Urdu news

Wednesday, 31 October 2018

وزارت داخلہ کے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات

 اسلام آباد: آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہروں کے باعث وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزارت داخلہ میں مظاہرین سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز، ڈی آئی جی سیکیورٹی اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ، وزیراعظم

وزارت داخلہ نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو راستے کھلوانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہراؤں کو کسی صورت بند نہ ہونے دیا جائے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

The post وزارت داخلہ کے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CSwRSt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...