اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے آئی جی کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں امن و عامہ کی صورتحال بہترنہیں، ایسی صورت حال میں عدالت عظمیٰ وفاقی حکومت کونئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری کی اجازت دے۔
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج ہی کرے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ روک دیا تھا۔
The post حکومت نے سپریم کورٹ سے نئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری کی اجازت مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zlVRhu
No comments:
Post a Comment