حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
ذرا اپنے اخراجات گھٹائیے مہمان نوازی بری نہیں لیکن اپنی گنجائش بھی دیکھ لیجیے قرض لے کر اپنی ناک اونچی رکھنا عقلمندی نہیں ہے کسی بزرگ روحانی سے بھی غیر متوقع طور پر فیض حاصل ہو سکتا ہے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی
بزرگان روحانی سے فائدہ حاصل ہو گا، تعلیمی میدان میں آپ کو کامیابی حاصل ہو گی، عشق و محبت کے معاملات میں سوائے وقت ضائع ہونے کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون
محبوب سے تعلقات کشیدہ رہیں گے، بہتر ہے آج کے دن آپ کی ملاقات آپس میں نہ ہی ہو اگر آپ کا تعلق سیاست سے ہے تو پھر آپ کا دامن خوشی کے ان گنت پھولوں سے بھرا رہے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لیے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لیے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمامدہ ہو سکتے ہیں محتاط رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
شریک حیات کی طبیعت کی وجہ سے پریشانی اٹھانا پڑ سکتی ہے، آج آپ کو کوئی خوش خبری بھی مل سکتی ہے جس کا تعلق کاروبار یا ملازمت سے ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آج کے دن اپنوں سے بھی محتاط رہیں کیونکہ آج گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل آپ پر پوری اثرانداز ہو سکتی ہے۔ والدین سے وابستہ توقعات پوری ہوں گی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ کے سامنے اچھے اور برے دو راستے موجود ہیں اب یہ آپ کا کام ہے کہ آپ کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں لہٰذا اس معاملے میں فیصلہ دل کے بجائے دماغ سے کیجیے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
ذہنی آسودگی میسر آ سکے گی، ہو سکتا ہے من پسند شخص کے ساتھ آپ کے والدین آپ کا رشتہ کرنے پر راضی ہو جائیں، بھائیوں کی جانب سے البتہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آج کل آپ نے مذہب میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے یہ کوئی اچھی بات تو نہیں ہے۔ بہتر ہے کسی بزرگ روحانی کے تعاون سے اپنے خیالات کی اصلاح کر لیں تاکہ دنیا کے ساتھ عاقبت بھی سنور سکے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
اپنی رقم کی حفاظت کر لیں چوری کا اندیشہ ہے دوستوں کی باتوں پر بالکل بھی بھروسہ نہ کریں یہ آپ کے حقیقی ہمدرد نہ ہیں بلکہ ان افراد کا سہارا لیں جو آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
دماغ پر مسلط شدہ غبار ہلکا ہو سکتا ہے مہمانوں کی آمدورفت کے سبب دن بہت مصروف گزرے گا اور آپ کو ٹائم گزرنے کا احساس بھی نہ ہو گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
عزیزوں سے تعلقات محدود ہی رکھیں یہ آپ کے پرسکون آشیانے میں آگ لگا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہ کر وقت گزاریں ورنہ آپ سب کچھ کھو بیٹھیں گے۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
No comments:
Post a Comment