Urdu news

Thursday, 27 February 2020

امریکا طالبان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے طالبان اور امریکا سمیت دیگر فریقین کے مابین معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 29 فروری کو طالبان اور دیگر فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت 7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 50 ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان امن کی جانب تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت اور افواج پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے، عمران خان ہمیشہ ڈائیلاگ کے حامی رہے ہیں، خطے میں پائیدار امن کے فروغ اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

The post امریکا طالبان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3chkUVO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...