Urdu news

Wednesday, 31 October 2018

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی پر چوٹ لگ گئی

کولمبو:  سری لنکا بورڈ پریذیڈینٹ الیون سے 2 روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی زخمی ہوگئی۔

پریکٹس میچ میں بیٹنگ کے دوران لاہیرو کمارا کی شارٹ ڈلیوری کو پل کرتے ہوئے بین اسٹوکس اپنی کہنی پر چوٹ کھا بیٹھے جس کی وجہ سے انھیں 10 رنز پر ہی ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا، انجری کی نوعیت کے بارے میں جاننے کی کوشش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو پہلے ہی سری لنکا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں انجرڈ جونی بیئر اسٹو کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

The post انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی کہنی پر چوٹ لگ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qjU0FW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...