Urdu news

Thursday, 27 February 2020

فیروزخان نے ٹک ٹاک کو کینسرقرار دے دیا

کرچی: اداکار فیروز خان نے ٹِک ٹاک کو کینسر قرار دے دیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔ پہلے حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے ذریعے پاکستانی سیاست اور میڈیا میں کھلبلی مچائی اور چند روز قبل مزار قائد پر رقص کرتی ہوئی لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا۔

یہ بھی پڑھیں: مزار قائد کے احاطے میں نوجوان لڑکی کے رقص کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پرنہایت سخت ردعمل دیکھنے میں آیا اور لوگوں نے لڑکی کو بانی پاکستان کے مزار پر رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے ذریعے مزار قائد کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ شہریوں کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیوز کا معاملہ اس قدر سنگین صورتحال اختیارکرگیا ہے کہ اب بانی پاکستان کے مزار کو بھی نہیں بخشا گیا جو کہ ایک افسوسناک پہلو ہے۔

مزارقائد پررقص کرتی لڑکی کی ویڈیو کے بعد ایک اور خاتون کی ویڈیو سامنے آئی جس میں خاتون کو قبرستان میں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اداکار فیروز خان نے بھی ٹک ٹاک ویڈیوز پر شدید تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزار قائد پر لڑکی کے رقص کی تحقیقات کا فیصلہ

فیروز خان نے ان دونوں ویڈیوز کے اسکرین شاٹس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشیئر کیے اورٹک ٹاک کو معاشرے اور نوجوانوں کے لیے کینسر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ مزار قائد پر لڑکی کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مزار کی انتظامیہ نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مزار قائد کے سیکیورٹی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 6 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

The post فیروزخان نے ٹک ٹاک کو کینسرقرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2I1sqWP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...