Urdu news

Wednesday, 26 February 2020

اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ ٹیسٹ بیٹسمین کا اعزاز چھین لیا

 دبئی:  آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ نے ایک بار پھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ٹاپ ٹیسٹ بیٹسمین کا اعزاز چھین لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صرف 21 رنز بنانے والے کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ کین ولیمسن کی تیسرے نمبر پر ترقی نے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو چوتھے نمبر پر جانے پر مجبور کردیا، پاکستان کے بابر اعظم بدستور پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔

زمبابوے سے میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے مشفیق الرحیم 5 درجے ترقی پاکر 20 ویں نمبر پر آگئے۔ بولرز میں 8 درجے ترقی نے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا، ٹاپ پر پیٹ کمنز موجود ہیں۔

The post اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ ٹیسٹ بیٹسمین کا اعزاز چھین لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Vq4LY3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...