Urdu news

Saturday, 2 December 2023

افغان صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے ہونگے

 اسلام آباد: افغان صورت حال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، اعلیٰ سطح وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

پاکستان میں مقیم امریکی ملازم 25000 افغانیوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ پاکستان میں غیرقانونی مہاجرین کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے پر بات چیت ہوگی، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

امریکی نمائندہ خصوصی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

The post افغان صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ogHMEfG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...