Urdu news

Friday, 8 December 2023

جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں  شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

 راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری  ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں  ہوئی، جہاں جج ملک اعجاز آصف کے روبرو پراسیکیوٹرز، تفتیشی ٹیمیں اور وکلائے صفائی پیش ہوئے۔ اس موقع پر شیخ رشید بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے درخواست پر  دلائل سننے کے بعد  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، ان کے بھتیجے شیخ راشد کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔

بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے۔ زندہ رہا تو این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔

The post جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں  شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gNv3Joc

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...