Urdu news

Wednesday, 31 October 2018

ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

 لاہور: ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت معاون کوچ محمد ثقلین کی چھٹی کرادی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ورلڈکپ کے لیے ٹیم انتظامیہ کی منظوری دے دی ہے۔ مسقط میں کھیلی گئی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران محمد ثقلین نے حسن سردار سے بد کلامی کی تھی جس پر پی ایچ ایف نے فوری طور پر انہیں واپس بلا لیا تھا۔

ورلڈ کپ میں اولمپئن کوچ دانش کلیم بنچ پر ریحان بٹ کے ساتھ بیٹھ کر ٹیم کو کھلائیں گے۔ دانش کلیم اختر رسول اور رانامجاہد کے دور میں کوچ تھے۔ ان دنوں دانش کلیم کا شمار موجودہ فیڈریشن کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ دانش کلیم کا تقرر سینیئر اولمپئن اور لاہور میں ڈار اکیڈمی کے روح رواں توقیر ڈار کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

مینجر اور چیف کوچ حسن سردار نے توقیر ڈار کو چیف کوچ بننے کی آفر کی تھی تاہم انہوں نے اسسٹنٹ مینجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کو ترجیح دی ہے۔ کوچنگ معاملات میں صرف مشاورت کی حد تک ان کا عمل دخل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق توقیر ڈار ورلڈکپ کے لئے اسپانسرز ڈھونڈنے کی بھی تگ و دو کرنے میں مصروف ہیں۔

The post ورلڈ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://www.express.pk/story/1403659/16

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...