Urdu news

Monday, 13 December 2021

گوردواروں کے عطیات میں خورد برد سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا مسترد

لاہور: پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے گوردواروں کوملنے والے عطیات میں خوردبرد سے متعلق بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈا کو مسترد کر دیا ہے اور اکاونٹس کاآڈٹ اور تحقیقات کروانے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سربراہ سردار امیر سنگھ نے بتایا 2019 سے لے کر اب تک 25 کروڑ روپے سے زائد کے عطیات جمع ہوئے ہیں۔ 75 لاکھ روپے سے پالکی صاحب کے لئے بس، 58 لاکھ کی دو گاڑیاں، 40 لاکھ روپے سے فرنیچر خریدا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایک کروڑ روپے ادھارلے رکھے ہیں۔ 12کروڑ روپے بنک میں فکس ڈپازٹ کروائے گئے ہیں۔

سردار امیر سنگھ نے بتایا کہ ماضی میں بعض گوردواروں میں پلاسٹک کے کیش بکس تھے اوران کی چابیاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین کے پاس ہوتی تھیں۔

The post گوردواروں کے عطیات میں خورد برد سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yo5x9g

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...