اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلز کے لئے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر کے تقریباً 24 ہزار زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کی تجویز ہے، اور سبسڈی کی منظوری آئندہ کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔
The post وفاقی حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2A5MTGX
No comments:
Post a Comment