Urdu news

Wednesday, 31 October 2018

داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری اسپین سے بے دخل

 اسلام آباد: اسپین نے داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری کو ملک بدر کردیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسپین سے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری افضال احمد کا تعلق گجرات کے علاقے کھاریاں سے ہے، جسے داعش سے تعلق کے الزام میں یکم جولائی 2016 کو دو بھائیوں سمیت اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تینوں بھائیوں پر اسپین میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور داعش سے مبینہ تعلق کا الزام تھا جس پر انہیں دو سال تک قید میں رکھا گیا اور بعد ازاں 29 جولائی کو رہا کیا گیا، جس کے بعد اسپین کی پولیس نے افضال احمد کو دوبارہ گرفتار کیا اور ڈی پورٹ کردیا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے افضال احمد کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

The post داعش سے تعلق کے شبے میں پاکستانی شہری اسپین سے بے دخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zhOtE1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...