Urdu news

Wednesday, 31 October 2018

گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

گوادر: نواحی ساحلی علاقے گنز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 مزدوروں کو قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ گوادر کی ساحلی پٹی کی بستی گنز میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر گولیاں چلا دیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے 5 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔میتوں اور زخمی کو گوادر کے مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

واقعہ کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ فوری طور پر مقتولین کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

The post گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ADvN3q

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...