Urdu news

Monday, 1 October 2018

ایفی ڈرین کیس؛ حنیف عباسی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عبادالرحمان لودھی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے حنیف عباسی کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی سخت بیمار ہیں، دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور جیل میں علاج ممکن نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی جب کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی، دل کی بند شریان کھول دی گئی

واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

The post ایفی ڈرین کیس؛ حنیف عباسی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IxfQhC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...