Urdu news

Sunday, 3 December 2023

کراچی: سردی میں مزید اضافے سے درجہ حرارت میں کمی

  کراچی: شہر میں خنکی/سردی میں مزید اضافہ ہونے سے درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.4 ڈگری گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم پارہ 15.1 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

رواں ماہ کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت موہنجودڑو میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

The post کراچی: سردی میں مزید اضافے سے درجہ حرارت میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/r5EDKWt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...