Urdu news

Friday, 12 October 2018

مظفر گڑھ میں 2 ویگنوں میں خوفناک تصادم، 7 مسافر جاں بحق

مظفر گڑھ / کوٹ ادو / ملتان:  مظفر گڑھ کے قریب 2 تیز رفتار ویگنوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ روڈ جادے والہ پر مزار موسیٰ کے قریب کوٹ ادو سے ملتان جانیوالی وین سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی جس سے دونوں ویگنوں کے 7 مسافر جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ کے بعد قیامت صغریٰ کے مناظر تھے، سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جاں بحق افراد میں غلام عباس، صابر چانڈیہ، غلام اکبر، باسط لغاری، ایڈگر انور اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔

The post مظفر گڑھ میں 2 ویگنوں میں خوفناک تصادم، 7 مسافر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yDBFr2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...