Urdu news

Thursday, 27 February 2020

فخر زمان کی آل ٹائم ٹی 20 الیون سے بابر اعظم اور کوہلی ہی باہر

 کراچی: پاکستانی اوپنر فخر زمان نے اپنی آل ٹائم ٹی 20الیون سے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو ہی باہر کردیا۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فخرزمان نے کہا کہ میں اپنی الیون میں جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز اور ان کے ساتھ بھارتی اوپنر روہت شرما کو منتخب کرنا چاہوں گا، انگلینڈ کے جیسن روئے بھی شامل ہوں گے، آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹنگ آرڈر میں چوتھے نمبر پر ہوں گے، ان کے بعد انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر، آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل، بین اسٹوکس، کیرون پولارڈ، مچل اسٹارک، جسپریت بمرا اور افغان لیگ اسپنر راشد خان کا نمبر آئے گا۔

The post فخر زمان کی آل ٹائم ٹی 20 الیون سے بابر اعظم اور کوہلی ہی باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3872CTC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...