Urdu news

Saturday, 29 February 2020

زائرین کی آمد جاری، کلیئر ہونے والے 252 افراد کوئٹہ روانہ

تفتان / چاغی / کوئٹہ: تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جب کہ 15 روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد 252 زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی شیر زمان کے مطابق 252 زائرین کو 14 روز پاکستان ہاوس قرنطینہ میں رکھنے کے بعد بروز ہفتہ کوئٹہ روانہ کردیا جبکہ بروز جمعہ 340 زائرین ایران سے پاکستان تفتان بارڈر میں داخل ہو گئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے اسکرننگ کے بعد 184 زائرین کو پاکستان ہاوس میں رکھا جبکہ 156 پاکستانی جس میں تاجر و دیگر پاکستانی شہری شامل تھے ان کا بھی مکمل طبی چیک اپ اور اسکریننگ کے بعد جو شہری ایران کے متاثرہ شہروں میں نہیں گئے تھے انھیں گھر روانہ کردیا۔

 

The post زائرین کی آمد جاری، کلیئر ہونے والے 252 افراد کوئٹہ روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VxS11F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...