Urdu news

Tuesday, 12 December 2023

کراچی، چیکنگ کیلیے روکنے پر کار سوار نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران  پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے والے کار سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او ڈیفنس شوکت حیات نے بتایا کہ قیوم آباد سی آر پٹہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران اہلکار نے مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔

گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور فرحان نذیر کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار  30 سال بلال اور شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم جانچ کا عمل جاری ہے ۔

The post کراچی، چیکنگ کیلیے روکنے پر کار سوار نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jKVfI82

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...