Urdu news

Monday, 11 December 2023

کراچی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی زد میں آکر 23 سالہ لڑکی جاں بحق

  کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں راہ گیر خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں واقع اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون حمیدہ جاں بحق ہوئی۔

شوہر نے پولیس اہلکار ’عدیل پتافی‘ پر فائرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بچے کو ڈاکٹر کو دکھا کر واپس آرہے تھے کہ اس دوران ہمارے سامنے سے دو لڑکے بھاگتے ہوئے گئے جن پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی‘۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ میری بیوی پولیس اہلکار عدیل پتافی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ہے۔

The post کراچی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی زد میں آکر 23 سالہ لڑکی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/V2SRKA9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...