اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے کرپشن کی اطلاع پر نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر چھاپہ مارکر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
نیو اسلام آباد ائرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ گھپلوں کے انکشاف پر نیب ٹیم نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر چھاپہ مارا اور تمام ضروری ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی چھ رکنی ٹیم نے کافی دیر تک نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر موجود رہی اور ائرپورٹ حکام سے تفتیش بھی کی۔ نیب ٹیم موبائل جیمرز گاڑی بھی اپنے ہمراہ لائی تھی جس کی وجہ سے ائرپورٹ کے ملازمین اور افسران کے موبائل کام نہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں اربوں روپے کے گھپلے کا انکشاف
واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے جس کا افتتاح یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔ اس ائرپورٹ کی لاگت میں مبینہ طور پر کئی گنا اضافہ ہوا تھا اور تعمیر میں کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔
The post نیب کا نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر چھاپہ؛ ریکارڈ قبضے میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RnRAl9
No comments:
Post a Comment