Urdu news

Friday, 1 December 2023

پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی

  کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو ایندھن کی مد میں باقی ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے 40 کروڑ روپے ادا کردیے۔

ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد پی آئی اے نے ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے پی ایس او کو جمعے کے روز 40 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو اپنی کریڈٹ لمٹ بحال رکھنے کے لیے 1 ارب 50 کروڑ ادا کرنے تھے، ابھی بھی لمٹ کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 10 کروڑ مزید ادا کرنے ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے درکار ایندھن کے حوالے سے ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی کو قبل ازوقت طلب کی فہرست فراہم کرنا پڑتی ہے۔

The post پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ic5yoUK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...