Urdu news

Wednesday, 26 February 2020

تربیتی طیارے کا پہیہ نکل گیا، جناح ٹرمینل پر محفوظ لینڈنگ

کراچی:  نجی فلائنگ کلب کے تربیتی سیسنا طیارے کا نوزوہیل( اگلاپہیہ) نکلنے کی بنا پر جناح ٹرمینل پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی تاہم حادثے کے دوران جہاز میں موجود دونوں کپتان محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق نجی فلائنگ کلب کے سیسنا ساختہ تربیتی طیارے نے دوران پرواز اگلا پہیہ نکلنے کے سبب جناح ٹرمینل کے رن وے 25 آر پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

کنٹرول ٹاور پر ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع موصول ہونے پر سول ایوی ایشن کی فائر اور ایمبولینس بھی روانہ کی گئیں، تاہم طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی جس کے دوران جہاز میں موجود انسٹرکٹر اور تربیت حاصل کرنیوالا کپتان محفوظ رہے۔

The post تربیتی طیارے کا پہیہ نکل گیا، جناح ٹرمینل پر محفوظ لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w7X7XO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...