Urdu news

Friday, 22 December 2023

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، بیرسٹر گوہر

 پشاور: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا، ہمارے پاس پلان بی موجود ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی  انٹرا پارٹی الیکشن سے  متعلق فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار، پی ٹی آئی بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بہت کمزور ہے۔ یہ ارجنٹ میٹر ہے، جس کے لیے ہم عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمیں دکھ ہوا ہے۔ ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے امیدواروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کےلیے  کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ گزشتہ روز سنادیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی اور پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا۔

The post الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، بیرسٹر گوہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AJ1CoX6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...