Urdu news

Wednesday, 26 February 2020

وزیر اعظم کے وژن کیلیے پی ٹی وی ترقی کی راہ پر گامزن

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کو عالمی معیار کے چینلز کی صف میں لانے کے لیے قومی ادارے پی ٹی وی نے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور کا شمار انتظامی معاملات کے حوالے سے ان غیر معمولی شہرت کی حامل شخصیات میں ہوتا ہے ہے جنھوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پی ٹی وی کے مالی حالات بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جار رہے ہیں۔

دریں اثنا پاکستان ٹیلی وژن ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے فریضہ حج ادا کرنے کے لیے کارکنوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی۔ ادارے کی طرف سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں سینئر سیکریٹری ابرار حسین، پرائیویٹ سیکرٹریز محمد شفیق، خالد محمود،ایڈمن اسسٹنٹ محمد کامران ،پروگرام اسسٹنٹ لبنیٰ خالد اور قاصد عبد الرحمن کے نام شامل ہیں۔

پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان اور منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے خوش نصیب افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

The post وزیر اعظم کے وژن کیلیے پی ٹی وی ترقی کی راہ پر گامزن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PuEfsH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...