Urdu news

Tuesday, 5 December 2023

اسلام آباد؛ سابق چیئرمین جھنگ سیداں بیٹے اورسیکیورٹی گارڈ سمیت قتل

 اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن  کی حدود میں  گاڑی پر  فائرنگ  کرکے سابق چیئرمین جھنگ سیداں سید ابرار شاہ کو بیٹے اور سیکیورٹی گارڈ سمیت قتل کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن  کی حدود میں  گاڑی پر نامعلوم ملزمان  نے  فائرنگ  کرکے جھنگ سیداں کے سابق چیئرمین سید ابرار شاہ اور ان کے بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق  سابق چیئرمین جھنگ سیداں  سید ابرار شاہ کا تعلق  مسلم لیگ  ( ن ) سے تھا۔

جاں بحق ہونےو الے دیگر افراد میں  رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل شامل ہیں۔ جبکہ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ  شہزاد ٹاؤن کی بھاری نفری  جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے جبکہ قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جارہی  ہے۔

 

The post اسلام آباد؛ سابق چیئرمین جھنگ سیداں بیٹے اورسیکیورٹی گارڈ سمیت قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/R3NyECd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...