Urdu news

Friday, 15 December 2023

قاضی فائزعیسیٰ کی بیرون ملک روانگی، سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

 اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ  قاضی فائز عیسیٰ دو ہفتے کیلیے بیرون ملک جائیں گے، ان کی جگہ پر جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ دو ہفتے کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں، ان کی  عدم موجودگی میں جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام  چیف جسٹس کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے  جسٹس سردار طارق  مسعود  کی قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود 13 دسمبر کی صبح قائم مقام چیف جسٹس  سپریم کورٹ کا حلف اٹھائیں  گے اور اس کے بعد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

 

The post قاضی فائزعیسیٰ کی بیرون ملک روانگی، سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IZW80RB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...