Urdu news

Friday, 12 October 2018

کراچی میں رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

 کراچی: رکشہ ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے ایک اور اربوں روپے ٹرانزیکشنز کرنے والے بینک اکاؤنٹ کا سراغ لگالیا، ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے نجی بینک میں رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کا نام رشید ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے، ایف آئی اے نے جب رشید کو بیان کے لئے بلایا تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ رکشہ چلاتا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 50 کروڑ کی رقم منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہوئی ہے۔

The post کراچی میں رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Eipnuq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...