Urdu news

Tuesday, 25 February 2020

پی ایس ایل، پی سی بی کا جلال الدین کو ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکار

کراچی: پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین کو پی ایس ایل 5کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکارکردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز رکھنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں اس فیصلے پرحیرت کا اظہارکیا ہے، انھوں نے کہاکہ میں فری لانس صحافت کرنے والا پاکستان کا واحد ٹیسٹ کرکٹر ہوں،آئی سی سی، انگلش کاؤنٹی بورڈ اورایشین کونسل اپنے ایونٹس کیلیے مجھے میڈیا ایکریڈیشن کارڈ جاری کرتا ہے مگر پی سی بی نے انکار کر دیا۔

The post پی ایس ایل، پی سی بی کا جلال الدین کو ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2w3GWus

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...