Urdu news

Monday, 13 December 2021

عمران خان 19دسمبر کو او آئی سی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرینگے.

وزیراعظم عمران خان اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے افتتاحی اجلاس سے 19 دسمبر کو خطاب کرینگے جب کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل بھی اجلاس میں شرکت کرینگے، 18دسمبر کو اسلامی ممالک کے ڈپٹی وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کے ابتدائی وفود 17 دسمبر تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے 18دسمبر کو سینئر آفیشلز کا اجلاس ہو گا،سعودی عرب کا ایک بڑا وفد اجلاس میں شرکت کریگا، بڑی عالمی طاقتوں کے نمائندوں سمیت امدادی ادارے بھی شریک ہونگے۔

 

The post عمران خان 19دسمبر کو او آئی سی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرینگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GXf36H

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...