واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔
جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہرصورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بلاک پالیٹکس کے بجائے دوست ممالک کیساتھ متوازن تعلقات پر یقین رکھتا ہے، آرمی چیف
آرمی چیف نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت ، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔
The post الیکشن اب رکیں گے نہیں مارچ سے پہلے ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Vd8sTm0
No comments:
Post a Comment