Urdu news

Friday, 12 October 2018

محکمہ خوراک سندھ کا 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو دینے کا فیصلہ

 کراچی:  محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کیلیے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاق سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی برآمد کی اجازت بھی طلب کر لی ہے۔

گندم کی برآمد کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں سندھ حکومت آئندہ سیزن میں گندم کی بڑے پیمانے پر خریداری نہیں کرسکے گی۔ محکمے کے پاس فی الوقت 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جو صوبے کی کھپت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

اس حوالے سے محکمہ خوراک سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر نواز شیخ نے روزنامہ ایکسپریس بتایا کہ قحط سالی کے شکار ریگستانی علاقوں میں مفت گندم کی فراہمی کے باوجود صوبے کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔

The post محکمہ خوراک سندھ کا 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OWDvxx

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...