Urdu news

Friday, 12 October 2018

پی ایس ایل فور کے پلیئرز ڈرافٹ 20 نومبر کو ہوں گے

 لاہور: پاکستان سپر لیگ فور کے پلیئرز ڈرافٹ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

ٹریڈ ونڈو 12 نومبر کو بند ہوجائے گی، ہر فرنچائز کو گزشتہ اسکواڈ سے زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی، ریلیز کیے جانے والے کھلاڑی پول میں واپس آنے کے بعد تمام ٹیموں کو سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

غیر ملکی اسٹارز میں اے بی ڈیویلئرز، کولن منرو، شین واٹسن، سنیل نارائن، کرس لین اور ڈیرن سیمی جیسے بڑے نام شامل ہیں، شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت دیگر پاکستانی اسٹارز بھی ایونٹ کے پہلے میچ کا حصہ بننے کے لیے بیتاب ہیں، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو ہوگا۔

The post پی ایس ایل فور کے پلیئرز ڈرافٹ 20 نومبر کو ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OSUUqQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...