Urdu news

Wednesday, 31 October 2018

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی موخر کردی

 اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی آج ہونے والی اے پی سی کو موخر کردیا ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اس بات متفق ہیں کہ انہیں ایک پیچ پر ہونا چاِہیے، اپوزیشن کے مستحکم اتحاد کے لیے بنیادی اصول طے کرنے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے پہلے کچھ بنیادیں باتیں طے کرنی ہیں۔ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی او آرز طے کریں گے، ٹی او آرز طے ہونے کے بعد ہی باضابطہ طور پر اے پی سی کو ممکن بنا سکیں گے۔

واضح رہےکہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن میاں نوازشریف اور شہبازشریف نے اس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

The post مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی اے پی سی موخر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SC151J

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...