Urdu news

Friday, 12 October 2018

وزیر تعلیم سندھ نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

 کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اپنی بیٹی کو حیدرآباد کے سرکاری اسکول میں داخل کرادیا۔

وزیر تعلیم سندھ  سید سردار علی شاہ نے سرکاری اسکولوں پر اعتماد بڑھانے کی طرف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیٹی کو حیدرآباد کے سرکاری اسکول میں داخل کراکر تاریخ رقم کردی، سردار شاہ نے اپنی 9 سالہ بیٹی کیف کو میراں بائی گورنمنٹ گرلز اسکول حیدرآباد میں چوتھی جماعت میں داخل کروایا۔

وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ بہتری کی شروعات اپنے آپ سے اور اپنے گھر سے ہوتی ہے، سردار شاہ نے اپنے بھائی سرتاج شاہ کی بھی 2 بیٹیوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروایا، سرتاج شاہ کی بیٹی علیزہ چھٹی جماعت اور عمیزہ چوتھی جماعت میں پڑھیں گی۔

The post وزیر تعلیم سندھ نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ORdYWw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...