Urdu news

Friday, 12 October 2018

چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلیے بھرپور تیار ہیں، چین

 کراچی:  

ہونانی محکمہ تجارت کے نائب صدر ووڈینگو نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلیے چین بھرپور تعاون کیلیے تیار ہے۔

پہلی 3 روزہ بین الاقوامی ہونان کموڈٹی ایشیا اور آفس سپلائز، اسٹیشنری اینڈ ایجوکیشن نمائش میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے کاروباری معاہدے طے پا گئے۔

جدید چین کے بانی رہنما ’’ماؤ زے تنگ‘‘ کے صوبے سے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ہے، نمائش کے دوران ہونانی محکمہ تجارت کے نائب صدر ووڈینگو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلیے چین بھرپور تعاون کیلیے تیار ہے۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہونان کے نائب چیئرمین یانگ گوانگ لینگ نے کہا کہ ہونان پاکستان کو پانی اور بجلی کے جدید میٹر بھی فراہم کر سکتا ہے، ای کامرس گیٹ وے کے تحت پہلی 3 روزہ بین الاقوامی ہونان کموڈٹی ایشیا اور آفس سپلائز، اسٹیشنری اینڈ ایجوکیشن نمائش میں26 ہزار افراد نے شرکت کی۔

The post چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلیے بھرپور تیار ہیں، چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yDohTI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...