‘ پرس اور موبائل گنوا بیٹھیں گے‘ آپ خود سوچئے جس ملک میں جنازے کے دوران لوگوں کی جیبیں کٹ جائیں اور جس میں حکومت کے پاس مینڈیٹ جعلی ہو اور پائلٹوں‘ وکیلوں‘ ڈاکٹروں‘ ججوں اور ارکان پارلیمنٹیرین کی ڈگریاں نقلی ہوں اس میں باقی کیا بچ جاتا ہے؟

میں جب بھی حجوں اور عمروں کی تعداد دیکھتا ہوں اور پھر دوسری طرف قوم کی حالت دیکھتا ہوں تو میں کنفیوز ہو جاتا ہوں‘ مجھے سمجھ نہیں آتی میں اپنی قوم کو پرہیز گار سمجھوں یا پھر بے ایمان‘ آپ ایک طرف پارسائی ملاحظہ کیجیے خانہ کعبہ کے ہر طواف اور مسجد نبوی کی ہر نماز میں پاکستانی ضرورہوتے ہیں‘ ہماری آدھی سے زائد آبادی باریش ہے‘ ہم گرین بیلٹس‘ پارکس اور راستوں میں بھی مسجدیں بنا لیتے ہیں‘ نمازی سڑک تک صفیں بچھا لیتے ہیں‘ اذان کی آوازیں دس دس منٹ تک آتی رہتی ہیں‘ ہم گھنٹہ گھنٹہ خطبے سنتے اور سناتے ہیں‘ ہماری تدفین کی رسومات بھی چالیس چالیس دن چلتی ہیں‘ ہمارے ملک میں دس محرم اور بارہ ربیع الاول کو قومی تعطیل ہوتی ہے اور پورے پورے شہر فوج کے کنٹرول میں چلے جاتے ہیں۔

مسجد مانسہرہ میں بنتی ہے لیکن چندہ کراچی میں مانگا جاتا ہے مگر دوسری طرف ہم دنیا کی بے ایمان ترین قوموں میں بھی شمار ہوتے ہیں‘ پاکستان میں کوئی ایک پراڈکٹ‘ کوئی ایک ادارہ اور کوئی ایک ایسا شخص نہیں ہم جس کی ایمانداری‘ اخلاص اور خالص ہونے کی قسم کھا سکیں‘ ہم حلف نامے بھی جھوٹے جمع کراتے ہیں اور عدالتوں میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹ بولتے ہیں چنانچہ ہم اصل میں ہیں کیا؟ ہم پارسا ہیں یا بے ایمان‘ میں اکثر کنفیوز ہو جاتا ہوں‘میرے دوست اینکر پرسن رحمان اظہرنے ایک دن پنجابی فلم کالا چور کا ایک ڈائیلاگ سنایا تھا۔

فلم میں سلطان راہی جج کو کہتا ہے ’’ظلم ہوئے 24 گھنٹے تے عدالت لگے صرف آٹھ گھنٹے‘ اے کیسا انصاف ہے جج صاحب‘‘ ہم بھی من حیث القوم ایسے ہی کالے چور ہیں‘ ہم لوگوں کی انتڑیوں میں ہیروئن بھر کر پیسہ کماتے ہیں اور اس پیسے سے عمرے کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں‘ہم عمرے اور حج میں پہلے نمبر پر ہیں اور ایمانداری میں117نمبر پر‘ واہ ہم بھی کیا لوگ ہیں‘ حج اور عمرے بھی جاری ہیں اور بے ایمانی کا تنور بھی خوب گرم ہے‘ پاکستان زندہ باد۔

The post بے ایمان پارسا قوم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AFjZ0G

حویلی کے نواب سے ’’پنگا‘‘

بڑے بڑے ناموں ، اونچی اونچی حویلیوں سے ہم ویسے ہی پنگا نہیں لیتے ۔ بڑی بڑی گاڑیوں سے ہم اپنی اسکوٹر کو دور رکھتے ہیں کہ کہیں اسکریچ لگ گیا تو زندگی بھر کی کمائی غارت ہو جائے گی ۔ مجھے ایک واقعہ یاد آگیا ۔گاؤں میں ایک بہت بڑی حویلی تھی ۔ لیکن اعظم سواتی صاحب کا تو محل ہے ۔جس میں ہم جیسے غریبوں کے دس پندرہ محلے آباد ہو سکتے ہیں۔

گاؤں میں مشہور تھا کہ وہاں ایک بوڑھا نواب رہتا ہے ۔ اس کی جن اور بھوتوں سے دوستی ہے ۔کہنے والے کہتے تھے کہ رات کے وقت خوبصورت چڑیلیں حویلی کے باہر گھومتی تھیں ۔اگر کوئی خوبصورت لڑکا وہاں سے گزرے تو اُسے آنکھ بھی مارتی تھی ۔

اگر کوئی انسان وہاں چلا جائے تو یہ جن اور بھوت اُس کا خون پی لیتے ہیں ۔ اس لیے گاؤں کا کوئی بھی مرد اور عورت اُس حویلی کا رخ نہیں کرتا تھا ۔ سب کو یہ معلوم تھا کہ وہاں جا کر کوئی بھی واپس نہیں آیا ۔ آج کل نیا پاکستان ہے تو یہاں جن اور بھوت بدل گئے ہیں ۔ جس کے جتنے بڑے تعلقات ہوتے ہیں وہ اتنی بڑی حویلی رکھ سکتا ہے ۔کسی چھوٹے سے مسئلے کے لیے آپ جتنے بڑے جن کو فون کر سکتے ہیں آپ اتنے ہی طاقتور نواب کہلائیں گے ۔ اور آپ کے محل کے باہر موجود چڑیلیں جتنے کمزوروں کا خون چوسیں گی آپ کی واہ واہ اتنی زیادہ ہو گی ۔

مجھے یہ قصہ کسی بات پر معین اختر بھائی نے سُنایا تھا ۔ معین بھائی اپنے مخصوص انداز میں کہنے لگے کہ حویلی سے کچھ فاصلے پر گاؤں کے لوگ کھیتی باڑی کیا کرتے تھے ۔انھوں نے میرے پاؤں پر ہاتھ مارا اور زور سے کہنے لگے میاں ایسے لوگوں سے آج بھی دور دور کا سلام ہی رکھنا چاہیے ۔ اپنے پڑوس کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگے لڑکے تو یقین مان، اتنے سال ہو گئے جب سے مجھے پتہ چلا ہے کہ اس کی بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ بیٹھک ہے تیرا بھائی پارک میں بھی دور دور سے سلام کرتا ہے ۔ پھرکچھ یاد کرتے ہوئے مجھ سے پوچھا ہاں کیا کہہ رہا تھا میں ؟

اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتا انھیں یاد آگیا اور کہنے لگے ایک کسان کے پاس ایک ہی بھینس تھی ۔ جس سے وہ دودھ نکال کر بچوں کو دیتا تھا ۔پتہ نہیں کب بھینس رسی توڑ کر بھاگ گئی ۔ میرے منہ سے نکل گیا ’’گئی بھینس پانی میں ‘‘ ۔ معین بھائی کو میرا بیچ میں لقمہ دینا اچھا نہیں لگا ۔ اس لیے میں نے فوراً کہا جی معین بھائی پھر کیا ہوا ۔اور معین بھائی سگریٹ جلا کر پھر کہنے لگے ۔

گاؤں کے لوگوں نے ہر جگہ بھینس کو تلاش کیا لیکن بھینس کہیں نہیں ملی۔کاش ان کے پاس بھی کسی IG پولیس کا نمبر ہوتا اور یہ بھی ڈائریکٹ فون ملاتے ۔لیکن غریب کی بھینس واقعی پانی میں چلی جاتی ہے ۔ چندہ جمع کر کے ایک جاسوس کو برابر کے گاؤں سے بلایا گیا ۔ اُس نے پاؤں کے نشان سے یہ پتہ لگایا کہ بھینس حویلی کی طرف گئی ہے ۔ گاؤں میں کسی میں ہمت نہیں تھی کہ بھینس کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالے ۔ یہ تو آج کل کا پاگل سوشل میڈیا ہے جو اشاروں اشاروں میں بول دیتا ہے کہ دودھ میں مکھی منہ مار کر گئی ہے ۔کم سے کم سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹ کا یہ ہی فائدہ ہوتا ہے کہ شور بھی مچ جاتا ہے اور نام بھی نہیں آتا۔ مجھے لگتا ہے کہ اسرائیل کا جہاز بھی رسی توڑ کر انٹرنیٹ پر بھاگ کر پاکستان آگیا ہو گا۔ ورنہ نئے پاکستان کے پرانے وزیر خارجہ نے تو سیدھی سیدھی کروادی ہے ۔

معین بھائی قصہ روکنا نہیں چاہتے تھے کہنے لگے سب باتوں کو چھوڑو اور سنو کہ غریب کسان کے لیے بھینس زندگی کا سرمایہ تھی ۔ اُس نے گاؤں کے لوگوں سے کہا کہ یہ بھینس میرے لیے زندگی ہے ۔اس کے بغیر میرے بچے مر جائینگے ۔ میں ہر صورت میں بھینس کو لینے حویلی میں جاؤنگا۔ میں ہوتا تو کہہ دیتا اپنی زندگی کو خطرے میں مت ڈالو وزیر اعظم ہاؤس میں بھینسیں برائے فروخت تھیں وہاں بولی لگا دو ۔ لیکن غریب کو وزیر اعظم ہاؤس جانے کے لیے بھی موبائل میں app ڈالنی پڑتی ۔ اور غریب کسان جس کے پاس کھانے کے پیسے نہ ہوں ، لکھنا آتا نہ ہو وہ موبائل خرید کر app ڈال کر حویلی کی شکایت کیسے کر سکتا ہے ۔ یہاں بھی جو شکایت کا ڈبہ رکھا گیا ہے وہ غریب کے قد سے اونچا رکھا گیا ہے ۔

معین اختر بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن اپنی نجی محفل میں اکثر ڈانٹ دیا کرتے تھے ۔ مجھے کہنے لگے تمھیں معلوم ہے اُس کسان نے بوجھل دل کے ساتھ گاؤں کے لوگوں کو وصیت کی کہ اگر مجھے کچھ بھی ہو جائے تو اُس کے بچوں کا خیال رکھا جائے ۔اس شخص کو بھی معلوم نہیں ہو گا کہ نئے پاکستان میں اگر وہ بھوک سے بچ گیا تو اُس کے گھر والوں کو سود پر گھرضرور ملے گا ۔ وہ شخص تیز تیز قدم بڑھاتا ہوا حویلی کی طرف جانے لگا ۔

جیسے ہی وہ حویلی کے قریب پہنچااُسے بھینس کی آواز آنا شرو ع ہو گئی ۔ وہ بھاگتاہوا حویلی میں داخل ہوا تو بوڑھا نواب ہاتھ میں لاٹھی پکڑے بھینس کو مار رہا تھا ۔ اور چلا چلا کر کہہ رہا تھاتیری اتنی ہمت کیسے ہوئی کہ تو میری حویلی میں داخل ہو ۔نا ہنجار ، بے عقل ۔۔۔ واقعی ، حویلی کانواب پاگل تھا ، کوئی جانور سے بھی پوچھتا ہے کہ تیری ہمت کیسے ہوئی ۔ سیدھا نیب کے حوالے کر دیتا وہ خود ہی کھوج لگا لیتے کہ یہ گمنام اکاؤنٹ کس کسان کا ہے ۔ کسان تیزی سے اُس کے قریب گیا ۔

بھینس اپنے مالک کو دیکھ کر رک گئی ۔ کسان نے بوڑھے کے ہاتھ سے لاٹھی لی اور ایک تاریخی جملہ کہا جو مجھے اعظم سواتی کے نئے پاکستان میں یاد آگیا ۔ کسان نے کہا کہ نواب صاحب ، آپ کی حویلی بہت بڑی ہے ۔ آپ کے جن اور بھوتوں سے تعلقات ہونگے ۔ لیکن یہ تو جانور ہے ۔ اس میں عقل نہیں تھی ۔ ورنہ آپ نے کبھی کسی انسان کو یہاں دیکھا ہے ۔ کہنے کی بات یہ ہے نیا پاکستان ضرور بن گیا ہے ۔ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے ۔

اس ملک میں جس غریب کو معلوم ہے کہ نواب کے تعلقات کتنے ہیں اور اس کے پاس کون کون سی چڑیلیں اور جن ہیں وہ پنگا نہیں لیتا ۔ اب جس میں عقل نہ ہو وہ ہی اس حویلی میں قدم رکھ سکتا ہے ۔ ہم جیسے لوگ تو حویلی کے نام سے ہی خوف کھا جاتے ہیں ۔کسان نے کہا کہ ایک بات ثابت ہو گئی کہ جس طرح آپ اس جانور کو مار رہے تھے ۔ آپکے ساتھ چڑیلیں ہی رہ سکتی ہے ۔ کیونکہ نہ اس جانور میں عقل ہے اور نہ آپ میں انسانیت ۔

The post حویلی کے نواب سے ’’پنگا‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EVcIOo

باتیں کرتی نظمیں

ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی تنقیدی اور تحقیقی صلاحیتوں، ان کے ذوق اور وسعت مطالعہ اور مختلف زبانوں پر ان کی دسترس کا تو مجھ سمیت ایک زمانہ قائل ہے لیکن ان کی نظموں کا تخلیقی حسن، انوکھا پن اور موسیقیت بھی اپنی جگہ پر ایک فضا اور مقام رکھتے ہیں، یہ اور بات ہے کہ ان کی شخصیت کے مخصوص ٹھہراؤ اور عالمانہ تاثر کے باعث اس طرف ادبی دنیا کی توجہ نسبتاً کم کم رہی ہے۔

کئی مشاعروں اور شعری نشستوں میں ان کو سننے کا اتفاق تو بارہا ہوا ہے مگر ہر بار ان کے سنجیدہ طبعی اور علمیت کا احساس اس قدر غالب رہا کہ بطور شاعر وہ مولانا حالی کے اس مصرعے کی طرح ہی رہے کہ ’’اک مرغ ہے خوش لہجہ کہ کچھ بول رہا ہے‘‘ مگر اب جو ان کی بہت سی نظموں کو (جو کتابی صورت میں شایع بھی ہورہی ہیں) ایک ساتھ پڑھنے اور ان کے موضوعات کی وسعت، داخلیت اور اظہار کی کاریگری کو تفصیل سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے تو ان کے لیے فوری طور پر میرے ذہن میں جو ترکیب اور عنوان اترے وہ ’’بولتی ہوئی نظمیں‘‘ یا ’’باتیں کرتی نظمیں‘‘ کے گرد ہی گھوم رہے ہیں۔

امیجری یا تمثال کاری یوں تو شاعری کی ہر صنف میں رواں دواں ہیں مگر میرے نزدیک ان کا روپ ’’نظم‘‘ کی شکل میں سب سے زیادہ دلکش اور متنوع ہوتا ہے کہ اس میں کسی تمثال کے مختلف شیڈز کو ایک جگہ جمع کردینے سے جو گلدستے کی سی صورت بنتی ہے وہ شاید کسی اور صنف میں اس طرح سے ممکن نہیں اور لطف کی بات یہ ہے کہ یہ نظمیں ایک ہی وقت میں خود کلامی اور مکالمے یعنی Monologe اور Dialogue دونوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی ایک ایسی حیرت انگیز اور پر لطف خصوصیت سے متصف ہیں کہ جیسے آپ کسی منظر کو ایک ساتھ دوربین اور خوردبین سے دیکھ رہے ہوں۔

مزید لطف کی بات یہ ہے کہ ان کی یہ خوبی نظموں کے عنوان سے لے کر آخری لائنوں تک نہ صرف قائم رہتی ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ بھی ہوتا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر چند عنوانات دیکھیے جو اپنی جگہ پر مکمل مصرعے بھی ہیں۔

’’آنکھوں میں چھپے موتی‘‘ ’’چلو تصویر سے پوچھیں‘‘ ’سمے کا پارکھ‘‘ کرن، خاک اور خواب‘‘ مٹھیوں میں بند خواب‘‘ ’’رکو، دیکھو‘‘ ’’سینے میں سانس لیتی کرن‘‘ تمہارے ہاتھ کتنے خوبصورت ہیں‘‘ ’’ان گنت صدیوں کے پیچاک میں دمکتا ستارہ‘‘ ’’کوئی شجر کسی پرندے سے‘‘ ’’یہی دن تھے‘‘ ’’محبت آزمائیں گے‘‘ ’’نظم تم سے کلام کرتی ہے، ’’ترا عکس آئینوں میں‘‘ ’’اداسی کو بہانا مل گیا ہے‘‘ ’’تمہیں کیسے مناؤں‘‘ ’’بچھڑ جانے والوں سے پہلی رات کا مکالمہ‘‘ وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ نظم گو شاعر اپنی نظم کے پہلے مصرعے کو ہی عنوان بنالیتے ہیں لیکن زاہد منیر عامر کا کمال یہ ہے کہ انھوں نے اتنے خوش رنگ اور خوش صورت مصرعے ہونے کے باوجود ان میں سے بیشتر کو عنوانات تک ہی محدود رکھا ہے۔

اب آئیے کچھ نمونے خود کلامی اور مکالمے کی ملی جلی فضا کے بھی دیکھتے ہیں۔ زاہد منیر عامر نے یہاں بھی ’’علامت‘‘ کے حسن کو بہت کفایت سے برتا ہے اور زیادہ تر نظموں کا اختتام ایک ایسے انداز میں کیا ہے کہ نظم استعارہ در استعارہ چلنے کے باوجود ایک نوع کی شاعرانہ Statement کا سا تاثر دیتی ہے۔

مکمل نظم (اپنے عمومی اختصار کے باوجود) درج کرنے کی گنجائش چونکہ کم ہے اس لیے مختلف نظموں کی چند جستہ جستہ لائنوں پر اکتفا کرنا پڑے گا یہ اور بات ہے کہ ان بکھری ہوئی لائنوں میں بھی وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جنھیں زاہد منیر عامر کی نظموں کی پہچان اور انفرادی خصوصیت کہا جاسکتا ہے۔

’’محبت سے پہلے

کسی روپ میں دلکشی نے بسیرا کیا ہی نہیں تھا

نئی زندگی اور نئے روز و شب میں

نئے سلسلوں میں سجی ہیں بہاریں

محبت سے پہلے تو کچھ بھی نہیں تھا،

میں شیشے کی دیوار میں قید ہوں

یہی آب و گل ہے، یہی سبزہ و گل

انھی پتھروں میں مجھے ڈھونڈنا ہے

وہ نغمہ کہ جس سے رواں ہے یہ پانی

مری آگ پانی میں رکھ دی گئی ہے‘‘۔

’’لیکن کسے فرصت ہے؟

رک کر وہ ہمیں تھامے

اور کون ہے جو روکے؟

ہر ایک کی دنیا کے

کچھ اپنے مسائل ہیں‘‘

’’تمہاری ضرورت سے میں آشنا ہوں

مرے سحر سے تم مگر بے خبر ہو

بتائے دنوں کو بدلنے کی قیمت

وہ دن ہیں، ابھی منکشف جو نہیں ہیں

فزوں تر ہے تم سے، تمہارا تخیل‘‘

’’تمہاری آنکھ  کے روشن ستارے نے

مہ و مہر و فلک کے استعارے نے

تمناؤں کے دھارے نے

تمہارے خواب نے بے خواب آنگن کو اجالا ہے

مگر یہ خواب۔۔۔۔

یہ تعبیر سے ناآشنا سپنا‘‘

اگرچہ ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی شخصیت کے بہت سے رنگ ڈاکٹر خورشید رضوی سے ملتے جلتے ہیں مگر شاعری کی حد تک دونوں کے راستے یکسر جدا جدا ہیں، زاہد منیر عامر کی جہاں گردی نے ان کے اسلوب شعر اور انداز نظر میں جس وسعت اور گہرائی کو یکجا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے کہ ان نظموں میں ایک حساس دل کی دھڑکن اور ایک وسیع المطالعہ اور حقیقت پسند دماغ کی معاملہ فہمی ایسی ہے کہ جو ان کو اپنے ہم عصر شاعروں سے واضح طور پر ممیز اور ممتاز کرتی ہے اور جدید بین الاقوامی رویوں اور نظریات کا ایک ایسا منظرنامہ بناتی ہے کہ ہر منظر دامن دل کو کھینچتا اور نت نئے سوال اٹھاتا چلا جاتا ہے۔ اور یوں ہر نظم آپ کو باتیں کرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

The post باتیں کرتی نظمیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ADwoCa

دانشمند حکمران

میں کئی دنوں سے حیرت کے ساتھ اپنے حکمرانوں اور انتظامیہ کے درمیان کشمکش کی خبریں پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنے حکمرانوں کی بے بسی اور لاچارگی پر آنسو بہا رہا ہوں اور ان آنسوؤں کو ضبط تحریر میں لانا چاہتا ہوں۔

ہمارے نئے حکمران چونکہ پہلی دفعہ اقتدار میں آئے ہیں اس لیے ان کو ملکی انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے کرنے کا کوئی خاص تجربہ نہیں اور تجربہ کار انتظامیہ حسب سابق ان کو اپنے اشاروں پر نچانے کی کوشش کر رہی ہے اور ابھی تک اس میں کامیاب بھی ہے کیونکہ حکومت نے جس بھونڈے طریقے سے انتظامیہ کو ڈیل کرنے کی کوشش کی ہے اس کے یہی نتائج نکلنے تھے جو ہم سب کے سامنے ہیں۔

پہلے تو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے حکم پر ایک افسر کے تبادلے کے معاملے نے سر اٹھایا اور اب وزیر اعظم کے زبانی حکم پر اسلام آباد کے آئی جی صاحب کا تبادلہ سپریم کورٹ نے روک دیا ہے۔ ملکی انتظامیہ نئی حکومت کے ساتھ کھیل رہی ہے لیکن اس کو شاید یہ معلوم نہیں کہ یہ کھیل ایک خطرناک صورت بھی اختیار کر سکتا ہے کیونکہ ملک کی باگ ڈور جو حقیقی طور پر انتظامیہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور انتظامیہ حکومت وقت کے تابع رہ کر ملکی قانون پر عمل درآمد کرتی ہے لیکن اگر یہی انتظامیہ اپنی ہی حکومت کو اپنے مخصوص مقاصد کے لیے اپنے طور طریقوں سے چلانے کی کوشش کرے تو اس کے نتائج ملک کے لیے اچھے نہیں نکلتے اور یوں حکومت اور انتظامیہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں جن کا تدارک کرکے ہی حکومتی معاملات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

نپولین نے کہا تھا کہ بادشاہ حکم دیا کرتے ہیں احتجاج نہیں کرتے ۔ مجھے اپنے حکمرانوں سے ہمدردی ہے جو کہ حکومت کے آغاز میں ہی انتظامیہ کا شکار نظر آتے ہیں اور فواد چوہدری نے بالکل درست کہا ہے کہ وزیر اعظم اگر آئی جی تبدیل نہیں کر سکتا تو پھر الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی ۔ ان کا یہ شکوہ بجا ہے لیکن اس شکوہ کے ساتھ انھیں ایسے اقدامات بھی کرنا ہوں گے تاکہ آیندہ اس طرح کی کوئی غلط فہمی اداروں کے درمیان پیدا نہ ہوجس میں حکومت کو سبکی کا سامناکرنا پڑے ۔ مجھے اس وقت اپنے وقت کے سب سے بڑے منتظم نواب آف کالا باغ امیر محمد خان کی یاد آرہی ہے جن کی دانشمندی کا ایک زمانہ معترف ہے وہ بھی اپنے حکمرانی کے دور میں اشاروںکنایوں سے ہی احکامات جاری کرتے تھے اور کسی کو ان کے احکامات سے روگردانی کی جرات نہیں ہوتی تھی۔

ان کے پاس ان کے ایک زمیندار دوست آئے اور شکوہ کیا کہ مقامی انتظامیہ کے افسران ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور بلاوجہ ان کو تنگ کرتے ہیں ۔ نواب صاحب نے کہاکہ میں فلاں تاریخ کو ملتان جارہا ہوں وہاں مجھ سے ملیں۔ نواب صاحب ملتان کے دورے پر گئے تو انھیں اطلاع ملی کہ فلاں صاحب ملاقات کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ نواب صاحب نے بجائے اس کے کہ ان کو اندر بلا لیتے خود باہر جا کر ان کا استقبال کیا ۔ مقامی انتظامیہ کے افسر حیرت زدہ ہو کر گورنر کے اس التفات کو دیکھ رہے تھے جو بالکل غیر متوقع تھا۔ نواب صاحب اپنے ملاقاتی سے گلے ملے اور ان کی کمر میں ہاتھ ڈال کر انھیں اندر لے آئے ۔ کمرے میں ایک صوفے پر بٹھا دیا اور خود دوسرے کاموں میں مصروف ہو گئے، ملاقاتی نواب صاحب کی اس غیر معمولی مہربانی پر ہکا بکا بیٹھا رہا ۔

تھوڑی دیر بعد نواب صاحب نے اس سے کہا کہ وہ اب جا سکتے ہیں ۔باہر کھڑے انتظامی افسران نے ان کو جھک جھک کر سلام کیا اور اپنے دلوں میں پشیمان ہوتے رہے کہ نواب صاحب کے ایک دوست کو ناراض کر دیا اب خدا جانے کیا ہوگا۔ دوسرے دن نواب صاحب واپس چلے گئے تو افسران بالا اس زمیندار کے ہاں باری باری حاضری دیتے رہے اور اپنے سابقہ رویئے کی توجیہیں دیتے رہے لیکن اس ملاقاتی کو خوب معلوم تھا کہ اصل بات کیا ہے۔ نواب صاحب نے کسی سے ان کی سفارش نہیں کی لیکن ایک زبردست منتظم کا رویہ ہی سب کچھ کہہ رہا تھا ۔ اسے دانشمندی کا نام دیا جاتا ہے کوئی حکمران جب حکمرانی کے گر جانتا ہے اس کے اسرار و رموز سے آگاہ ہوتا ہے اور خود اس کی شخصیت بھاری بھرکم اور جہانبانی کے مشکل ترین کام میں ماہر ہوتی ہے تو پھر وہ حکم جاری نہیں کرتا ۔ اس کی خواہشات ہی اس کے حکم کا درجہ پاتی ہیں اور اس کے بلا واسطہ احکامات ہی سروں پر ہتھوڑے بن کر گرتے ہیں ۔

نواب صاحب کا ذکر آیا تو جہانبانی کے آرٹ کا ایک واقعہ اور سن لیجیے ۔ وہ اپنے دفتر میں تشریف لائے تو دیکھا کہ گورنر ہاؤس میںصوبے کے اعلیٰ افسران ان کے منتظر کھڑے ہیں ۔ ایسا نہیں ہوا کرتا تھا ۔ نواب صاحب نے ان سب کو دیکھا تو چیف سیکریٹری کو بلا کر پوچھا کہ کیا بات ہے اس نے عرض کی کہ کل کراچی میں طلبہ زبردست جلوس نکالنے کا پروگرام بنا رہے ہیں کیا حکم ہے نواب صاحب نے یہ سن کر بلا توقف کہا ’’ گولی سے اڑا دو‘‘ اور یہ کہہ کر اپنے کمرے میں جانے کے لیے سیڑھیاں چڑھنے لگے۔

اس حکم پر سب بے حد پریشان ہو گئے کیونکہ اس کا مطلب وہی تھا جو ان الفاظ کا ہو سکتا تھا ۔ ملٹری سیکریٹری مرحوم کرنل شریف آگے بڑھے معمول تھا کہ نواب صاحب چارسیڑھیاں چڑھ کر مڑ کر پیچھے دیکھتے تھے کرنل صاحب تیسری سیڑھی پرموجود تھے انھوں نے عرض کیا حکم بہت سخت ہے نواب صاحب نے اس منہ چڑھے قابل اعتماد سیکریڑی سے سختی کے ساتھ اونچی آواز میںاپنا حکم دہرایا جسے افسروں نے بھی سن لیا ۔

کرنل صاحب پریشان ہو کر اپنے دفتر میں چلے گئے، چیف سیکریٹری بھی ملٹری سیکریٹری کے پاس آگئے ۔ کچھ دیر بعدکرنل صاحب نے سوچا کہ اب شاید موڈ کچھ بدل گیا ہو، فون پر عرض کیا کہ اس سے کم پر بھی شاید بات بن جائے ۔ چیف سیکریٹری کا بھی یہی خیال تھا نواب صاحب نے تیز لہجے میں سیکریڑی کو جھڑک دیا اور بات ختم ہوگئی۔ اس سے چند گھنٹے بعد نواب صاحب جب کپڑے بدل چکے تو انھوں نے ملٹری سیکریڑی کو طلب کیا اور کہا کہ کل جلوس نہیں نکلے گا بے فکر رہو۔جلوس نکالنے والوں میں ان افسران کے اپنے بیٹے اور رشتہ دار بھی شامل ہیں انھوں نے ان کو اب تک اطلاع کر دی ہو گی کہ جلوس نکلا تو کیا ہو گا چنانچہ وہی ہوا کہ جلوس نہ نکلا۔

یہ ہوتی ہے حکمرانی اور یہ ہوتا ہے حکومت کا دبدبہ، رونے دھونے سے حکومت نہیں چلا کرتی۔ امن و امان غارت ہوتا ہے اور جرائم پیشہ شیر ہو جاتے ہیں۔ آہنی ہاتھ اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے اور اپنے ہاتھوں کو صاف ستھرا رکھنے کی تاکہ آپ کے معاملات میں کوئی اور دخل نہ دے۔ نواب کالا باغ کی گورنری کے دوران ان کی انتظامی صلاحیتوں کے قصے ایک دانشمند حکمران کی فہم و فراست کا عملی نمونہ ہیں۔ اس لیے دانشمندی اور عدل و مساوات سے حکومت کیجیے اور تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیں۔

The post دانشمند حکمران appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PuMEhb

انسانی حقوق کا ازسرنو تعین

مغربی ممالک انسانوں کی بھلائی کے لیے انسانوں کے جن حقوق کا پروپیگنڈا کرتے ہیں ان میں انسانوں کے بنیادی حقوق سرفہرست ہیں۔

انسانی حقوق کے حوالے سے مغربی ممالک کس قدر حساس اور فکرمند رہتے ہیں، اس کا اندازہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کیا جاسکتا ہے، لیکن اس حوالے سے افسوسناک بات یہ ہے کہ مغربی مفکرین نے ان حقوق کی نہ صحیح تعریف کی ہے نہ ان حقوق کے تحفظ کا کوئی معقول انتظام ہے، عموماً انسانی حقوق کی بات محض پروپیگنڈے کے لیے کی جاتی ہے۔ سب سے پہلے انسان کے بنیادی حقوق کا تعین ضروری ہے۔ مثلاً زندہ رہنے کا حق جو انسان کے بنیادی حقوق میں اہم ترین حق ہے۔

زندہ رہنے کے حق میں صرف جان کی سلامتی کا حق ہی نہیں بلکہ زندہ رہنے کا حق اس قدر وسیع ہے کہ اسے گنوانے میں ہی کئی صفحے درکار ہوسکتے ہیں۔ زندہ رہنے کا حق تو ہر جاندارکا حق ہے لیکن زندہ رہنے کے حق میں ایک آسودہ زندگی کا حق سرفہرست ہے۔ کیا دنیا کے سات ارب انسانوں کو ایک آسودہ اور مطمئن زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے؟ اس حق کا سرمایہ دارانہ نظام میں جو حشرکیا جاتا ہے اس کا اندازہ ہر سال بھوک سے مرنے والے لاکھوں انسانوں سے ہوسکتا ہے، ہر سال علاج سے محرومی سے مرنے والے لاکھوں انسانوں سے ہوسکتا ہے۔

اس حق کے حشر کا اندازہ ہر سال دودھ سے محرومی سے موت کا شکار ہونے والے لاکھوں بچوں کی المناک اموات سے ہوسکتا ہے۔ اس حق کی تذلیل کا اندازہ کم عمر اور معصوم بچیوں کو جبری آبرو ریزی کے بعد قتل کردینے سے ہوتا ہے۔ اس حق کی جس شدت سے خلاف ورزی ہندوستان اور پاکستان میں ہو رہی ہے وہ میڈیا میں دیکھی جاسکتی ہے ،کمسن بچیوں کی آبرو ریزی اور قتل  اشرافیہ کی تفریح ہے، ہمارے ملک میں عزت کے نام پر قتل عام ہے کیا انسانی حقوق کے دعوے دار اس وحشت ناک قتل کو رکوا  سکتے ہیں؟ پہلی اور دوسری عالمی جنگوں کے دوران لاکھوں انسان انتہائی بے دردی سے مارے گئے۔

کیا یہ انسانی جانوں کا زیاں نہیں ہے کیا یہ جرم ہے تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ کوریا، ویت نام، فلسطین، کشمیر، عراق اور افغانستان میں لاکھوں انسان مارے گئے افغانستان میں اب بھی مارے جا رہے ہیں کیا یہ قتل وغارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے؟ دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے دو شہروں ناگا ساکی اور ہیروشیما پر ایٹم بم گرا کر امریکا نے لاکھوں جاپانیوں کو بے رحمی سے قتل کیا۔ کیا یہ انسانی جانوں کے تحفظ کی تعریف میں آتا ہے ۔ بھارت میں پیٹ پالنے کے لیے 36 لاکھ لڑکیاں آبرو بیچتی ہیں کیا یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے؟ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے مگر یہاں بھی یہ گناہ ہوتا ہے۔ کیا یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، اگر ایک آسودہ زندگی گزارنا انسان کا حق ہے تو دنیا کے کس ملک کے غریب طبقات آسودہ زندگی گزار رہے ہیں۔

پسماندہ ملکوں کے پچاس فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ کیا یہ انسانوں کے حقوق کی بدترین خلاف ورزی نہیں ہے۔ پاکستان کی زرعی معیشت سے وابستہ لاکھوں ہاری اورکسان غلاموں کی سی زندگی گزار رہے ہیں پاکستان کی صنعتی زندگی سے وابستہ کروڑوں لوگ صنعتی غلاموں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ ٹھیکیداری نظام سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کو ملوں اور کارخانوں کا ملازم نہیں مانا جاتا۔ یہ لاکھوں مزدور ٹھیکیدار کے مزدور کہلاتے ہیں انھیں وہ حقوق بھی حاصل نہیں جو قانوناً مزدوروں کو حاصل ہوتے ہیں انھیں ملوں اور کارخانوں کی طرف سے تقرر نامہ بھی نہیں دیا جاتا۔

کیا یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ بھوک سے تنگ آکر بھیک مانگنا انتہائی شرمناک عمل ہے کیا یہ عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تعریف میں آتا ہے؟ کہا جاتا ہے گداگری ایک غیر قانونی ہی نہیں انسانیت کی توہین کرنے والا پیشہ ہے لیکن ملک بھر میں لاکھوں گداگر ہر روز سڑکوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔

بھیک مانگنا ایک ذلت آمیز انسانی حقوق پر کلنک ہے گداگر سے سب لوگ نفرت کرتے ہیں۔ لیکن اس انسانی حقوق کے توہین آمیز پیشے کو ختم کیوں نہیں کیا جاتا گداگری انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، گداگری کوئی انڈرگراؤنڈ نہیں، صبح سے آدھی رات تک گداگر سڑکوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔

قانون کے مطابق یہ انسانی حقوق کی توہین کرنے والا پیشہ ہے لیکن اس پیشے کے خلاف قانون اس لیے حرکت میں نہیں آتا اس پیشے کی سرپرستی کرنے والے ٹھیکیدار خود بھی لاکھوں روپے کماتے ہیں اور قانون کی جھولی میں بھی لاکھوں روپے ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے گداگری کے ٹھیکیدار محروم و مجبور لوگوں کو اندھا بنا دیتے ہیں، لنگڑا بنا دیتے ہیں، لولا بنا دیتے ہیں، گونگا بنا دیتے ہیں اور ہر روز صبح انھیں گاڑیوں میں بٹھا کر ان کے ٹھکانوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

یہ سارا تماشا قانون کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے لیکن انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی کے خلاف کوئی منظم اور موثر آواز نہیں اٹھائی جاتی اس لیے کہ یہ قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی منافع بخش کاروبار ہے اور سرمایہ دارانہ نظام منافعے کے پاؤں پر ہی کھڑا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں میں کام کرنے والے بڑے بے چارے ہیں، اگر انسانی حقوق کی پاسداری کرنا ہو تو انسانی حقوق کا حالات حاضرہ کی روشنی میں ازسرنو تعین کرنا ہوگا ۔

The post انسانی حقوق کا ازسرنو تعین appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RuUzsd

مل گیا مل گیا مل گیا

ہم نے کہا تھا، کہا تھا ہم نے اور یہ ’’بانگ قلم و کالم ‘‘ میں کہا تھا کہ اپنے ہاں ایک سے بڑھ کر ایک دانا دانشور ، عقل دانہ اورعقل کل پڑا ہوا ہے اور ایک دن ان میں سے کوئی وہ نسخۂ کیمیا، وہ امرت دھارا اور وہ تریاق پیدا کرکے ہمارے تمام مسائل کے حل کا چھومنتر ڈھونڈ لے گا۔ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہماری امیدیں اور توقعات بار آور ہو گئیں اور وہ امرت دھارا ، وہ تریاق اور چھومنتر مل گیا۔

مزید خوشی کی بات ہے کہ یہ کارنامہ ہمارے ہی قلم قبیلے اور کالم لکھیلے صاحب نے دریافت کیا ہے ۔ ہم خود اگرچہ دانا دانشوروں میں سے نہیں بہت دور کی نسبت ان سے رکھتے ہیں مثلاً قیام پاکستان سے پہلے کا قصہ ہے کہ مال روڈ لاہور میں دو خاکروب میاں بیوی سڑک پر جھاڑو لگا رہے تھے کہ اتنے میں تحریک آزادی کا جلوس آکر گزرنے لگا۔ خاکروب میاں بیوی کنارے کھڑے جلوس کو دیکھ رہے تھے۔ بیوی نے میاں سے پوچھا ، یہ کس بات کا جلوس ہے۔ اس پر خاکروب بولا، یہ لوگ ہم سے آزادی مانگ رہے ہیں ۔

چنانچہ ہم بھی صرف اتنا ہی تعلق اس قبیلے سے رکھتے ہیں لیکن فخر کے لیے تو دو پیسے کی افیم بھی کافی ہوتی ہے، جو نسخہ اس کالم نگار ، سوری دانا دانشور کالم نگار نے دریافت اور لانچ کیا ہے وہ صرف چار پانچ الفاظ پر مشتمل ہے لیکن کیا بات ہے ہمیں تو ابھی سے اپنے تمام مسائل حل ہوتے دکھائی دینے لگے ہیں ۔ وہ چار پانچ الفاظ یہ ہے ۔ ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی ۔

پڑھیے غور کیجیے سوچیے اور پھرکہیے کہ

آکے کہدے کوئی اس سہرے سے بڑھ کر سہرا۔ ہمارے ہاں قدر دانی کی کمی نہ ہوتی تو اس پر اب تک نہ جانے کتنے بریکنگ نیوز لگ چکے ہوتے خصوصی پروگرام بن چکے ہوتے اور کتنے ٹاک شوز بج چکے ہوتے لیکن یہاں جنگل میں مور ناچا اور کسی نے نہیں دیکھا ۔

ہمارے پڑوسی ملک کے چینل اس معاملے میں بڑے تیز ہیں وہ اکثر اس قسم کے پروگرام لانچ کرتے رہتے ہیں کہ یم راج کا محل مل گیا ۔ رام چندر جی کی کمان دریافت ہو گئی ، مہا بھارت کی جنگ کا میدان معلوم ہو گیا سنجیونی بوٹی مل گئی ، راون کے وتھ کا فلاں حصہ مل گیا ، وہ ہانڈی مل گئی جس سے کرش کنیا مکھن چرایا کرتے تھے وہ مقام مل گیا جہاں سیتا زمین میں سما گئی تھی کیلاش پربت پر شیوجی کا آستان ڈھونڈ لیا گیا ۔

لیکن یہاں اتنی بڑی بات ہو گئی ایک امرت دھارامسائل کا نسخہ مل گیا اور کوئی کچھ بھی نہیں کہہ رہا ہے اور یہی وہ ’’ سوچ ‘‘ ہے جس کی تبدیلی کا یہ نسخہ ہے، واقعی ہمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے جس طرح کسی گاڑی یا مشین کا خراب پرزہ بدلنا ضروری ہو جاتا ہے اور یہ کوئی اتنا بڑا یا خرچ والا کام بھی نہیں ہے، چٹکیوں میں ہو سکتا ہے، کرنا صرف یہ ہے کہ اٹھارہ بیس کروڑ لوگ قبلہ رو ہو کر محمود و ایاز بن جائیں اور اپنی سوچ کا اسٹیرنگ گھما کر چل پڑیں۔

ایک ’’ سوچ ‘‘ ہی تو ہے کسی پہاڑ کو تو ایک جگہ سے اٹھا کر لے جانا نہیں ہے کسی دریا کو موڑ کر الٹی سمت بہانا نہیں ہے کسی لیڈر کو انسان بنانا نہیں اور کسی سرکاری کو کام کرنے پر مجبور کرنا بھی نہیں ہے سیاسی لیڈروں سے سچ بلوانا نہیں سیاسی پارٹیوں کے اپنے اندر موروثیت کے بجائے جمہوریت لانا نہیں ۔ صرف ’’ سوچ ‘‘ تو بدلنا ہے ۔ لو ہم نے تو ابھی سے اپنی سوچ بدل لی ہے اور پاکستان کو نیا پاکستان سمجھ لیا ہے کچھ تکلیف ہوئی کوئی خرچہ آیا ۔ یہاں تک کہ اپنی جگہ سے ہلنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی اور سوچ بدل گئی ۔ فیض احمد فیض نے بہت پہلے کہا تھا کہ

یہ جامۂ صد چاک بدل لینے میں کیا تھا

مہلت ہی نہ دی فیض کبھی بخیہ گری نے

فیض تو بیچارے ’’بخیہ گری ‘‘میں بہت زیادہ معروف تھے لیکن ہم تو بالکل فارغ بیٹھے ہیں اور باتوں کے طوطے مینا یا بٹیر لڑا رہے ہیں زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کا پاجامہ ادھیڑ کر سیا کرتے تھے اور اب سی سی کر ادھیڑنا شروع کیے دیتے ہیں۔ ’’سوچ‘‘ ویسے تو اردو کا لفظ ہے لیکن ’ سوئچ ‘‘آن کرنے جیسا ہے ۔ سوئچ دبائیے اور سوچ بدل لیجیے۔ بس ہو گیا ۔

ہاں ایک تھوڑی سی دشواری اس وجہ سے پیش آسکتی ہے کہ ہم پاکستانیوں میں جذبہ ایثار و قربانی بہت زیادہ ہے ساتھ ہی اخلاق بھی، اس لیے کوئی نیک یا اچھا کام کرتے وقت خود غرضی سے کام نہیں لیتے اور پہلے آپ پہلے آپ کے جذبے سے سرشار ہیں مثلاً آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہر شخص خود کو چھوڑ کر اور بھول کر راہ مستقیم پر چلانا بلکہ غازی و شہید بنانا زیادہ اور خود کھانے کے بجائے دوسروں کو کھلانے کی کوشش کرتا ہے ۔ چاہتا ہے کہ دوسرے اچھے مسلمان بنیں اچھے پاکستانی بنیں نیک و شریف بنیں اور جنت میں پہلے آپ پہلے آپ کے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہیں یہ بڑا ہی نیک جذبہ ہے ۔ اس ماں باپ کی طرح جو خود تو اپنے لیے عید پر کچھ نہ لیں اور بچوں کو سب کچھ دلادیں خود روکھی سوکھی کھائیں یا بھوکے رہیں لیکن بچوں کو اچھے سے اچھا کھلائے بڑا بھائی چھوٹے بھائی بہن کے لیے اپنی خوشی بیچ دے ۔

ایسا ہی جذبہ ایثار و قربانی ہم پاکستانی مسلمانوں میں بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے دن رات یہی کوشش کرتے ہیں دوسرے اچھے پاکستانی بنیں اچھے مسلمان بنیں جنت کی راہ پر چلیں ۔

وہ کچھ لوگ تھے۔ کسی کام یا نیک کام پر نکلے تو گنتی کرنے لگے ۔ لیکن ہر بار ایک فرد کی کمی پڑ جاتی تھی تقریباً سب نے گنتی کی اور نتیجہ وہی نکلتا ایک فرد کی کمی کیونکہ وہ دوسروں کو گنتے ہوئے خود کو گننا بھول جاتا تھا۔

اور اب اس سوچ کو بدلنے کے سلسلے میں بھی یہی اڑچن پیش آسکتی ہے ہر کوئی چاہے گا کہ دوسرا پہلے اپنی سوچ بدلے یا پہلے دوسروں کی سوچیں بدل دے۔ باقی نسخہ تیر بہدف ہونے میں کلام نہیں ہے ۔ نسخہ مل گیا مل گیا مل گیا صرف استعمال کرنا باقی ہے وہ بھی ہو جائے گا اگر کبھی دوسروں کو کھلانے کے بجائے خود کھانے کا خیال آگیا۔

The post مل گیا مل گیا مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PFQGn3

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...