Urdu news

Saturday, 9 December 2023

ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا

تائی پے: ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرادیا۔

تائیوان کے شہر تائی پے میں ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے پلیسمنٹ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

میچ کے دوران پاکستان نے ابتدا میں تین پوائنٹس کی سبقت حاصل کی تاہم ہانگ کانگ نے کم بیک کرتے ہوئے اس اہم میچ میں پانچ کے مقابلے میں 6 پوائنٹس سے کامیابی اپنےنام کرلی۔

پاکستان بیس بال ٹیم نے چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ اور فلسطین کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، ایونٹ میں پاکستان کے امان خان چھائے رہے۔

The post ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xG7aX2I

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...